Tag: قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی

  • چیمبر آف کامرس کے صدر کی اماراتی قونصل خانے کراچی آمد

    چیمبر آف کامرس کے صدر کی اماراتی قونصل خانے کراچی آمد

    کراچی: چیمبر آف کامرس کے صدر ضیاء العارفین نے وفد کے ہمراہ اماراتی قونصل خانے کراچی کا دورہ کیا، ویزے کی سہولت پر شکریہ ادا کیا۔

    چیمبر آف کامرس کے صدر ضیاء العارفین نے اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی، انھوں نے تاجروں اور دیگر کے ویزے کی سہولت فراہم کرنے پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، چیمبر آف کامرس کے وفد نے قونصل جنرل کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، کراچی ویزہ آفس میں درخواست گزاروں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جاتا ہے۔

    بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ عملہ ویزہ درخواست گزاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کررہا ہے، چیمبر آف کامرس کے تحت تاجروں کے دستاویز قونصل خانے سے ہی تصدیق ہوں گے۔

    قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کی سہولت کیلئے قونصل خانے میں 24 گھنٹے دستاویز کی تصدیق کی سہولت میسر ہوگی۔

  • متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : متحدہ عرب امارات نے آئندہ برسوں میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے کراچی میں متعین قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں دعوت افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، دعوت افطار میں کراچی کے نامور تاجروں نے شرکت کی۔

    افطار ڈنر میں پاکستان کے ہیلتھ سیکٹراور ایجوکیشن سے منسلک نامی گرامی شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، تاجروں کی تواضع پاکستانی و عربی کھانوں اور مشروبات کے ذریعے کی گئی۔

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرومیتی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور آنے والے برسوں کے دوران یواےای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کا یواےای کی ترقی میں ایک کلیدی کردار رہا ہے اور یواےای میں شعبہ صحت میں ان گنت پاکستانی ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ یو اے ای حکومت پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے یر ممکن کوششیں اور تعاون بھی ہر سطح پر کررہی ہے، پاکستان میں پہلا بین الاقوامی کھجور فیسٹیول تعاون کاعملی ثبوت ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

    کراچی : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، اگلے 10 دنوں میں بڑی سرمایہ کاری شروع ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پریس کانفرنس میں کہا یو اے ای نےپاکستان سے25 ارب ڈالرتک کےسرمایہ کاری معاہدہ کیےہیں ، اگلے10دنوں میں بڑی سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی، صحت، پورٹ، بنکاری سمیت دیگر شعبوں میں یو اے ای سرمایہ کاری کررہا ہے۔

    اس کے علاوہ بھی پرائیوٹ انویسٹرزکی جانب سے بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت مواقع ہیں۔۔ دوہزار چوبیس پاکستان کیلئے بہت روشن ہوگا۔۔ کراچی کو فری ٹریڈ زون بنائیں گے۔۔ کراچی سے وسط ایشیا کے ممالک کو برآمدات کی

    امید ہے نئے سال میں پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کو نئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ بڑھانی ہوگی، میڈیاپرمثبت خبروں سے پاکستان کو فائدہ ہوگا بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔

    دوہزار چوبیس پاکستان کیلئے بہت روشن ہوگا، ،تاجروں کومکمل سپورٹ کر رہے ہیں، کراچی کوبرآمدات کاحب اورفری ٹریڈزون بنایاجائےگا اور کراچی سےوسط ایشیاکےممالک کوبرآمدات کی جائیں گی۔

    پاکستان میں کئی اچھی چیزیں ہیں اسے دکھانا ہے، پاکستانی ذہین قوم ہیں لیکن ان کو مواقع دینے کی ضرورت ہے،ایشیا میں سب سے زیادہ کراچی کےویزہ سینٹر سے ویزہ جاری کیےجارہےہیں، پورٹ قاسم پر فری زون بنایا جارہا ہے۔

    پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے بہت نقصان ہوا ہے، لگتا ہے اب پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پلان مرتب کر رہا ہے، یو اے ای پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سےنٹمنے میں مدد کرے گا، بخیت عتیق الرومیتی

    پاکستان سے گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی ہے، پاکستان کےمتعلقہ شعبے گوشت ایکسپورٹ سےپہلےسخت چیکنگ کریں، پاکستان سےیو اے ای کو گوشت ایکسپورٹ میں مسائل پر پابندی عائد کی گئی۔