Tag: قونصل جنرل

  • جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی اردو میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد کی ویڈیو

    جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی اردو میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد کی ویڈیو

    کراچی: جاپان کے قائم مقام قونصل جنرل نے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے اپنی ’اردو دانی‘ کا ہنر خوب صورتی سے آزمایا، جنھیں ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی نے اردو زبان میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد دی ہے، اس سلسلے میں انھوں نے خاصا طویل ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    ناکاگاوا یاسوشی نے کہا ’’پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 23 مارچ کا دن پاکستان کے لیے تاریخی لحاظ سے بہت اہم اور فخر کا دن ہیں۔‘‘

    قائم مقام قونصل جنرل نے کہا ’’میں اپنی طرف سے قونصل جنرل جاپان ہاتوری ماسارو اور پورے جاپانی قونصل خانے کے عملے کی جانب سے پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘


    یوم پاکستان پر گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری


    ناکاگاوا یاسوشی نے مزید کہا ’’قونصل جنرل جاپان ہاتوری ماسارو نے خصوصی پیغام جاپان سے پاکستانیوں کے لیے بھجوایا ہے، یہ دن پاکستان اور اس کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشیوں کی ماند ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

  • نکول ٹیریو امریکی قونصلیٹ کراچی کی نئی قونصل جنرل مقرر

    نکول ٹیریو امریکی قونصلیٹ کراچی کی نئی قونصل جنرل مقرر

    کراچی: نکول ٹیریو نے امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کی قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خاتوں نکول ٹیریو کو امریکی قونصلیٹ کراچی کی نئی قونصل جنرل مقرر کردیا گیا، جس کے بعد انھوں نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    قونصل جنرل نے جولائی 2020 سے جولائی 2022 تک امریکی سفارت خانہ پورٹ او پرنس، ہیٹی میں ڈپٹی چیف آف مشن اور چارج ڈی افیئرز کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

    نکول ٹیریو 2019-2020 میں صدر کے ایگزیکٹو آفس میں یو ایس نیشنل سیکیورٹی کونسل میں امیگریشن اور ویزا سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

    اس سے قبل انھوں نے 2018-2019 میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف قونصلر افیئرز میں ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے اوورسیز سٹیزنز سروسز(OCS) کی سینئر مشیر، 2017-2018 میں امریکی سفارت خانہ کابل میں پولیٹیکل کونسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

    2014-2017 میں امریکی قونصلیٹ کاسابلانکا، مراکش میں قونصل جنرل اور 2012-2014 میں انہوں نے سپروائزری ریجنل قونصلر آفیسر کے طور پر کام کیا، جو دنیا بھرمیں 102 قونصلر سیکشنز کی مدد کرتا ہے۔

    ان کی سابقہ سفارتی ذمہ داریوں میں اسلام آباد ، پاکستان میں امریکی سفارتخانہ میں پولیٹیکل آفیسر، بارباڈوس اور مشرقی کیریبین کی قونصلر چیف، بغداد، عراق میں ڈپٹی قونصلر چیف، مونٹریال، کینیڈا میں ویزا چیف، پیرس، فرانس میں قونصلر آفیسر اور لاگوس، نائیجیریا میں انفارمیشن آفیسر شامل ہیں۔

    نکول نے 1997 میں نیروبی، کینیا میں قائم آمریکی سفارتخانے میں ایک انٹرن کے طور پر امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    انہوں نے 2004-2005 تک محکمہ خارجہ میں قونصلر امور کی معاون سکریٹری مورا ہارٹی کے اسٹاف اسسٹنٹ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

    نکول کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیشمارایوارڈز بھی مل چکے ہیں، ، جن میں افغانستان میں امن اور مفاہمت (2018) اور مشرقی کیریبین (2010) میں امریکی شہریوں کے لیے ان کی مدد کے لیے سپیریئر آنر ایوارڈ شامل ہیں۔

    نکول امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر فارن سروس، کلاس آف آفیسر کونسلر کی کیریئر رکن ہیں۔

    قونصل جنرل نکول ٹیریوامریکا اور پاکستان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پاکستانی عوام کے ساتھ منانے پر بہت خوش ہیں۔

    ان کا عزم ہے کہ ہمارے مشترکہ مفاد میں تجارت، سرمایہ کاری، صاف توانائی، صحت، سلامتی، تعلیم اور دیگر ترجیحی شعبوں میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ شراکت کو مزید بہتر بنانے کی ہماری مشترکہ جہد کو جاری رکھیں۔

  • امارات سے وطن واپسی کے خواہشمند غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ نہ خریدیں: پاکستانی قونصل جنرل

    امارات سے وطن واپسی کے خواہشمند غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ نہ خریدیں: پاکستانی قونصل جنرل

    دبئی: پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی صرف پی آئی اے کے کاؤنٹر سے ٹکٹ حاصل کریں اور غیر معتبر ذرائع سے ٹکٹ خریدنے سے پرہیز کریں۔

    دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے جو فلائٹس مختص کی ہیں ان کا ٹکٹ صرف پی آئی اے کاؤنٹر سے ہی حاصل کیا جائے۔

    قونصل جنرل نے کہا کہ پی آئی اے نے کراچی کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ 810 درہم، بزنس کلاس کے لیے 19 سو درہم، پشاور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ 11 سو 20 درہم اور بزنس کلاس کے لیے 22 سو درہم رکھا ہے، اس رقم کے علاوہ مزید کوئی اضافی رقم نہ دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی شکایات آرہی ہیں کہ کچھ ایجنٹ اضافی پیسے وصول کر کے ٹکٹ فروخت کر رہے ہیںِ، ایسے افراد کو کوئی اضافی رقم نہ دی جائے۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایجنٹ دبئی یا شمالی امارات میں پی آئی اے کے ٹکٹ فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہے چنانچہ کسی بھی شخص سے ٹکٹ نہ خریدیں۔

    ان کے مطابق ٹکٹ صرف پی آئی اے کاؤنٹر سے ایشو ہوگا، خود وہاں جائیں اور ٹکٹ خرید کر نقد یا کارڈ سے ادائیگی کریں۔ اس کے علاوہ نہ تو کسی شخص کو پیسے دیں اور نہ کسی کو رقم آن لائن ٹرانسفر کریں۔

    قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کاؤنٹر پر بھی اگر کوئی شخص کہے کہ وہ ایمبسی یا قونصلیٹ کا نمائندہ ہے تو یاد رکھیں کہ ہماری طرف سے ایسا کوئی نمائندہ وہاں نہیں بھیجا گیا۔ اسی طرح اگر لائن میں آگے لگوانے کے لیے بھی کوئی شخص رقم کا تقاضا کرتا ہے اور آپ اس کو رقم دے دیتے ہیں تو نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔

    انہوں نے اپیل کی کہ ایسے افراد کے بارے میں پولیس، پی آئی اے انتظامیہ یا قونصلیٹ عملے کو اطلاع کریں جو غیر ضروری طور پر رقم کا تقاضہ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے لیے اب تک 70 ہزار پاکستانی، دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

  • ’’اسلامی انقلاب ایک نعمت ہے‘‘

    ’’اسلامی انقلاب ایک نعمت ہے‘‘

    لاہور: قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب دنیا کی نعمتوں میں سے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران میں انقلاب اسلامی کی41ویں سالگرہ سے متعلق ایک تقریب منعقد ہوئی، لاہور کے ایرانی قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب میں مختلف سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

    اس موقع پر قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب دنیا کی نعمتوں میں سے ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی حکومت کا اسلامی جمہوریہ ایران نے مقابلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی، سربراہ القدس بریگیڈ قاسم سلیمانی کی شہادت امریکی سازش تھی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران امریکا سے کیا چاہتا ہے؟

    خیال رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی امریکی فضائی حملے میں مارے گئے تھے، اس حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید اختلافات اور کشیدگی سامنے آئی۔ انتقامی کارروائی کے طور پر ایران نے عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر کئی میزائل بھی داغے۔

  • امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین کی مزار قائد پر حاضری

    امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی: امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کا گلدستہ رکھا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ رابرٹ سلبرسٹین نے قائد اعظم کی قبر پر گلدستہ رکھا اور امریکی عوام کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

    قونصل جنرل نے لکھا کہ ’جناح کے اس خوبصورت مزار پر آ کر ان کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ یہ جگہ مستحکم اور جمہوری پاکستان کے لیے جناح کے تصور کی یاد تازہ کرتی ہے کہ جہاں مختلف عقائد کے لیے احترام، مذہبی ہم آہنگی اور اجتماعیت پائی جاتی ہو‘۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ اقدار قائد اعظم محمد علی جناح کی عظمت کی گواہ ہیں جو کہ امریکی تہذیب میں کلیدی حیثیت کی حامل ہیں‘۔

    امریکی قونصل جنرل نے قائد اعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

    انہوں نے مزار قائد سے متصل میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں قائد اعظم محمد علی جناح سے منسوب تاریخی نوادرات کے ذخیرے کو بھی سراہا۔

  • پاک سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش ہے، قونصل جنرل

    پاک سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش ہے، قونصل جنرل

    کراچی : سوئٹزرلینڈ کے قونصل جنرل فلپ کریو ائزر نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے تاہم پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کوشیش کرنے کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرکہی ، سوئس قونصل جنرل نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرنے اور مجموعی طور پر پاکستان کے تاثر کو بہتر کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ متعدد سوئس کمپنیاں کامیابی کے ساتھ کراچی میں کاروبار کر رہی ہیں جو مثبت اشارہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں جو تاثر سوئٹزر لینڈ میں ہے لیکن اب امن وامان کی مجموعی صورتحال چند سالوں سے قدرے بہتر ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ کراچی سوئس ایس ایم ایز کے لیے پرکشش مقام ہے ۔شمیم فرپو نے کہا کہ سوئس تاجروں کے لیے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں پر شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔

  • امریکی حکومت سندھیوں کا معیارِزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے، قونصل جنرل

    امریکی حکومت سندھیوں کا معیارِزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے، قونصل جنرل

    کراچی : امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نےسندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (ایس اے این اے ) کےزیراہتمام کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس اے این اے کی سیکریٹری جنرل نورالنساء گھانگرواورانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن آئی بی اے کےڈائریکٹرڈاکٹرعشرت حسین بھی موجودتھے۔

    کانفرنس کےافتتاحی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےقونصل جنرل برائن ہیتھ نےکہاکہ امریکی حکومت سندھ میں بسنےوالےافرادکامعیارِزندگی بہتربنانے کی کوششوں میں تعاون فراہم کررہی ہے۔

    ان کاکہنا تھاکہ امریکی ادارہ برائےبین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ سندھ میں تعلیم،صحت اورتوانائی کےشعبوں میں بےشمارمنصوبوں پرکام کررہاہے۔

    سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کےتحت سندھ کے پچاس ہزاربچوں کو 106نئےتعمیرہونےوالےاسکولوں میں تعلیم حاصل کرنےکاموقع ملےگا۔

    اس کےعلاوہ ایک کروڑ 80لاکھ ڈالرکی مالیت سےجیکب آباد میں 133بستروں پرمشتمل جدیداسپتال بھی تعمیرکیاگیاہے،جس سےجیکب آباداوراردگردکےشہروں کےدولاکھ افرادفائدہ اٹھائیں گے۔

    توانائی کےشعبےمیں جاری منصوبوں کےبارےمیں بات کرتےہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نےکہاکہ معاشی ترقی کیلئےتوانائی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضرو ری ہے۔امریکی حکومت کےتین کروڑ 90لاکھ ڈالرکےمنصوبےکےذریعےگدواورجامشوروپاورپلانٹس کی مرمت اوربحالی کامنصوبہ مکمل کیاگیاہے۔

    اس منصوبےکےذریعےدونوں پاورپلانٹس کی پیداوارمیں 270میگاواٹ کااضافہ ہواہے جس سےچھ لاکھ خاندان فائدہ اٹھارہےہیں۔

    برائن ہیتھ نےبتایاکہ 2010کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے یو ایس ایڈ نےایک ملین ڈالرکی امدادفراہم کی، ان کاکہناتھا کہ امریکی قونصل خانہ کراچی سندھی ثقافت کی ترویج میں اہم کرداراداکررہاہے،جس کےتحت سندھی ثقافتی دن منانےکےساتھ ساتھ قونصل خانےکی سندھی ویب سائٹ کابھی اجراکیاگیاہے۔