Tag: قیصراحمد شیخ

  • حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی چاہیے، وفاقی وزیر

    حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی چاہیے، وفاقی وزیر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سےبات چیت کرنی چاہیے، لوگوں نے انھیں مینڈیٹ دیا تو ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سےبات چیت کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو لوگوں نے مینڈیٹ دیا،ان کاوژن ہے توہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوبھی چاہیےملک کی بہتری کی بات کریں ،آئی ایم ایف کوخط نہ لکھیں۔

    اپنی وزارت سے متعلق قیصراحمد شیخ کا کہنا تھا کہ میری بھی خواہش تھی وزارت خزانہ ملے،بحری امور کی وزارت سے بھی خوش ہوں، کراچی میں رہتاہوں،ایم کیوایم سے اچھے تعلقات ہیں وہ میرےساتھ تعاون کریں گے۔

  • اسحاق ڈار فنانس بہتر سمجھتے ہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹران سے خوش نہیں تھا،  قیصراحمد شیخ

    اسحاق ڈار فنانس بہتر سمجھتے ہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹران سے خوش نہیں تھا، قیصراحمد شیخ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار فنانس بہتر سمجھتے ہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹران سے خوش نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں نئے وزیر خزانہ کے حوالے سے کہا کہ بینکر پہلے بھی بہت آئے، محمد اورنگزیب کی بہت تعریف سنی ہے، اللہ کرے محمد اورنگزیب کامیاب ہوں ہمارا بڑامسئلہ ہی معیشت ہے۔

    قیصراحمدشیخ کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں میں تو ایسا نہیں ہوتا کہ وزیر خزانہ باہر سے لایاجائے، کیا کل ہم وزیراعظم بھی امپورٹ کریں گے، جب پارلیمنٹ ہے تو وزیرخزانہ وہاں سے لیں۔

    اسحاق ڈار سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ اسحاق ڈارفنانس بہتر سمجھتےہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹران سےخوش نہیں تھا، پرائیویٹ سیکٹر کہتا تھا اسحاق ڈار کو مشورہ کرنا اور سہولت دینی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے اسحاق ڈار کی بھی کچھ مجبوریاں ہوں،ہماری پارٹیاں کیوں ایسے لوگوں کو ڈائریکٹ منتخب نہیں کراتیں جوفنانس جانتے ہوں۔