Tag: قومی ہیروز

  • بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس کو قومی اسمبلی میں خراج تحسین، قومی ہیروز قرار

    بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس کو قومی اسمبلی میں خراج تحسین، قومی ہیروز قرار

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارتی طیارے مار گرانے والے پاک فضائیہ کے پیشہ ور شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں پاکستانی پائلٹس کو قومی ہیروز قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ طور پر بھارتی طیارے مار گرانے والے پاکستانی جاں باز پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

    [bs-quote quote=”بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

    اجلاس میں متفقہ طور پر سیاسی رہنماؤں نے حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو قومی ہیرو قرار دیا۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کے طیارے حسن صدیقی اور نعمان علی خان نے مار گرائے، بھارتی جارحیت کا پاکستان نے فوری منہ توڑ جواب دیا، دونوں پائلٹس ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین ایئر فورس ہے، بھارتی طیارے مار گرانے والے پائلٹس حسن صدیقی اور نعمان علی خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والا پاک فضائیہ کا ہیرو

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پاکستانی شاہینوں کو ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا کہ پاکستان آج ان شاہینوں کی وجہ سے بلند فضاؤں کو چھو رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”دونوں پائلٹس ہمارے قومی ہیروز ہیں۔” style=”style-8″ align=”right” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دوسری مرتبہ دراندازی کے مرتکب ہوئے، تاہم اس بار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انھیں واپس جانے کی مہلت نہیں دی اور دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، اور ایک بھارتی پائلٹ بھی زندہ پکڑا گیا۔

    بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے طیارے مگ 21 کو اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے مار گرایا، جب کہ دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔

    پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو صدارتی تمغا حسن کارکردگی اور تمغا جرأت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جا چکی ہے۔

  • دیار غیر میں قومی ہیروزنے کولمبو کی مسجدمیں نمازعید ادا کی

    دیار غیر میں قومی ہیروزنے کولمبو کی مسجدمیں نمازعید ادا کی

    کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبو کی مسجد میں نماز عید ادا کی، نماز عید کے بعدکھلاڑیوں نے سیلفیز بھی بنوائی۔

    عید کی خوشیوں کا مزہ تو سب کے ساتھ آتا ہے لیکن عیدالفطر پر قومی ہیروزوطن سے دور دیار غیر میں عید منارہے ہیں۔

    ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید اہل خانہ کے ساتھ منائے اور عید کا اصل مزہ ہی اپنوں کے سنگ آتا ہے لیکن سری لنکا سے سیریز کے سبب قومی کرکٹرز اس سال عید پردیس میں منارہے ہیں۔

    گھر سے دور قومی کھلاڑیوں نے عیدالفطر کی نماز کولمبو کی مسجد میں ادا کی, نماز کی ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں نے دعائیں بھی مانگی۔

    عید کے موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کی اکثریت نے کرتا شلوارزیب تن کیا تھا۔

    اس کے بعد بعض کرکٹرزنے سیلفیزکا شوق پورا کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر پر شیئر کیا۔