Tag: قیدیوں کی فہرست

  • 34 یرغمالیوں کی فہرست معمہ بن گئی، اسرائیل کا انکار، حماس نے ثبوت دے دیا

    34 یرغمالیوں کی فہرست معمہ بن گئی، اسرائیل کا انکار، حماس نے ثبوت دے دیا

    غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں جاری مذاکرات کے دوران حماس کو ملنے والی 34 یرغمالیوں کی فہرست معمہ بن گئی ہے، اسرائیل نے کوئی فہرست دینے کی تردید کر دی ہے، جس پر حماس نے روئٹرز کو ثبوت فراہم کر دیا ہے۔

    حماس نے روئٹرز کو ان 34 یرغمالیوں کی فہرست فراہم کی ہے، جنھیں تنظیم نے رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، تاہم نیتن یاہو کے دفتر نے روئٹرز کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کی گئی 34 اسیروں کی فہرست کی منظوری دے دی۔

    اس سے قبل اتوار کی سہ پہر کو ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ابھی تک حماس نے یرغمالیوں کی فہرست نہیں دی ہے۔‘‘

    روئٹرز اب رپورٹ کر رہا ہے کہ حماس کے ایک اہلکار نے ایجنسی کو اس فہرست کی ایک کاپی فراہم کی ہے، جس میں 34 یرغمالیوں کے نام دکھائے گئے ہیں، جو فلسطینی گروپ نے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کرنے ہیں۔

    ادھر حماس کے ایک اہلکار نے یہ بھی کہا ہے کہ انھیں ایک ہفتے کے سکون (یعنی جنگ بندی) کی ضرورت ہے، جس میں وہ یہ طے کر سکیں گے کہ کون سے اسرائیلی قیدی زندہ ہیں۔

    حماس اسرائیل معاہدے میں کن باتوں پر اتفاق ہوا ہے؟

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ حماس کے ایک اہلکار نے ایجنسی کو بتایا کہ گروپ نے ’’قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے طور پر اسرائیل کی طرف سے پیش کی گئی فہرست سے 34 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔‘‘

    گمنام حماس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تبادلے میں وہ تمام خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار اسیران شامل ہوں گے جو غزہ میں ابھی تک قید ہیں، تاہم حماس کو ان یرغمالیوں کی حالت کا تعین کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

    اہلکار نے کہا حماس نے 34 قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ، تاہم، انھیں ایک ہفتے کے ’سکون‘ کی ضرورت ہے جس میں وہ یرغمالیوں کی دیکھ بھال کرنے والوں سے بات چیت اور ان کے زندہ یا مردہ ہونے کی شناخت کر پائیں گے۔

  • پاکستان کا بھارت سے سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کی رہائی کامطالبہ

    پاکستان کا بھارت سے سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کی رہائی کامطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت سے سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا اور کہا بڑی تعداد میں پاکستانی قیدی بھارت میں مدت پوری کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت سال میں دو بار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو دونوں ممالک نے فہرست کا تبادلہ کیا اور بھارت سے قید پوری کرنیوالے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی قیدی بھارت میں مدت پوری کرچکے ہیں، پاکستانی جوڈیشل کمیشن کے دورے بارے ابھی تک تاریخ کا تعین نہیں کیا۔

  • پاکستان نے 457 قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی

    پاکستان نے 457 قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی

    اسلام آباد : پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا ہے، پاک بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک یکم جنوری اوریکم جولائی کوقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اوربھارت کےدرمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ، پاکستان نے چارسوستاون قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تین سونناوے بھارتی ماہی گیراوراٹھاون عام قیدی پاکستانی جیلوں میں ہیں۔

    بھارت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی، دونوں ممالک معاہدے کے تحت سال میں دومرتبہ یکم جنوری اوریکم جولائی کوقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ آٹھ جنوری کو مزید ایک سو چھیالیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک سو پینتالیس بھارتی ماہی گیروں کواٹھائیس دسمبر کو رہا کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔