Tag: قیام میں توسیع

  • رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ توسیع کی منظوری

    رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ توسیع کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان میں موجود رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی، رجسٹرڈ افغان مہاجرین 31دسمبر 2016ء تک ملک میں قیام کرسکیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں موجود رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے ، اب افغان مہاجرین 31 دسمبر 2016ء تک ملک میں بلا خوف و خطر رہائش اختیار کرسکیں گے اس کے بعد ہی انہیں افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اس مدت قیام کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے وزاررت سرحدی امور کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ مزید برآں جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان مہاجرین کے کیمپوں میں تین سال تک بلا معاوضہ گندم فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے حوالے سے اپنی پالیسی سخت کردی ہے، طور خم سرحد سے بغیر دستاویزات اور ویزا کے پاکستان آنے والے افغان باشندوں‌ کو یکم جون سے واپس کردیا جاتا ہے جس کے باعث افغان سرحدی حکام نے طورخم سرحد پر فائرنگ کرکے پاکستانی میجر اور تین اہلکاروں کو بھی شہید کردیا تھا بعدازاں مذاکرات کے بعد کشیدگی کا خاتمہ ہوا۔

  • وزیر اعظم نوازشریف کی لندن قیام میں توسیع

    وزیر اعظم نوازشریف کی لندن قیام میں توسیع

    لندن : وزیر اعظم نواز شریف نے ڈاکٹرز کے مشورے پر لندن میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا،پیرکو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے وزیراعظم نوازشریف کو مزید ٹیسٹ کروانے اور سفر نہ کرنےکا مشورہ دیا تھا،جس پر وزیراعظم نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا.

    وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے پیر کے روز پاکستان آنے یا قیام میں مزید توسیع کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا.

    یاد رہے وزیراعظم نوازشریف گذشتہ دنوں طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے،وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اورصاحبزادے حسین نواز بھی اُن کے ہمراہ تھے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف بدھ کے روزاسپتال میں طبی معائنے کے بعد اپنے گھر واپس پہنچے تھے،ان کی وطن آمد جمعے یا ہفتے کو متوقع تھی، لیکن ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد انہوں نے اپنے قیام میں توسیع کردی تھی.