Tag: قوم پرستی

  • ’’قوم پرستی کی بنیاد پر تقسیم ناقابل قبول ہے‘‘

    ’’قوم پرستی کی بنیاد پر تقسیم ناقابل قبول ہے‘‘

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قوم پرستی کی بنیاد پر تقسیم ناقابل قبول ہے، بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے۔

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کا کہنا تھا کہ اہل بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان پر لڑیں گے، ریاست کا مطلب عوام ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فارم 47 کی بنیاد پر قابض ہیں، آج سے حق دو عوام کو تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ مایوس ہوکر گھر بیٹھنا مسائل کا حل نہیں، ہر خاص و عام کو دعوت دیتا ہوں کہ جماعت اسلامی کے ممبر بنیں۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی کے بل بم بن چکے ہیں، صحت اور تعلیم مہنگی ہوچکی ہے جبکہ روزگار کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد گرفتار

    اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم چلا رہی ہے، حکومت نے دھرنے پر ہم سے معاہدہ کیا، کچھ لوگوں نے ہمارے معاہدے پر پروپیگنڈا کر کے حکومت کی حمایت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں نواز شریف وفاق کے بجائے صوبے کی سیاست کر رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے اور عوام کو بجلی کے بلوں میں مستقل ریلیف ہونا چاہیے۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اب اس نتیجے پر پہنچے جس پر ہم کافی دیر پہلے پہنچ چکے ہیں کہ سیاسی اتحادوں کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ماضی میں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

  • سفید فام قوم پرستی پوری دنیا کا مسئلہ ہے: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا تاریخی بیان

    سفید فام قوم پرستی پوری دنیا کا مسئلہ ہے: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا تاریخی بیان

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ سفید فام قوم پرستی پوری دنیا کو درپیش بڑا مسئلہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فوجی ساختہ نیم خودکار اسلحے کی دستیابی نیوزی لینڈ کے لیے ایک چیلنج ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ایک سفید فام دہشت گرد نے حملہ کیا تھا، جس میں‌ نو پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہوگئے۔

    اس واقعے پر جہاں‌ نیوزی لینڈ بھر سے شدید ردعمل آیا، وہیں‌ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن اپنے واضح اور دو ٹوک موقف اور مثبت رویے کے طفیل انسانی دوستی اور مساوات کی علامت بن گئیں.

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعطم نے اپنے اس خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بے شک حملہ ایک آسٹریلوی شہری نے کیا، لیکن اس سے یہ مراد نہیں کہ یہ مسئلہ ہمارے یہاں نہیں پایا جاتا۔ عالمی سطح پر سفید فام قوم پرستوں کی موجودگی بڑھی ہے۔

    یاد رہے کہ مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے نیوزی لینڈ کی حکومت نے جمعے کے نشریاتی اداروں اور ریڈیو پر اذان نشر کرنے کا اعلان کیا تھا.