Tag: قوم کا شکریہ

  • دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم

    دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس 2024میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم  نے کہا ہے کہ میرے لیے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    لاہور ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  گولڈن بوائے کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے کوچ کی محنت تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بورڈ اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پوری پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے عزت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی، اسے حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کی۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی شکریہ، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی تھی، پنجاب اسپورٹس بورڈ، فیڈریشن اور دیگر سب کا شکرگزار ہوں، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہے، آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

    واضح رہے کہ جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، ارشد ندیم اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

  • عمران خان  کا احتجاج کیلئے پاکستان بھر سے باہر نکلنے پر قوم کا شکریہ

    عمران خان کا احتجاج کیلئے پاکستان بھر سے باہر نکلنے پر قوم کا شکریہ

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کیلئے پاکستان بھر سے باہر نکلنے پر اور امریکی رجیم چینج سازش سے مسلط حکومت کو مسترد کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتجاج کیلئے پاکستان بھر سےباہر نکلنے پرقوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا خاص طور پر ان خاندانوں، خواتین اور بزرگوں کاجوبارش کےباوجودباہرنکلے۔

    عوام بڑے پیمانے پر مہنگائی کیخلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوئی، امریکی رجیم چینج سازش سے مسلط حکومت کومسترد کرتے ہیں۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف نے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا، اسلام آباد میں ایف نائن پارک، کراچی میں شارع قائدین ، لاہورمیں لبرٹی چوک اور پشاورمیں ہشت نگری پر احتجاج ہوا۔

    راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ اورلال حویلی پراحتجاج گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی کپتان کی کال پر شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کیا اور اسکرینوں پرعمران خان کاخطاب براہ راست سنا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا  عاشورہ کے  پُرامن انعقاد پر  قوم کا شکریہ

    وزیراعظم عمران خان کا عاشورہ کے پُرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  عاشورہ کے پُرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کے شعلے بھڑکانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاعاشورہ کے پرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بعض عناصرنےفرقہ واریت کےشعلےبھڑکانےکی کوشش کی، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشورکےموقع اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج مسلمان امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یادتازہ کرتے ہیں، جذبہ شبیری مسلمانوں کے ایمان ویقین کوجلا بخشتا ہے، کشمیریوں نےحق پرقائم رہتےہوئےسنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں : واقعہ کربلا کی طرح ظلم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی،وزیراعظم

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی قربانی ہمیں تین اہم پیغامات دیتی ہے ، دوام انہیں ملتا ہے جو ناانصاٖفی کے خلاف جانوں کی عظیم قربانی دیتے ہیں،محض امیر،طاقتور اور تعلیم یافتہ بننے سے دوام نہیں ملتا،تاریخ میں بہت سےمسلمانوں کو واقعہ کربلا سے ترغیب ملی۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ واقعہ کربلا سے متاثرمسلمانوں نے تسلط،نوآبادیات اور ناانصافی کے خلاف جانیں قربان کیں،آج مقبوضہ کشمیر میں جبر اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری ہے، بہادر کشمیری بدترین فوجی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نبردآزما کشمیریوں کو واقعہ کربلا سے سبق لینا چاہیے،واقعہ کربلاکی طرح ظلم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

    آج مسلمان امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یادتازہ کرتے ہیں، جذبہ شبیری مسلمانوں کے ایمان ویقین کوجلا بخشتا ہے، کشمیریوں نےحق پرقائم رہتےہوئےسنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا ہے۔ .