Tag: قیام کا فیصلہ

  • حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ

    حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ

    اسلام آباد (4 اگست 2025): وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرنا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں سینٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیا جائے گا۔

    سینٹر آف ایکسیلنس اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم کیے جائیں گے جب کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدت کے لیے انوویشن فنڈ، وینچر فنڈ کے قیام کی بھی تجویز ہے۔

    آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آگہی کیلیے نیشنل اے آئی اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔ وزارت تعلیم وتربیت،صوبائی حکومتیں اور نجی تنظیمیں مل کر اےآئی ٹریننگ فراہم کرینگی۔

    دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں نیشنل ہائی ٹیک انٹرن شپ پروگرام متعارف کرایا جائے گا اور سرکاری ونجی اشتراک سے سالانہ 2 لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/important-decision-regarding-ai-and-bitcoin-mining-in-pakistan/

  • پاکستان اور چین  کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

    پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کے لئےکوششیں رنگ لانے لگیں، پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ، چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت بھی دی، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےدعوت نامہ ملنانوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، پاکستان چین میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات کا آغاز کر دیا اور دونوں ممالک کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیراعظم کے دورہ چین کے نتیجے میں کیاگیاہے۔

    [bs-quote quote=” چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت دے دی ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    چین نے پاکستانی نوجوانوں کےوفدکودورہ چین کی دعوت دی ہے اور تحریری طور پر پاکستانی دفترخارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈاراور چینی سفیر نے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی ، عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور رابطوں کو بڑھایاجائےگا، وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے تاریخی اقدامات کررہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ چین کی جانب سےدعوت نامہ ملنانوجوانوں کےلئےبڑی کامیابی ہے، ملائیشیااورجرمنی سمیت دیگرممالک سےبھی رابطے جاری ہیں، نوجوانوں کوترقی کےمیدان میں آگےدیکھناچاہتےہیں، سرکاری سطح پرچین کی دعوت قبول کرلی گئی ہے۔

    یاد رہے 27 دسمبر 2018 کو نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق پہلا اجلاس ہوا تھا ، اجلاس کے لیے پہلی مرتبہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز، مشیر اور سیکریٹریز اکٹھے ہوئے تھے، جس میں صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، روزگار کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ، نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ عثمان ڈار کو اکتوبر میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ بھی کیا تھا، پالیسی کی تیاری کا ٹاسک عثمان ڈار کے سپرد کیا تھا۔