Tag: قیدیوں کی سزاؤں

  • یوم پاکستان اور عیدالفطر، صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

    یوم پاکستان اور عیدالفطر، صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    اس کے علاوہ بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدی اور ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق  قتل، جاسوسی، ریاست  مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔

  • یومِ آزادی : قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی  خصوصی چھوٹ کا اعلان

    یومِ آزادی : قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی خصوصی چھوٹ کا اعلان

    اسلام آباد : یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا گیا،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم ِ آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں نوے روز خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا۔

    صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

    ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گاجبکہ .ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں ، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں، مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔

  • صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

    صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔

    صدر مملکت میں سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی ،ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

    اس کے علاوہ زنا، چوری، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں سزایافتہ مجرموں ، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانیوالے مجرموں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    سزاؤں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی پر ہوگا جبکہ 18 سال سے کم عمر قیدی جو ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی کمی کا اطلاق ہوگا۔

  • یوم آزادی :  صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

    یوم آزادی : صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نےقیدیوں کی سزاؤں میں کمی کااعلان کر دیا ، یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔

    جس کے تحت 65 سال یا زائد کے مرد قیدی جو 15 سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں، ان کے لیے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ ہوگی جبکہ 60سال یا زائد کی خواتین جو 10 سال یا زیادہ قید کاٹ چکی ہیں، ان کے لیے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ ہے۔

    قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کردیا۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ کے مجرمان ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرمان پر نہیں ہوں گے۔

    خیال رہے پاکستان کا 75 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا ، اس عہد کی تجدید کے ساتھ کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

    سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

  • عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ  پر قیدیوں کیلئے تحفہ

    عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ پر قیدیوں کیلئے تحفہ

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کردیا اور کہا قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شان رحمت اللعالمین کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبے کی جیلوں کے قیدیوں اور جیل عملے کیلئے تاریخ ساز پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قیدیوں سےمتعلق پرانےقوانین کوتبدیل کیاجائےگا اور قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے پر توجہ دی جائے گی، نفرت قیدیوں سے نہیں ان کے جرم سے کرنی چاہیے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سردیوں میں پنجاب کی تمام جیلوں میں گیزرلگائےجائیں گے اور ہرجیل کینٹین میں معیاری اشیاکی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ قیدیوں کےکام کرنےسےحاصل رقم انہیں ماہانہ دی جائے گی اور خواتین قیدیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنےپرتوجہ دی جائےگی جبکہ کم سن قیدیوں کےاستحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو جیلوں میں کھیلوں کی سہولتیں دی جائیں گی اور ساتھ ہی جدیدعلاج اورداؤں کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کےتمام جیلوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کیاجائےگا اور لاوارث قیدیوں کےلیےمفت قانونی امدادکاانتظام کیاجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول پرقیدیوں کی سزامیں 60دن کی کمی کااعلان کرتاہوں، 12ربیع الاول کی مناسبت سےقیدیوں میں مختلف مقابلےکرائے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔