Tag: قومی ہاکی ٹیم

  • قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

    قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

    لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اولمپیئن نے ذاتی مصروفیات کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے، فرحت خان کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ہاکی ٹیم کی مزید کوچنگ نہیں کرسکتا۔

    ہیڈ کوچ فرحت خان نے گزشتہ روز بذریعہ ٹیلی فون پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

    ٹیلی فونک رابطے میں فرحت خان نے ان سے درخواست کی تھی کہ انہیں آئندہ کسی بھی ایونٹ کیلئے نامزد نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ فرحت خان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم نے ایشیا ہاکی کپ میں براؤنز میڈل جیتا تھا، آسٹریلیا میں ہونے والی چار ملکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم بری طرح ناکام ثابت ہوئی، جس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ کو تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔

    اس کے علاوہ بھارت سے مسلسل شکست پر بھی فرحت خان کو شدید تنقید کا سامنا رہا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ کا انتخاب زیر غور ہے اور اس کے لیے ایک جرمن کوچ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان کو جونیئر ہاکی کپ سے نکال دیا گیا

    پاکستان کو جونیئر ہاکی کپ سے نکال دیا گیا

    اسلام آباد: بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کیا جس پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو جونیئر ہاکی کپ سے ہی خارج کردیا، پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ فیصلے سے ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارت میں ہونے والے عالمی ایونٹ جونیئر ہاکی کپ سے پاکستانی ٹیم کو نکال دیا گیا.

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایونٹ سے نکالنا مایوس کن اور ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔

    یہ پڑھیں:جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا میں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس پہنچ گئی

    واضح رہے کہ جونئیر ہاکی کپ کا ایونٹ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جائے گا لیکن بھارت نے پاکستان دشمنی کے سبب تاحال پاکستانی ہاکی ٹیم کو ویزے ہی جاری نہیں کیےجس کے سبب پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایونٹ سے خارج کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی: آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

  • قومی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی ٹورنامنٹ کے لیے روانہ

    قومی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی ٹورنامنٹ کے لیے روانہ

    لاہور : قومی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی میں ہونے والے چار روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے غیر ملکی پرواز سے روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر ہاکی ٹیم  غیرملکی پرواز ٹی کے 7 کے ذریعے براستہ استبول جرمنی کے لیے روانہ ہوئی جہاں وہ ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ اکیس جولائی سے جوبیس جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم جرمنی کے علاوہ پاکستان، بیلجئم، ہالینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان سے جرمنی جانے والے وفد میں دو ٹیم آفیشلز اور 16 کھلاڑی شامل ہیں۔

    سیریز کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان دلبر حسین، نائب کپتان اظفر یعقوب جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان غنی، عاطف مشتاق، مبشر علی، ابوبکر، محمد قاسم، جنید کمال، شان ارشاد، عتیق ارشد، بلال قادر ، رانا سہیل، سمیع اللہ، محمد رضوان، حسن انور اور فیضان شامل ہیں۔

    قبل ازیں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالےسے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں کو  کوچ طاہر زمان اور اسسٹنٹ کوچ ذیشان کی زیر نگرانی سخت تربیت کے مرحلے سے گزرنا پڑا، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے پریکٹس میچ بھی منعقد کروائے گیے۔

    تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو روزانہ صبح فزیکل فٹنس بہتر بنانے کے لیے خصوصی مشقیں کروائی گئی جبکہ پنلٹی کارنر سمیت مختلف شعبوں میں پانے جانے والی خامیوں پر خاص توجہ دیتے ہوئے انہیں دور کرنے کی کوشش کی گئی۔

    قبل ازیں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جرمنی کے علاوہ دورہ یورپ، ہالینڈ، بیلجیئیم اور اسپین کے دورے بھی شامل تھے تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ویزہ مسائل ہونے کے باعث دورہ یورپ منسوخ کردیا۔ ہاکی فیڈریشن کی کاوشوں کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی کے ویزے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیرکھلاڑوں سے امیدیں وابسطہ کی ہوئی ہیں جبکہ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ سیریز میں بہتر کارکردگی دینے کی بھرپور کوشش کی جائے۔

  • قمر ابراہیم قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

    قمر ابراہیم قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

    لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے نو منتخب کوچ قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کے سبب عہدے سے استعفی دے دیا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ایک اور بحران نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، پی ایچ ایف کے نئے عہدیدران نے قمر ابراہیم کو ہیڈکوچ او رحنیف خان چیف کوچ مقرر کیا تھا۔

    قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کے سبب ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں اٹھانے سے انکار کردیا ہے، ذرائع کے مطابق قمر ابراہیم حنیف خان کو چیف کوچ بنائے جانے پر خوش نہیں، حنیف خان سے اختلافات کے سبب انہوں نے ہیڈ کوچ کو عہدہ چھوڑا ہے۔

  • قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی کا نوٹس لے لیا ہے۔

      وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ائی پی سی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

     قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کا رکردگی پر وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن اور وزارت ائی پی سی سے وضاحت طلب کی تھی۔

     وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کی شکست اور تین مرتبہ کی گولڈ میڈل حاصل کر نے والی ٹیم کا اولمپکس سے باہر ہو نا شرمندگی کا سبب ہے۔

     وزیراعظم نے ہدایت کی قومی ہاکی کھیل کی ترقی کے لیئے سفارشات دی جائیں اور ہاکی ٹیم کی شکست کی وجوہات بتائی جائیں ۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل

    پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل

    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے، ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ خراب ٹرف کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دورہ آسٹریلیا اور کوریا کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری تھا کہ اچانک کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دے دیا گیا۔

     ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ ناقص ٹرف کی وجہ سے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اب تک چھ کے قریب کھلاڑی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔

     کھلاڑیوں کو دس اپریل کونیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، قومی ہاکی ٹیم اٹھائیس اپریل کو ہوبارٹ روانہ ہوگی جہاں چار ملکی سیریز کھیلی جائیگی۔

     اگلے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کوریا کے دورہ کیلئے روانہ ہوگی جہاں پانچ میچوں کی سیریز شیڈول ہے، رواں ماہ پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا جانا تھا، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

  • قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پروالہانہ استقبال

    قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پروالہانہ استقبال

    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھارتی ریاست اڑیسہ میں چیمپیئنز ٹرافی میں رنر اپ رہنے کے بعد جب براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پی ایچ ایف کے سربراہ اختر رسول،سیکٹریٹری رانا مجاہد سمیت اولمپیئنز اور عوام نے رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں ۔

    پاکستان ہاکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کیخلاف سلور میڈل کی حقدار ٹہری لیکن روایتی حریف بھارت کو اُسی کی سر زمین پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے عوام کا دل ضرور جیت لیا ہے۔

  • شاندار فتح پرآئی ایس پی آرکی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

    شاندار فتح پرآئی ایس پی آرکی قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

    راولپنڈی : چیمپئنز ٹرافی دو ہزار چودہ میں بے مثال کامیابی پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے

    بھارت کی سرزمین پر بھارتی سورماؤں کو خاک چٹانے والی قومی ہاکی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتےہوئےڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ یہ وقت ہےکہ قومی کھیل پر توجہ دی جائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس امید کا اظہار کیا کہ کھلاڑی ہاکی میں ہمارا کھویا ہوا سنہری مقام واپس لاسکتےہیں۔

  • قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی دو سال سےسینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی دو سال سےسینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

    کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی دو سال گزر جانے کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم جاری نہیں ہوسکی ہے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دو سال پہلے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ پچاس ہزار،بی کیٹیگری کیلئے چالیس اور سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو تیس ہزار روپے ملنے تھے، زرائع کے مطابق دو سال گزر جانے کے باوجود کھلاڑی بین الاقوامی دوروں پر ملنے والے الاؤنس اور کیش انعامات کی رقم پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

    پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی عدم دستیابی بھی سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہ ہونے کی اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔ جسکی وجہ سے کھلاڑی این او سی حاصل کرکے مختلف ممالک میں ہاکی لیگ میں شرکت کرکے اپنے اخراجات پورے کررہے ہیں۔