Tag: قید

  • خاتون فسلطینی رہنما خالدہ جرار کی حراست میں مزید چھ ماہ کی جبری توسیع

    خاتون فسلطینی رہنما خالدہ جرار کی حراست میں مزید چھ ماہ کی جبری توسیع

    یروشلم : معروف فلسطینی سیاست دان خالدہ جرّار کی بغیر ٹرائل کیے قید میں مزید چھ مہینے کی توسیع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزادی فلسطین کے لیے جدوجہد کرنے والی معروف رہنما خالدہ جرّار کو متعصب اور قابض اسرائیلی حکومت نے رہائی کے لیے مدت پوری ہونے کے بعد بھی رہا نہیں کیا بلکہ ان کی حراست میں چھ ماہ کی توسیع کردی ہے.

    فلسطین کی اہم جماعت پاپولر فرنٹ برائے آزادیِ فلسطین ( پی ایف ایل پی) کی سینیر رکن کو 2 جولائی 2017 کو دوبارہ اس وقت گرفتارکیا گیا تھا جب انہوں نے مدت قید مکمل کرلی تھی، چھ ماہ کی تحویلی مدت پوری کرنے کے بعد انہیں دوبارہ چھ ماہ کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ اسرائیل ، امریکا ا ور یورپی یونین نے فلسطینی جماعت ( پی ایف ایل پی) کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے جس کے بعد اسرائیل نے نئے انتظامی حکم کے تحت وہ اب ایک سال تک کسی مقدمے کے بغیر جیل میں قید رہیں گی حالانکہ انھیں ایک سال قبل ہی جیل سے رہا کیا گیا تھا.

    اسرائیلی نے عالمی قوانین کو بالائے دست رکھتے ہوئے ہیں حکام نے ان کے خلاف عائد کردہ الزامات کو ابھی تک خفیہ رکھا ہوا ہے اور نئے حراستی حکم کے تحت کسی بھی فلسطینی کو کسی الزام یا مقدمہ چلائے بغیر محض شُبے کی بنا پر چھ ماہ تک زیر حراست رکھ سکتے ہیں اور یہ مدت پوری ہونے کے بعد اس میں مزید چھ کی ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے.

  • قید پرندہ آزاد ہوتے ہی کتے کا نوالہ بن گیا

    قید پرندہ آزاد ہوتے ہی کتے کا نوالہ بن گیا

    پرندوں کو قید کر کے رکھنا نہایت ہی ظالمانہ حرکت ہے، اور قید پرندوں کو فضا میں آزاد کر دینا ایک نہایت ہی احسن اور نیک عمل، لیکن امریکا میں ایک خاندان کو اس نیک عمل نے پچھتانے پر مجبور کردیا جب ان کے آزاد کیے ہوئے پرندے کو ان ہی کے گھر کا پالتو کتا ہڑپ کرگیا۔

    اس خاندان کے ایک رکن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس پورے واقعے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

    دراصل یہ خاندان اپنے طور پر ایک اچھا کام کرنے جا رہا تھا اور اس کے لیے وہ اپنے گھر میں قید ایک پرندے کو فضا میں آزاد کرنا چاہ رہے تھے۔

    تاہم اس وقت وہ اپنے پالتو کتے کو وہاں سے ہٹانا بھول گئے، جب انہوں نے پرندے کو آزاد کیا تو کافی عرصہ سے قید پنجرے کا عادی پرندہ اڑ نہ سکا اور لڑکھڑا کر زمین پر گر پڑا۔

    اسی وقت ان کے پالتو کتے نے جھپٹا مار کر پرندے کو منہ میں دبایا اور تیزی سے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ وہاں موجود افراد کی چیخ و پکار بھی اسے نہ روک سکی۔

    ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے معصوم پرندے کے لیے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا، ’کتے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بہت عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایران میں برطانوی خاتون کی پانچ سال سزا کے خلاف اپیل مسترد

    ایران میں برطانوی خاتون کی پانچ سال سزا کے خلاف اپیل مسترد

    تہران : ایرانی عدالت نے ایرانی نژاد برطانوی خاتون کی پانچ برس قید کی سزا کے خلاف اپیل مستردکردی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی شہری نازنین زغاری ریٹ کلف کو گزشتہ سال اپریل میں تہران ایئرپورٹ سے حراست میں لیاگیاتھا،جب وہ ایران اپنے والدین سے ملنے کےلیے گئی تھی۔

    نازنین زغاری پر قومی سلامتی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے تحت انہیں گرفتار کیاگیاتھا اور ان کی دو سالہ بیٹی کا پاسپورٹ ضبط کرکے اسے نازنین کے والدین کو دے دیاگیاتھا۔

    p1

    نازنین کے شوہر رچرڈ ریٹکلف کاکہناہےکہ ان کی اہلیہ کی اپیل عدالت نے چار جنوری کو ایک خفیہ سماعت میں مسترد کر دی تھی اور اس کے بارے میں 22 جنوری کو آگاہ کیاگیا۔

    p2

    رچرڈ ریٹکلف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ان کی اہلیہ کے خلاف الزامات کو خفیہ رکھا گیا ہےتاہم اپیل کے دوران ان پر مزید دو الزامات عائد کیے گئے۔

    مزید پڑھیں:ایران میں برطانوی خاتون کو 5سال قید

    برطانوی شہری نازنین پر الزام ہےکہ 2009 میں جب بی بی سی فارسی سروس شروع کی گئی تھی تو اس وقت وہ سروس کے لیے ملازمین کو بھرتی کرنے کے شعبے کی سربراہ تھیں۔تاہم ان کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

    p4

    نازنین زغاری پر دوسرا الزام یہ ہےکہ انہوں نے ایک برطانوی جاسوس سے شادی کی لیکن حقیقت میں ان کے شوہر اکاؤنٹنٹ ہیں۔

    p5

    واضح رہےکہ نازنین زغاری کے خاندان کا کہناہےکہ انھوں نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور انہیں پورا یقین ہے کہ نازنین بے گناہ ہے۔

    p3

  • تیس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یاگرفتارکرلیاجائےگا،ٹرمپ

    تیس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یاگرفتارکرلیاجائےگا،ٹرمپ

    واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سے30 لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یاانہیں قید کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو مجرم ہیں اور ان کے کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریبا 20 لاکھ سے 30 لاکھ ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل مسلمانوں کے خلاف تعصب اور ان کو ملک سے نکالنے کے بیانات پر کئی مرتبہ تنقید کی زد میں آچکے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انہوں نے اس قسم کا بیان دیا ہو وہ اس سے قبل بھی مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی باتیں کرتے رہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ 9 نومبر2016 کو امریکا میں ہونے والےصدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کوشکست دی اور وہ ملک کے 45ویں صدر منتخب ہوگئے۔

    مزید پڑھیں:امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری

    ریپبلکن پارٹی کے صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر منتخب ہونے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت تھی۔

    واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکہ کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔

  • کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشہ

    کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشہ

    کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کیا ہے، نادراکے مطابق بعض قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کردیا، سندھ رینجرز کے ان خدشات کے بعد وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ایسے مشتبہ قیدیوں کے کوائف کی فوری تصدیق کا حکم بھی دے دیا ۔

     نادرا کی ابتدائی تحقیق کے دوران چار قیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے، نادرا ذرائع کے مطابق ان قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اصل مجرموں کو جیلوں سے نکال کر ان کی جگہ بعض دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے، وزیرِداخلہ نے نادرا کو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کراس حوالے سے تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔