Tag: قومی ہیرو

  • ذوالفقاربھٹو کو سرکاری شہید، قومی ہیرو قرار دینے کی قرارد ادپنجاب اسمبلی میں منظور

    ذوالفقاربھٹو کو سرکاری شہید، قومی ہیرو قرار دینے کی قرارد ادپنجاب اسمبلی میں منظور

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے حیدر علی گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں اپنی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے اور بحالی جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں دینے پر سیاسی کارکنوں کو نشان بھٹو سے نوازے جانے کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔

    قرارداد کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور دیگر قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔

  • معروف گلوکارہ بارباڈوس کی قومی ہیرو قرار دے دی گئیں

    معروف گلوکارہ بارباڈوس کی قومی ہیرو قرار دے دی گئیں

    شمالی امریکی کیریبیئن ملک بارباڈوس نے معروف پاپ گلوکارہ ریحانا کو سرکاری سطح پر قومی ہیرو قرار دے دیا جبکہ ملک کے نام کے ساتھ بھی جمہوری کا لفظ لگا دیا۔

    بارباڈوس کی وزیر اعظم نے 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب کو ہونے والی تقریب میں گلوکارہ کو سرکاری اعزاز سے نوازا۔ ریحانا جزیرہ نما بارباڈوس کی 150 سالہ تاریخی کی دوسری خاتون بن گئیں جنہیں حکومت نے قومی ہیرو کا درجہ دیا ہے۔

    اس سے قبل 1866 میں سارا این گل نامی مذہبی اسکالر خاتون کو قومی ہیرو قرار دیا گیا تھا، یہی نہیں بلکہ ریحانا زندہ افراد میں وہ دوسری شخصیت بن گئیں، جنہیں ملک و قوم کے سرکاری قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہوگا۔

    ان سے قبل 85 سالہ کرکٹر سر گار فیلڈ کو بھی قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہے اور انہیں بھی کئی سال قبل مذکورہ اعزاز دیا گیا تھا۔

    ریحانا کو قومی ہیرو قرار دیے جانے اور اس کا میڈل دینے کی تقریب میں وزیر اعظم میا امور موتلے نے انہیں ملک و قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے ایوارڈ اور سند پیش کی۔

    بارباڈوس کی حکومت نے ستمبر 2018 میں ریحانا کو صحت و تعلیم سے متعلق سفیر بھی مقرر کیا تھا جبکہ انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

    بارباڈوس کی حکومت نے ایک طرف ریحانا کو قومی ہیرو قرار دیا، وہیں حکومت نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا نام بھی اعزازی ریاستی سربراہ کے خانے سے نکال دیا جبکہ ملک کے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے ملک کا سرکاری نام جمہوریہ بارباڈوس رکھ دیا۔

    ملکہ برطانیہ بارباڈوس کی اعزازی سربراہ تھیں جو گزشتہ 70 سال سے وہاں کے آئین میں بارباڈوس کے سربراہ کے طور پر شامل تھیں۔

    بارباڈوس ماضی میں سلطنت برطانیہ کے قبضے میں رہ چکا ہے اور اسے بھی دیگر ممالک کی طرح برطانیہ نے 1966 میں آزادی دی تھی۔

  • بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس کو قومی اسمبلی میں خراج تحسین، قومی ہیروز قرار

    بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس کو قومی اسمبلی میں خراج تحسین، قومی ہیروز قرار

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارتی طیارے مار گرانے والے پاک فضائیہ کے پیشہ ور شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں پاکستانی پائلٹس کو قومی ہیروز قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ طور پر بھارتی طیارے مار گرانے والے پاکستانی جاں باز پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

    [bs-quote quote=”بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

    اجلاس میں متفقہ طور پر سیاسی رہنماؤں نے حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو قومی ہیرو قرار دیا۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کے طیارے حسن صدیقی اور نعمان علی خان نے مار گرائے، بھارتی جارحیت کا پاکستان نے فوری منہ توڑ جواب دیا، دونوں پائلٹس ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین ایئر فورس ہے، بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والا پاک فضائیہ کا ہیرو

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پاکستانی شاہینوں کو ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا کہ پاکستان آج ان شاہینوں کی وجہ سے بلند فضاؤں کو چھو رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”دونوں پائلٹس ہمارے قومی ہیروز ہیں۔” style=”style-8″ align=”right” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دوسری مرتبہ دراندازی کے مرتکب ہوئے، تاہم اس بار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انھیں واپس جانے کی مہلت نہیں دی اور دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، اور ایک بھارتی پائلٹ بھی زندہ پکڑا گیا۔

    بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے طیارے مگ 21 کو اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے مار گرایا، جب کہ دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔

    پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو صدارتی تمغا حسن کارکردگی اور تمغا جرأت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

  • قومی ہیرو منصور احمد سرکاری اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں

    قومی ہیرو منصور احمد سرکاری اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں

    کراچی: پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے سپر اسٹار اولمپیئن اور سابق گول کیپر منصور احمد امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث جناح اسپتال کراچی میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ہیرو منصور احمد کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جناح اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

    منصور احمد کو کچھ عرصے سے دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن آج انہیں دل میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر جناح اسپتال کے ادارہ امراض قلب میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل منصور احمد کا سال 2016 جون میں امراضِ قلب کا آپریشن ہوا تھا جس دوران انہیں مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے تھا تاہم وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ انہوں نے 1986 سے 2000 تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس دوران منصوراحمد نے 338 عالمی میچز کھیلے۔

    ہالینڈ کےلیجنڈکھلاڑی ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کےہمراہ پاکستان آنےکےلیےپرجوش

    علاوہ ازیں وہ ماضی میں ایشیاء کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے ہیں، اولمپکس کھیلتے ہوئے انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کئے۔

    واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے آسٹریلیا میں 1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی اسٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپیئن بنایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔