Tag: قیدی خودکشی

  • ملیر جیل سے فرار قیدی نے گرفتاری کے ڈر سے اپنی جان لے لی

    ملیر جیل سے فرار قیدی نے گرفتاری کے ڈر سے اپنی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے ایک قیدی نے گرفتاری کے ڈر سے خود کشی کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے آج جعمرات کو بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال میں ملیر جیل بریک کے دوران فرار ہونے والے ایک قیدی رضا نے اپنی جان لے لی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق رضا ولد پرویز مسیح کی لاش ماڑی پور میں اس کے گھر سے ملی ہے، متوفی عید گاہ تھانے کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا، جسے منشیات کیس میں 30 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رضا کے اہل خانہ کے مطابق وہ جیل بریک کے دن فرار ہو کر گھر آ گیا تھا، فیملی آج رضا کو سٹی کورٹ گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی لیکن اس نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کر لی۔


    ملیر جیل چلانے والے سپاہی راشد چنگاری کی گرفتاری کا حکم


    پولیس حکام کے مطابق تمام ڈسٹرکٹس کو فرار قیدیوں کی ایک لسٹ بھی بھیجی گئی تھی، لیکن اس لسٹ میں خود کشی کرنے والے قیدی کا نام شامل نہیں ہے، اس کیس پر تفتیش کرنے والے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے، واقعے پر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو زلزلے کے خطرے کی وجہ سے ملیر جیل میں اپنے بیرکس سے باہر نکلے ہوئے قیدیوں نے دروازہ توڑا اور فرار ہو گئے تھے، فرار 216 قیدیوں میں سے اب تک 114 قیدی واپس آ چکے ہیں جب کہ سو سے زائد قیدی اب بھی مفرور ہیں۔

  • لاک اپ میں قید ملزم نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    لاک اپ میں قید ملزم نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    سکھر: لاک اپ میں قید ملزم نے رات گئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ لاک اپ میں قید ملزم نے رات گئے خودکشی کرلی، ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کو سائبر کرائم پیکا ایکٹ کے تحت لاڑکانہ سے گرفتار کیا تھا، اعجاز شیخ جسمانی ریمانڈ پر تھا، خاتون کو ہراساں  کرنے پر تفتیش کی جارہی تھی۔

  • جیل میں قیدی کی  لوہے کے جنگلے کے ساتھ لٹک کر خودکشی

    جیل میں قیدی کی لوہے کے جنگلے کے ساتھ لٹک کر خودکشی

    لاہور : کیمپ جیل میں قیدی نے لوہے کے جنگلے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کرلی، آئی جی جیل خانہ جات نے واقعے پر 2 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی دارلحکومت لاہور کی کیمپ جیل میں قیدی نے خودکشی کر لی، جیل حکام نے بتایا کہ قیدی مدثرحسین نے لوہے کے جنگلے کے ساتھ لٹک کرخودکشی کی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ متوفی نئے تعمیر ہونے والے سیل کے لان کی صفائی کررہاتھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 اہلکاروں کو معطل کردیا ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈٹ جیل محمد مالک اور چیف ہیڈوارڈر محمد رفیق کو معطل کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی لاہورریجن نوید رؤف کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔