Tag: قیامت خیز گرمی

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی ، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت  46 ڈگری تک جا پہنچا

    کراچی میں قیامت خیز گرمی ، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا

    کراچی : شہر قائد میں شدید حبس کی کیفیت برقرار ہے اور :دن بارہ بجے سے پہلے ہی محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شدید حبس اور گرم موسم کی لپیٹ میں ہے، دن بارہ بجے سے پہلے ہی درجہ حرارت 39 ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ شدت 46 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہرکے مضافات میں بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر ،گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پربارش کاامکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ بالائی سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں : موسم کی خبریں

    دوسری جانب پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےکئی شہروں میں درجہ حرارت بدستور 40 سے اوپر ہے، گزشتہ روز تربت گرم ترین مقام رہا ، جہاں پارہ 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سبی اوردادومیں 45 ، نواب شاہ میں 43 ڈگری رہا۔

    گزشتہ روزشہرکےمختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی، گڈاپ، کاٹھور، گلشن معمار، موٹروے ایم نائن اور گرد ونواح میں بادل برسے جبکہ ٹھٹھہ کےساحلی علاقے میرپورساکرو میں سخت گرمی اور حبس کے بعد بارش ہوئی۔

    یاد رہے محمکہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون کی بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کراچی سے کشمیر تک بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی ، محسوس کیا جانے والا  درجہ 44 ڈگری تک جا پہنچا

    کراچی میں قیامت خیز گرمی ، محسوس کیا جانے والا درجہ 44 ڈگری تک جا پہنچا

    کراچی : شہر قائد میں قیامت خیز گرمی سے غضب ڈھارہی ہے، شہر میں محسوس کیا جانے والا درجہ 44 ڈگری تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم گرم اورخشک ہے جبکہ میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم ہے۔

    کراچی میں بھی گرمی کی شدت برقرارہے تاہم سمندری ہوائیں بحال ہیں ، شہر میں 12 بجے پی پارہ پینتیس ڈگری پر جاپہنچا اور شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں 10سے 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں اور شام کےاوقات میں ہواؤں کی رفتار 20سے 25 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب جیکب آباد اورتربت میں درجہ حرارت سینتالیس، دادوچھیالیس، نواب شاہ میں پینتالیس ڈگری رہنےکا امکان ہے۔.

    ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،ملتان میں بیالیس اورلاہورمیں چالیس ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا تھا کہ جون کا مہینہ بھی کراچی والوں کے لیے شدید گرم رہے گا اور سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔

    موسم کی خبریں

    محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، چکوال اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    خیال رہے سندھ اور بلوچستان کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گذشتہ روز سندھ کے علاقے سبی میں درجہ حرارت انچاس، دادو اور نوابشاہ میں اڑتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔

    جیکب آباد سینتالیس، سکھر اور تربت میں چھیالیس ڈگری کی گرمی پڑی ، ملتان میں بیالیس، فیصل آباد اور لاہور میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • قیامت خیز گرمی، قربانی کے جانوروں کو کیسے بچایا جائے؟ مفید مشورے

    قیامت خیز گرمی، قربانی کے جانوروں کو کیسے بچایا جائے؟ مفید مشورے

    ملک میں پڑنے والی قیامت خیز گرمی سے انسان تو نڈھال ہیں جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں قربانی کے جانوروں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانا ضروری ہے۔

    پاکستان کے طول وعرض میں اس وقت قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے۔ شدید گرمی کی لہر نے جہاں انسانوں کو نڈھال کر رکھا ہے، وہیں جانور بھی اس سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

     عیدالاضحیٰ کی آمد میں اب صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس لیے سنت ابراہیمی کی تقلید میں اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے مویشیوں کی خرید وفروخت میں بھی تیزی آ گئی ہے۔

    تاہم صرف مویشی کے خریداروں ہی نہیں بلکہ بیوپاریوں کا بھی سب سے بڑا مسئلہ اس وقت پڑنے والی شدید گرمی ہے کیونکہ مناسب دیکھبھال اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جانور بیمار پڑنے لگے ہیں۔

    اس وقت ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر چکا ہے اور بعض علاقے میں تو پارے نے 50 کے ہندسے کو بھی چھو لیا ہے۔ اس کے باعث صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی ہیٹ اسٹروک اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور کئی علاقوں میں شدید گرمی میں قربانی کے جانوروں کے مرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    گرمی تو ہے لیکن صاحب حیثیت لوگوں کے لیے عیدالاضحیٰ پر قربانی بھی واجب ہے۔ اس صورتحال میں ویٹرنری ڈاکٹرز نے کچھ مشورے دیے ہیں۔

    ویٹرنری ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی بڑی تعداد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو رہی ہے۔ اس کے لیے بیوپاریوں کے ساتھ وہ لوگ جو جانور خرید کر لے جا رہے ہیں۔ انہیں گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کو اس شدید گرمی میں دھوپ سے بچانا ضروری ہے۔ اس لیے اس کو کھلے آسمان تلے باندھنے کے بجائے سایہ دار جگہوں پر رکھا جائے۔ پانی کا ہر وقت بندوبست رکھا جائے اور ممکن ہو تو ان کو نہلایا بھی جائے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک  جانے کا امکان

    کراچی میں قیامت خیز گرمی، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمی کی شدت بڑھ گئی، کراچی، اسلام آباد، لاہور میں سورج کی تپش نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے، مزید چند روز گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

    محمکہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین دن تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا شہر میں آج بھی موسم شدیدگرم رہے گا اور دن میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، نمی کےباعث گرمی کااحساس 41سے 43 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : مستقبل میں کراچی کا موسم ! ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان آج بھی ہیٹ ویو کے زیراثر رہیں گے،درجہ حرارت پانچ سے سات ڈگری زائد رہنے کا امکان، لاہور، پشاور، سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں پارہ چالیس ڈگری یا اس سے زیادہ رہے گا۔

    سکھر، نوابشاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں پینتالیس ڈگری یا اس سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی، دو روز میں  20  اموات

    کراچی میں قیامت خیز گرمی، دو روز میں 20 اموات

    کراچی : شہر قائد میں قیامت خیز گرمی باعث دو روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 20 لاشیں برآمد ہوئیں ، ملنے والی اکثر لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی اور حبس کی شدت برقرارہے، گزشتہ روز سے اب تک مختلف علاقوں سے20  لاشیں سرد خانے لائی گئیں۔

    ریسکیو ادارے نے بتایا 20  میں سے پانچ افراد طبی موت کا شکارہوئے جبکہ پندرہ نشے کے عادی افراد ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ لاشیں لیاری، ملیر، آئی آئی چند ریگر روڈ، لسبیلہ،کورنگی ،جہان آباد اور دیگر علاقوں سے ملیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ لسبیلہ پٹیل پاڑا سے 1، کورنگی نمبر 6 سے 1 اور لیاری جنرل اسپتال کے پاس 1 لاش ملی ہے جبکہ گلشن اقبال بلاک 14 سے 1، نیو کراچی سندھی ہوٹل 1، کینٹ اسٹیشن سے 1 ، لانڈھی بابر مارکیٹ سے ایک ، گارڈن شو مارکیٹ سے1 اور لیاری جہان آباد سے 3 لاشیں ملی۔

    سپر ہائی وے فروٹ منڈی گیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش اور لیاری ملیر اور آئی آئی چندریگر روڈ سے 3 لاشیں ملی جبکہ لائنز ایریا سے محنت کش بلال کی لاش چھپا منتقل کی گئی۔۔

    خیال رہے گزشتہ رات جولائی کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت چونتیس ڈگری اور شدت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی، ایک روز میں 140 میتیں سرد خانوں میں  منتقل

    کراچی میں قیامت خیز گرمی، ایک روز میں 140 میتیں سرد خانوں میں منتقل

    کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران سرد خانوں میں لائی گئی لاشوں کی تعداد معمول سے تین گنا اضافہ ہوا، ایک روز میں 140 میتیں لائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2015 سے زیادہ خطرناک ہیٹ ویوکی لہرجاری ہے، جس کے باعث ایدھی سرد خانوں میں بھی معمول سے زیادہ لاشیں آنے لگی۔

    فیصل ایدھی نے بتایا کہ گزشتہ روز ایدھی مردہ خانوں میں معمول سے تین گناہ زیادہ میتیں لائی گئیں، گزشتہ روز ایدھی سرد خانوں میں 140 میتیں منتقل کی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں تئیس سے چالیس میتیں مردہ خانوں میں منتقل کی جاتی ہیں تاہم متوفیوں کی ہلاکت ہیٹ اسٹروک سے ہوئی یا کوئی اور وجہ ورثا نےنہیں بتایا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ دو روز مردہ خانوں میں دو سوبارہ افراد کی میتیں لائی گئیں اور آج بھی میتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے۔

    کراچی میں ممکنہ طور پر گرمی کی شدت کے باعث اموات میں اضافہ ہوا اور شہر کی فٹ پاتھوں سے ملنے والی تمام لاشیں وقوعہ سے پولیس اسٹیشن اور پھر سرد خانے بھیجی گئی ہے۔

    خیال رہے کراچی میں گرمی سے دو روز میں مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی، گزشتہ روز سپرہائی وے، گلستان جوہر، لانڈھی، کریم آباد، گولیمار،لکی اسٹار اورجامع کلاتھ سے لاشیں ملیں، ہلاک افراد میں زیادہ تر نشے کے عادی تھے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق حبس اورہیٹ ویوکے باعث ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اتوار کی رات بھی مختلف علاقوں سے دس لاشیں ملی تھیں۔

  • بھارت میں قیامت خیز گرمی؛ ہیٹ ویو سے 19 افراد ہلاک

    بھارت میں قیامت خیز گرمی؛ ہیٹ ویو سے 19 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو سے 5 افرادہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی ممالک کی طرح بھارت بھی ان دنوں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، نئی دہلی میں صرف 3 دنوں میں ہیٹ ویو کے باعث 5 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی کی شدت51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی جو 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے، جبکہ نوئیڈا سمیت شمالی بھارت بھی شدید گرمی کے لپیٹ میں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دہلی کے لوک نایک جے پرکاش اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی زد میں آنے والوں میں اکثریت مزدوروں اور سائیکل رکشہ چلانے والوں کی ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر  کی عمر 60  سال سے زیادہ  ہیں، جبکہ اسپتالوں میں داخل کرائے جانے والے بیشتر افراد الیکٹرو لائٹ ڈیفیشینسی، ہیٹ اسٹروک اور بخار میں مبتلا ہیں۔

    ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ دہلی کے اسپتالوں میں بعض مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے، بھارت میں اب تک موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے 40 ہزار سے زیادہ مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی،  آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں قیامت خیز گرمی، آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر کاموسم آج بھی گرم اورمرطوب رہےگا اور آئندہ 24گھنٹے کے دوران پارہ37ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ دن کے اوقات میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈہے اور گرمی کی شدت35ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے، ہوامیں نمی کاتناسب72فیصدہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ دن میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے موسم گرم محسوس کیا جائے گا۔

  • نیوز کاسٹر خبریں پڑھتے ہوئے اچانک بے ہوش

    نیوز کاسٹر خبریں پڑھتے ہوئے اچانک بے ہوش

    نئی دہلی : بھارت کی مختلف ریاستوں میں قیامت خیز گرمی کی لہر نے لوگوں کو شدید اذیت میں مبتلا کررکھا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے 46 ڈگری یا اس سے زائد ہے۔

    اسی دوران ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھارت کے سرکاری ٹی وی دور درشن کی خاتون نیوز کاسٹر خبریں پڑھتے پڑھتے اچانک بے ہوش ہوگئی اس وقت وہ موسم کی شدت سے متعلق ہی ناظرین کا آگاہ کررہی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوردرشن کی کولکتہ برانچ کی اینکر لوپامدرا سنہا کا بلڈ پریشر شدید گرمی اور پانی کی کمی کے باعث کم ہوگیا تھا۔

    جس کے نتیجے میں وہ خبریں پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوئیں ان کی آنکھوں سے سامنے اندھیرا چھا گیا اور وہ نڈھال ہوکر کرسی پر ہی لڑھک گئیں۔

    لوپامدرا سنہا کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم کچھ دیر بعد انہیں ہوش آگیا، انہوں نے بتایا کہ وہ شدید گرمی اور اچانک بلڈ پریشرکم ہونے کی وجہ سے” بے ہوش ہو گئیں، اینکر نے یہ بھی کہا کہ دفتر کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے اسٹوڈیو کے اندر شدید گرمی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جمعرات کو صبح کی نشریات سے پہلے بھی خود کو بیمار اورنڈھال محسوس کر رہی تھیں، میں اپنے ساتھ کبھی پانی کی بوتل نہیں رکھتی اور نہ ہی اپنے 21 سالہ کیریئر میں کبھی بھی نشریات کے دوران پانی پینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ بھی ایسا کچھ ہوگا تاہم انہوں نے ناظرین کو مشورہ دیا کہ وہ شدید گرمی کے دوران اپنا خیال رکھیں۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی ،  آج بھی پارہ  42 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں قیامت خیز گرمی ، آج بھی پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ، شہر میں آج بھی پارہ چالیس سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آج بھی گرم رہے گا اور درجہ حرارت چالیس سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث حبس کی صورتحال ہوگی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ہے۔

    ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں ، شہری دھوپ اور گرمی میں سر ڈھانپ کر رکھیں اور پانی اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

    یاد رہے دو روز قبل چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ کہ گرمی کے اسپیل کومنی ہیٹ ویوو کہہ سکتے ہیں اور اس کا دورانیہ 3روز پر مشتمل ہوگا۔

    سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ شہر میں 3روز کے بعد موسم بہتر ہونے کی توقع ہے تاہم 9 اپریل کے بعد درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔