Tag: قیدیوں کی رہائی

  • متحدہ عرب امارات، عیدالاضحی پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

    متحدہ عرب امارات، عیدالاضحی پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

    متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عیدالاضحی کے موقع پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ساتھ ہی قیدیوں پر عائد تمام مالی جرمانے بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔

    رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر دی جانے والی یہ معافی اُن اقدامات کا تسلسل ہے جو اماراتی مختلف مذہبی اور قومی مواقعوں پر جاری کرتے ہیں، اس کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا آغاز کرنے اور معاشرے میں عفو و درگزر اور ہمدردی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

    اس کے علاوہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 985 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    دبئی کے اٹارنی جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ دبئی کے حکمراں قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی فراہم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں معاشرے میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

    دبئی پولیس کے تعاون سے دبئی پبلک پراسیکیوشن نے قیدیوں کی رہائی کے لیے درکار قانونی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

    راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی نے 411 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے درکار قانونی کارروائیاں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے 225 ایسے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جنہوں نے دورانِ سزا اچھے رویے کا مظاہرہ کیا۔

    متحدہ عرب امارات، بیرون ملک سے بھرتیوں کیلیے نئی ورک پرمٹ سروس شروع

    عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ضروری قانونی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی جائیں گی۔

  • رمضان المبارک کی آمد پر یو اے ای میں 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم

    رمضان المبارک کی آمد پر یو اے ای میں 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

    اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی’وام‘ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ملک بھر کے اصلاحی اداروں سے 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

    شیخ محمد بن زاید نے قیدیوں کی سزاؤں کے تحت واجب الادا مالی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جو رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی انسان دوست اقدام ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی دینا اور انہیں اس بابرکت مہینے میں ایک نئی امید فراہم کرنا ہے۔

  • رمضان المبارک: امارات میں سینکڑوں قیدیوں کے لیے خوشخبری

    رمضان المبارک: امارات میں سینکڑوں قیدیوں کے لیے خوشخبری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے آغاز سے قبل 1 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

    اماراتی صدر نے رہائی کا حکم رواداری اور عفو درگزر کی قدروں کے فروغ، جیل خانوں اوراصلاح خانوں میں قید و بند کی زندگی گزارنے والوں کو اپنے اندر بہتر تبدیلی لانے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی خاطر کیا ہے۔

    امارات کی ریاست الفجیرہ کے حاکم شیخ حمد بن محمد الشرقی نے 151 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

  • قیدیوں کی رہائی، طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات ملتوی کردئیے

    قیدیوں کی رہائی، طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات ملتوی کردئیے

    دوحا : طالبان نےقیدیوں کی رہائی پرافغان حکومت سےمذاکرات ملتوی کردیے ، جس کے بعد طالبان وفد آج افغان حکومت کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان حکومت سے مذاکرات ملتوی کردئیے، ترجمان طالبان قطر آفس سہیل شاہین نے بیان میں مذاکرات ملتوی ہونے کی تصدیق کرے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی رہائی متعدد مسائل کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔طالبان وفدآج افغان حکومت کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

    طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان حکومت اورطالبان وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دورکابل میں ہوا تھا جس میں تکنیکی معاملات پربات کی گئی تھی۔

    اس سے قبل طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ طالبان قیدیوں کی شناخت کے لیے ایک وفد بگرام جیل بھیجا جائے گا اور قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہو جائے گی، اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنس پر مذاکراتی عمل 5 گھنٹے جاری رہا، جس میں امریکا، ریڈ کراس اور افغان حکام نے شرکت کی۔

    یاد رہے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان امن معاہدے کے تحت ڈیڑھ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی ، طالبان اپنے 1500 قیدیوں کے تبادلے میں ایک ہزارسرکاری فوجی حکومت کےحوالے کریں گے، افغان صدر کی منظوری کے مطابق روزانہ سو طالبان قیدی جیلوں سے چھوڑے جائیں گے۔

    خیال رہے امریکا اورطالبان کے درمیان انتیس فروری کوہوئے معاہدے کے تحت فریقین نے قیدیوں کی رہائی پراتفاق کیا تھا۔امریکا نے طالبان سے معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنی فوج کا جزوی انخلا بھی کیا۔

  • وزیر اعظم نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ،فوادچوہدری

    وزیر اعظم نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ،فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ہے، سزامکمل کرنے کے باوجود جرمانہ نہ ہونے پر قید افراد کو رہا کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کابینہ نےکل ایک انتہائی اہم فیصلہ کیاہے، وزیر اعظم عمران خان نےایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی ان قیدیوں کےمقدمات کاجائزہ لےگی جوسنگین جرائم میں ملوث نہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا جوقیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں ان کی رہائی کا جائزہ لیا جائےگا، سزامکمل کرنےکےباوجودجرمانہ نہ ہونے پر قید افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کابینہ نےجیل ریفارم ایجنڈاکمیٹی کے سپرد کیاہے، صوبائی حکومتوں سے ملکر جیل نظام کی تبدیل کیلئے پیشرفت کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی حالت زا رسےمتعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ، وزیراعظم نے ہدایت کی ڈیٹاجمع کرکے حقائق سامنے لائےجائیں، مستحق اور نادار قیدیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

  • قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، فردوس عاشق اعوان

    قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نےبےکس ،بےبس قیدیوں کاجرمانےادا کرکے خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے ، قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نےبےکس اوربےبس قیدیوں کےجرمانے ادا کروا کرآٹھ سو بیس خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرقیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، محض جرمانہ اداکرنےکی استطاعت نہ ہونےپرقیدیوں کوعقوبت سےنجات دلانااسلام کے احکامات پرعمل ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا ، یہ قیدی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کی رہائی

    قیدیوں کی رہائی کے لیے صوبائی حکومتوں نے 27 کروڑ روپے قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آ سکی۔

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کی رہائی

    وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کی رہائی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، قیدی سزا پوری کر چکے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے اندر بھی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، یہ قیدی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

    قیدیوں کی رہائی کے لیے صوبائی حکومتوں نے 27 کروڑ روپے قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آ سکی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزارت داخلہ نے عید پر قیدیوں کی سزا میں45 سے 90 دن کی کمی کا اعلان کر دیا

    یاد رہے کہ چند دن قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشیا میں قید 322 پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا، قیدیوں کو لانے کے لیے دو خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم کی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد : ملائشیا میں پھنسے322 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے

    دریں اثنا 31 مئی کو وزارتِ داخلہ نے عید کے پر مسرت موقع پر پاکستان بھر کے جیلوں میں‌ قید افراد کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ان کی سزا میں 45 سے 90 دن کمی کا اعلان کیا، اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر صدر مملکت عارف علوی نے سمری کی منظوری دی۔

  • دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید

    دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید

    دبئی : وزیراعظم متحدہ عرب امارات راشد المکتوم نے جیلوں اور اصلاحی مراکز میں اسیر مخلتف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا پروانہ نائب صدر و وزیراعظم متحدہ عرب امارات راشد المکتوم نے 46 ویں قومی دن کی خوشی میں جاری کیا جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    اس بات کا اعلان دبئی میڈیا آفس نے وزیراعظم راشد المکتوم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا جس میں 606 قیدیوں کی رہائی کا مژدہ سنایا گیا۔

    رہائی پانے والوں کا تعلق مختلف ایشیائی اور افریقی ممالک سے ہے جو ملازمت کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے اور معمولی جرائم میں ملوث پائے جانے کے بعد مختلف جیلوں میں سزا کاٹ رہے تھے یا اصلاحی مراکز میں بحالی کے مرحلے سے گذر رہے تھے۔

    خیال رہے ہر سال 2 دسمبر کو بہ طور ’الیوم وطنی‘ کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے اہم عمارتوں پر خوبصورت چراغاں کیا جاتا ہے جب کہ آتش بازی کا بھی خاص انتظام کیا جاتا ہے۔