Tag: قیام

  • ایمریٹس ایئر لائن ہوٹل میں مفت قیام دے گی

    ایمریٹس ایئر لائن ہوٹل میں مفت قیام دے گی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو محدود مدت کے لیے ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کے لیے 2 راتیں ہوٹل میں قیام کی پیشکش کی گئی ہے، مسافروں کو ہوٹل امارات ایئر کی جانب سے مفت فراہم کیا جائے گا۔

    دنیا کے کسی بھی ملک سے امارات ایئر کے ذریعے سفر کرنے والے خواہ وہ امارات آئے یا وہاں سے سفر کریں، انہیں مفت ہوٹل قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرسٹ کلاس سے سفر کرنے والوں کے لیے 2 راتیں جبکہ اکانومی کلاس کے مسافروں کو ایک رات کے لیے ایئر لائن کی جانب سے مفت ہوٹل میں قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    مذکورہ پیشکش 26 مئی سے 31 اگست 2023 تک کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

    ہوٹل میں قیام کی مفت پیشکش سے مستفید ہونے کے لیے فلائٹ بکنگ کروانے کے بعد ای میل پر بکنگ نمبر، فلائٹ کی تفصیلات، امارات پہنچنے کی تاریخ، مسافر کا نام اور ٹیلی فون نمبر ارسال کیا جائے جس کے بعد ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے مفت ہوٹل بکنگ کی کنفرمیشن ارسال کر دی جائے گی۔

  • یونیورسٹی کے قیام سے سکھوں کو بھی تعلیم کی سہولت ملے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

    یونیورسٹی کے قیام سے سکھوں کو بھی تعلیم کی سہولت ملے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

    ننکانہ صاحب: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ باباگرونانک یونیورسٹی کی تعمیر میں 6ارب روپے لاگت آئے گی، یونیورسٹی کے قیام سے سکھوں کو بھی تعلیم کی سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا باباگرونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح بھی بہت جلد ہونے جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف مقامی بلکہ دنیا بھرسکھوں کو فائدہ ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں ہیلتھ کارڈ تقسیم ہوچکے، 28ہزار خاندانوں کو فائدہ ہوگا، ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ جیل اور پولیس لائن بھی تعمیر کریں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف حکومت میں اقلیتوں کو اہمیت حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان کو ننکانہ صاحب میں خوش آمدید کہتا ہوں، باباگرونانک یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت پر مشکور ہوں۔

    باباگرونانک یونیورسٹی میں دنیا بھر سے سکھ برادری تعلیم حاصل کرسکے گی: وزیراعظم

    خیال رہے کہ ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر اس یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی، باباگرونانک یونیورسٹی میں دنیا بھر کے سکھ برادری کے لوگ پڑھ سکیں گے، کرتارپورسکھ برادری کا مدینہ اور ننکانہ صاحب ان کا مکہ ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے، پاکستان نے منصوبے پر مقامی وسائل خرچ کیے، کوئی بیرونی امداد نہیں لی۔

  • بحرین میں دنیا کے سب سے بڑے غوطہ زنی کے مرکز کا قیام

    بحرین میں دنیا کے سب سے بڑے غوطہ زنی کے مرکز کا قیام

    منامہ : غوطہ زنی کا مرکز ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں ہوگا، افتتاح 2020ء میں کیا جائے گا، مرکز قائم کرنے کیلئے تاریخ میں پہلی بار بوئنگ 747 کو 70میٹر تک سمندر میں اتارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین کے محکمہ سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں غوطہ زنی کے سب سے بڑے تفریحی مرکز کے قیام کا آغاز کردیا گیا، بوئنگ 747 کو 70میٹر تک سمندر میں اتار دیا گیا۔

    محکمہ سیاحت کے سربراہ اور وزیر صنعت و تجارت زاید الزیانی نے دیار المحرق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت پورے علاقے میں بحرین منفرد سیاحتی مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ غوطہ زنی کا مرکز قائم کرنے کیلئے تاریخ میں پہلی بار بوئنگ 747 کو 70 میٹر تک سمندر میں اتارا گیا ہے، اس کی بدولت سیاحوں اور غوطہ خوروں کو منفرد قسم کا ماحول میسر آئے گا۔

    زاید الزیانی کا کہنا تھا کہ غوطہ زنی کا مرکز ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں ہوگا۔ اخبارکے مطابق الزیانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غوطہ زنی کا یہ عالمی مرکز ہمارے لئے فخر کا باعث ہے، یہ ماحول دوست ہے۔

    محکمہ سیاحت کے سربراہ و وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری اور نجی شعبوں میں شراکت کا مثالی نمونہ ہے۔ سیاحوں سے کوئی فیس نہ وزارت لے گی اور نہ ہی محکمہ سیاحت کسی طرح کی کوئی فیس عائد کرے گا۔

    View this post on Instagram

    ‎ ‎مراحل عديدة وساعات عمل طويلة استمرت شهور من العمل من قبل فريق تقني متخصص لضمان اعلى مقاييس السلامة للبيئة البحرية.. ‎نأخذكم في هذا الفيديو في جولة لرحلة الطائرة من موقعها الرئيسي وصولاً الى محطتها الجديدة . . Over the past few months, a specialised technical team implemented the required procedures and preparations in order for the aircraft to be ready for submersion. Let us take you through the journey of the Boeing 747! ✈️🇧🇭 . . #DiveBahrain #Dive #Bahrain #Scubadiving #SCE #BahrainOursYours #ecotourism #underwater #underwaterworld

    A post shared by Dive Bahrain (@divebahrain) on

    ان کا کہنا تھا کہ افتتاح اگست 2020 میں کیا جائے گا، بحرین میں مقیم غیر ملکی اور داخلی و خارجی سیاح غوطہ خوری کے مراکز سے بکنگ کراسکیں گے۔

    الزیانی نے انکشاف کیا کہ یہاں النوخذة ہاﺅس کا ماڈل بھی 900 مربع میٹر میں بنایا جائے گا، اس میں بھی سیاح دلچسپی لیں گے،

    ماحولیاتی امور کی سپریم کونسل کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد بن مبارک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بحرین کے اندر اور باہر سے غوطہ خور کثیر تعداد میں یہاں پہنچیں گے۔غوطہ زنی کے مرکزکی جگہ کا انتخاب سائٹیفک بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

  • سوڈان میں سول حکومت کے قیام کا وعدہ پورا کریں گے، جنرل زین العابدین

    سوڈان میں سول حکومت کے قیام کا وعدہ پورا کریں گے، جنرل زین العابدین

    خرطوم : افریقی ملک سوڈان کی ملٹری کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ نئی حکومت سویلین ہوگی اور عمر البشیر کی جماعت کو بھی اگلے انتخابات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں سوڈان کی ملٹری کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ عمر زین العابدین نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

    ملٹری کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ معزول صدر عمر البشیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں شرکت کی اجازت ہو گی۔

    عمر زین العابدین کے مطابق فوجی کونسل کے سیاسی عزائم نہیں ہیں اور نہ ہی مستقبل کے لیے کوئی سیاسی حل یا نظریہ پیش کریں گے کیونکہ یہ معاملہ سوڈانی عوام نے طے کرنا ہے۔

    انہوں نے سابق صدر عمر البشیر کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سپرد کرنے کو خارج از امکان قرار دیا۔

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • امن کے قیام کے لیے ہم فورسز کے شکر گزار ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    امن کے قیام کے لیے ہم فورسز کے شکر گزار ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    سبی : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سبی میلے سے خطاب میں کہا ہے کہ ماضی میں اچھی حکومت سازی ہوتی تو بلوچستان میں اتنے مسائل نہ ہوتے،ہم نے سخت محنت سے صوبے کی ترقی کی سمت متعین کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سبی تاریخی و ثقافتی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے صوبے میں ترقی کے پیمانے عوام کو مدنظر رکھ کر نہیں مقرر کیے، کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے لوگوں کو امن سمیت سب سہولتیں دیں۔

    وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے ہم فورسز کے شکر گزار ہیں، امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا پڑتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ایسے منصوبے بنائیں جو عوام کے لیے ہوں، آئندہ سبی میلہ موجودہ میلے سے بھی بہتر ہوگا۔

    خیال رہے کہ سبی کے تاریخی میلے کا تاریخی و ثقافتی میلہ آج سے شروع ہوچکا ہے جس میں عوامی دلچپسی کےلیے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    سبی میلے میں جانوروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، علاقائی رقص، گھوڑا ڈانس، آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، سبی میلے میں فلاور شو، زرعی و صنعتی نمائش بھی تقریبات میں شامل ہیں

    سبی میلے میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے، تاریخی و ثقافتی میلے کی سیکیورٹی کےلیے تین ہزار سے زائد ایف سی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو مامور کیا گیا ہے۔

  • عمران خان بطور وزیراعظم پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے

    عمران خان بطور وزیراعظم پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ ویک اینڈ پر بنی گالہ جایا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے؟ فیصلہ ہوگیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی تھی پنجاب ہاؤس کا جائزہ لوں، وہ تین سے چار دن پنجاب ہاؤس رہیں گے جبکہ ویک اینڈ پر بنی گالہ جایا کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر معمولی تاخیر کرلی، تاحال علم نہیں عمران خان کب حلف اٹھائیں گے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں رہائش نہ رکھنے کے فیصلے پر قائم


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جن حلقوں کا نوٹیفکیشن رکا ہے، اس پر وکلاسے بات ہوئی، امید ہے کل تک ان حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔

    نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کا عمل انتہائی ناقص ہے، بے شمار تبدیلیوں کی ضرورت ہے، انتخابی اصلاحات کے معاملے پر مزید قانون سازی کریں گے۔

    اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، میں خود اس احتجاج سے گزر کر آیا ہوں، ہماری حلقے کھولنےکی پیشکش کے باوجود مظاہرہ کیا جا رہاہے، یقین دلاتا ہوں ہماری حکومت مظاہرین سے تعاون کرے گی۔

    یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے پہلے عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے بجائے اسپیکر ہاؤس میں قیام کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں عوام کےٹیکس کے پیسوں کا خود محافظ ہوں، عوام کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پرخرچ نہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا وزیر اعظم ہاؤس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ، خزانے کو 2 ارب کی بچت


    عمران خان کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکرہاؤس میں نہیں رہ سکتے، اسپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے، پارلیمنٹ کی پراپرٹی میں وزیراعظم نہیں آسکتے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کے اس فیصلے پر خلیجی اخبار میں ایک رپورٹ بھی شائع کی ، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس استعمال نہ کرنے سے قومی خزانے کو پونے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

  • امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہےہیں

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہےہیں

    اسلام آباد: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ ایک روزہ دورے کے دوران پاکستان کی سول اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے ملاقات کریں گے۔

    امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے کے دوران پاکستان کی سول اورعسکری قیادت سے باہمی تعلقات،افغانستان میں امن اوراہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    دورہ پاکستان کے ایجنڈے میں پاک امریکا تعلقات،افغانستان میں قیام امن، دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ ایکشن اور خطے میں سلامتی کے امورزیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ کوخواجہ آصف نے14 اگست اورچاراکتوبر کودورہ کی دعوت دی تھی جبکہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت اورفوج کی طرف سے تعاون پربھی ان کا دل کی گہرائی سے شکرگزارہے۔


    امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ


    واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، اب پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔