Tag: قوم

  • امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    اسلام آباد/راولپنڈی: پاکستان اورافغانستان کےلئےامریکہ کے خصوصی نمائندے ڈنئیل فیلڈ مین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا مریکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف دی گئی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ ڈینیل فیلڈمین کی قیادت میں امریکی وفد نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے بھی ملاقات کی ۔

    چوہدری نثار علی خان کا امریکی وفد سے کہنا تھا پاکستان اورامریکہ مشکل حالات میں پرتپاک تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کومتاثر ہونے سے بچانے کیلئے امریکہ ڈرون حملے مستقل بنیاد پربند کرے۔

  • آرمی چیف کاناردرن لائٹ انفنٹری گلگت کا دورہ

    آرمی چیف کاناردرن لائٹ انفنٹری گلگت کا دورہ

    گلگت: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت میں نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔

    رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوا اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جان کی قربانی دینے والے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

    نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رجمنٹ کے بلند حوصلے اور ہمہ وقت تیاری کو سراہا ۔جنرل راحیل شریف نے افسروں اور جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ قوم کی خدمت کرتے ہوئے فوج کی درخشاں روایات کو مقدم رکھیں۔

  • چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    شنکیاری: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہناہے پاک فوج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    جونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری میں آرمی پیسز چیمپیئنز شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کاکردارقابل تعریف ہے،فوج مستقبل کےچیلنجزسےموثراندازمیں نمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔

    پاک فوج کے سربراہ کاکہناتھا زمانہ امن میں دی جانےوالی تربیت ہی دوران جنگ کامیابی کی ضمانت بنتی ہے،آرمی چیف نے جوانوں کی عسکری صلاحیت کے فروغ کیلئے منعقدہ چیمپئن شپ کے شرکاء اور تربیت دینے والوں کی غیرمعمولی کارکردگی کوسراہا،آرمی چیف نے بہترین کاکردگی دکھانے والےجوانوں میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پیسزچیمپئن شپ میں سپاہی گلفام،محمدزبیر اور بابر علی نےگولڈمیڈلز جیتے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    گجرانوالہ: آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ اور منڈی بہاوالدین کے اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے آرمی ایوی ایشن اور فیلڈ فارمیشنز کی امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے مقامی کمانڈرز کو ہدایت کی وہ تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زردگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سیلا ب متاثرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے سیلاب سے متاثرہ قادر آباد کے قریبی علاقوں کا بھی دورہ کیا اور علاقے میں فوج کی جانب سے کی جانیوالی امدادی کارروائیاں کا جائزہ لیا۔

  • دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں، راحیل شریف

    دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں، راحیل شریف

    راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل رحیل شریف نے کہا ہے دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں۔

    آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر ،مبارک بعد پیش کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں ، مگر دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے دہشتگردی کا خا تمہ کر کے دم لیں گے، سیکیورٹی فورسز ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔

  • دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا، راحیل شریف

    دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا، راحیل شریف

    راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں واپس آنے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انھیں بیرون ملک بھی پناہ لینے دی جائے گی، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اعتماد کا اظہار کیااور جوانوں کے عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ طویل المدتی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے تحت آپریشن زدہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی پوزیشن مستحکم کی جائے اور ان علاقوں میں تعمیر و ترقی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے،انہوں نے آپریشن میں قبائلیوں کے تعاون کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اللہ کی مدد اور عوام کی حمایت سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

  • سربراہ پاک فوج راحیل شریف چار روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا روانہ

    سربراہ پاک فوج راحیل شریف چار روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا روانہ

    راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف چار روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ آسٹریلوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی خصوصی دعوت پر آسڑیلیا روانہ ہوئے، جہاں وہ آسٹریلوی عسکری اور دفاعی قیادت سے ملاقاتیں کرکے باہمی دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کے موضوع پر گول میز کانفرنس کی مشترکہ سربراہی بھی کریں گے، جس میں پاک آسٹریلیا دفاعی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہوگی جبکہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی زیر غور آئے گی۔

  • جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ منائیں گے

    جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ منائیں گے

    راولپنڈی:  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچ گئے، وہ عید جوانوں کے ساتھ منائیں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں سے برسرپیکار پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائیں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف میران شاہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رات گزاریں گے اور عید الفطر کا تمام دن بھی وہ فوج کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔