Tag: قیصرہ الٰہی

  • کمشنر راولپنڈی کو سلام پیش کرتی ہوں، قیصرہ الٰہی

    کمشنر راولپنڈی کو سلام پیش کرتی ہوں، قیصرہ الٰہی

    پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کو مبارکباد اور سلام پیش کرتی ہوں۔ وہ بارش کا پہلا قطرہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور بہن ثمیرہ الٰہی کا اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کی، اس موقع پر قیصرہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے مستعفی ہونے کا پتہ چلا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کو مبارکباد اور سلام پیش کرتی ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے ہیں۔ گجرات کے آر او حیدر عباس بھی ہمت کریں۔ آر او گجرات کو کہا تھا آپ پر پریشر ہوگا لیکن پریشر اللہ کی ذات کا ہونا چاہیے۔

    قیصرہ الٰہی نے کہا کہ آر او گجرات کو کہا تھا اللہ کی عدالت میں کیا جواب دیں گے۔ رات تک میں جیت رہی تھی صبح 7 بجے ہرا دیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ چوہدری سالک نے پولیس کے ذریعے میرے گھر پر چھاپہ پڑوایا۔ پرویز الٰہی کی طبیعت اب بہتر ہے۔