Tag: قیامت خیز زلزلہ

  • ویڈیو : میانمار اور تھائی لینڈ میں قیامت خیز زلزلہ : عمارتیں منہدم، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

    ویڈیو : میانمار اور تھائی لینڈ میں قیامت خیز زلزلہ : عمارتیں منہدم، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

    برما : میانمار اور تھائی لینڈ میں خوفناک زلزلہ سے عمارتیں لرز اٹھیں، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، اب تک 150افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، تعداد میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلے ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی کثیر منزلہ عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔

    میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک دیکھے گئے، زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاک بھی محسوس کیے گئے۔


    میانمار زلزلے

    قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔

    منہدم ہونے والی ایک زیرِ تعمیر عمارت میں 70 مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے، تاہم امدادی ٹیموں کو سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈلے کے قریب تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں جس کے بعد سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے اور شہر کا پورا نظام بری طرح تباہ وبرباد ہوگیا۔

    اطلاعات کے مطابق میانمار حکومت نے فوری طور پر زیادہ متاثرہ 6 علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوج تعینات کردی ہے۔

    اس کے علاوہ فوجی حکومت نے عالمی برادری اور امددی تنظیموں سے فوری اقدامات کرتے ہوئے امداد کی پرزور اپیل کی ہے۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے پانچ شہروں اور قصبوں میں عمارتیں منہدم اور دو پل بھی گرگئے، اب تک مجموعی طور پر 150 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ 1ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • 2005 کے قیامت خیز زلزلہ کے 20 سال بعد 2 افراد کی لاشیں برآمد

    2005 کے قیامت خیز زلزلہ کے 20 سال بعد 2 افراد کی لاشیں برآمد

    8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 20 سال ہونے کو ہیں تاہم اتنے طویل عرصہ بعد کھدائی میں مظفر آباد کے ملبے سے دو لاشیں ملی ہیں۔

    مظفر آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کے دوران ایک بڑی عمارت سے ملی ہیں جو زلزلے کے دوران منہدم ہوگئی تھی اور یہاں رہائش پذیر کئی طلبہ ملبے تلے دب گئے تھے۔

    ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاشوں کے ڈی این اے نمونے لیے جا رہے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پلیٹ کے مقام پر مزید لاشیں ملنے کے امکان کے پیش نظر وہاں کھدائی رکوا دی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریڈ کریسنٹ کے یاسر جوش کا کہنا ہے کہ اس مقام پر ریڈ کراس نے بہت سی لاشیں دفنائی تھیں۔

    واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کو 7.5 کا زلزلہ آیا تھا جس نے چند سیکنڈوں میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں قیامت ڈھا دی تھی۔

    اس زلزلے میں بالاکوٹ شہر مکمل تباہ ہوگیا تھا جب کہ مظفر آباد، باغ سمیت آزاد کشمیر کے کئی شہر شدید متاثر ہوئے تھے۔ تباہ کن زلزلے میں 88 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 30 لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہوئے تھے۔

    ایک اندازے کے مطابق 12000 طلبا و طالبات اور 1500 سے زائد اساتذہ زلزلے میں زندہ درگور ہوئے، 5 لاکھ سے زائد گھر، سیکڑوں کلومیٹر سٹرکیں، پُل اور ذرائع مواصلات مکمل تباہ ہوئے۔ اس کے علاوہ سول، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے مفلوج ہو چکے تھے۔

  • قیامت خیز زلزلہ ، ترکیہ میں  تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی کا اعلان، اقوام عالم سے مدد کی اپیل

    قیامت خیز زلزلہ ، ترکیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی کا اعلان، اقوام عالم سے مدد کی اپیل

    انقرہ : ترک صدر  رجب طیب ادروان نے خوفناک زلزلے کے بعد ملک میں تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد ترک صدر نے تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اقوام عالم سے مدد کی اپیل کردی۔

    ترک نائب صدر فوعاد اوکتے نے بتایا ہے کہ زلزے سے 284 اموات ہوئیں،1700عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں جبکہ 2 ہزار 323 افراد زخمی ہیں۔

    فوعاد اوکتے کا کہنا تھا کہ زیادہ تباہی بلند عمارتیں گرنے کے نتیجےمیں ہوئیں، ریسکیو کاکام جاری ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے فوری مدد کا اعلان کرتےہوئے ریسکیو ٹیمیں اورامدادی سامان روانہ کردیا اور آذربائیجان نے تین سوستررکنی ریسکیو ٹیم ترکیے روانہ کردی۔

    سعودی عرب، ایران اوربرطانیہ نےبھی مددکی پیشکش کی ہے جبکہ ہالینڈنےریسکیو ٹیموں کو فوری ترکیے اور شام پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔