Tag: قیمتوں

  • اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے نومبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق اوگرا نے نومبر سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

  • سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    لاہور: نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں وفاقی بجٹ کےاثرات آنا شروع ہوگئے ہیں،سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی۔

    وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں صرف ایک روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو 3 روپے سے بڑھاکر 4 روپے کی تھی۔

    ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق نئی مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی جب کہ لاہور اور پشاور میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سیمنٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔

    ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی، پشاور 177، بنوں 163، کوئٹہ اور سرگودھا 160، اور ملتان میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 155 روپے مہنگی ہوئی۔

    دستاویز کے مطابق کراچی اور لاہور میں سیمنٹ کی بوری 150 روپے مہنگی ہوئی، اسلام آباد 151، گوجرانوالہ 147 ،فیصل آباد 140 ،سیالکوٹ 130 ،حیدر آباد 120 اور راولپنڈی میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 107 روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں خضدار میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 23 روپے تک مہنگی ہوئی۔

  • فرانس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اہم اقدام

    فرانس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اہم اقدام

    پیرس : فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوڈ کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوڈ مینوفیکچررز سے قیمتوں میں 2سے 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ریٹیل کمپنی ’لیس موسکیٹیرس‘کے سربراہ تھیری کوٹیلارڈ نے ایک اجلاس میں قانون سازوں کو بتایا کہ سپرمارکیٹ گروپس کے نمائندگان جلد ہی فوڈ مینوفیکچررز سے ملاقات کرکے قیمتوں میں 2سے 5فیصد تک کمی کا مطالبہ کریں گے۔

    اس موقع پر فرانسیسی ریٹیلرز نے یونی لیور اور نیسلے جیسی اشیائے خوردونوش کی کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے بقول بلاجواز ہیں جبکہ حکومت نے بھی ان کمپنیز پر بھی قیمتوں میں کمی کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

    کوٹلارڈ نے کہا کہ لیس موسکوٹیرس جو پرتگال میں اوس موسکوٹیرس کے نام سے جانا جاتا ہے نے پرتگال میں اشیائے خوردونوش کی کمپنیوں سے بات چیت کرکے قیمتوں کو کم کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ کئی ماہ سے افراط زر کی شرح اس سطح تک بڑھ گئی ہے جو اس سے قبل تقریباً چار دہائیوں میں نہیں دیکھی گئی تھی۔ فرانسیسی حکام نے اپنی ایک رپورٹ میں مہنگائی کو ملک کو درپیش سب سے بڑے مسائل میں سے ایک قرار دیا تھا۔

  • کراچی :  مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں  کمی آنا شروع

    کراچی : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

    کراچی : شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد ساڑھے 400 روپے پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرغی کے گوشت کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی اے آر وائی پر خبر نشر ہونے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بنائی جانیوالی پانچ رکنی کمیٹی کا مرغی فروشوں کیخلاف ایکشن رنگ لانے لگا۔

    شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اب کمی آنا شروع ہوگئی ، ساڑھے 800 روپے فی کلو فروخت ہونے والا مرغی کو گوشت دو سو روپے کمی کے بعد ساڑھے چھ سو روپے پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کراچی میں عیدالاضحی کے تہوار کے بعد مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 700 سے 800 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا تھا۔

    اکثر دکاندار گوشت مہنگا ہونے کا ملبہ پولٹری فارمرز پر گراتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ مرغی پولٹری فارم سے ہی مہنگی آرہی ہے جبکہ فارمرز فیڈ مہنگی ہونے کا کہہ کر مرغی کا ریٹ بڑھاتے ہیں۔

  • کاغذ کی قیمتوں میں بھی 3 گنا اضافہ ہوگیا

    کاغذ کی قیمتوں میں بھی 3 گنا اضافہ ہوگیا

    روپے کی گرتی ہوئی قدر سے جہاں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے اور اشیا کے نرخ  روزانہ  کے حساب سے اوپر جا رہے ہیں ان میں ایک شے ایسی بھی ہے جس کی قیمتیں گذشتہ آٹھ ماہ میں 3 گنا بڑھ چکی ہیں اور اب وہ اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ پاکستان کے بیشتر پبلشروں نے کتابوں کی اشاعت روک دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال کے دوران کاغذ کی قیمتوں میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ روپے کی گرتی ہوئی قدر اوردرآمدی اشیا پر پابندی ہے۔

    اس معاملے پر چیئرمین پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز عزیز  خالد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ 8 ماہ سے حکومت نے اپنی پالیسی میں تعلیم کو نظر انداز کیا ہے۔

    عزیز خالد نے بتایا کہ حکومت نے کاغذ کی امپورٹ بند کردی دوسری جانب لوکل مینیوفیکچز نے کاغذ کی کوالٹی کو بھی بڑھایا اور اس سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی قیمت بھی دگنی کردی۔

    انہوں نے کہا کہ ان تمام وجوہات سے ملک میں کتابوں کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، اس صورت میں جب ہم کتاب نہیں چھاپے گے تو بچوں کے پاس پڑھنے کے لیے کتابیں کم ہوں گی۔

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو 9 روپے اضافہ

    ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو 9 روپے اضافہ

    اسلام آباد: قدرتی گیس کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی، اوگرا نے مارچ کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپےفی کلواضافہ کیا گیا، جس کے بعد 11 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 95 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

    [bs-quote quote=”اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، 11 کلوسلنڈر کی قیمت 1522 روپے مقررکر دی گئی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، 11 کلو سلنڈر کی قیمت 1522 روپے مقررکر دی گئی.

    ماہ فروری کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1427 روپے مقرر تھی، جس میں‌ مارچ میں اضافہ ہوجائے گا.

    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی، پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی۔

  • ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کے بھاؤ میں اضافہ

    ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کے بھاؤ میں اضافہ

    کراچی: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کے بھاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد  فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سونے کی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہونے لگیں جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ انٹربینک میں مسلسل چوتھے روز بھی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر کی قیمت 123 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی۔ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک نے روپے کی قیمت گرائی تو یہ فیصلہ اُن کے گلے پڑ گیا اورکرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ریا۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 9سو 26 روپے تک پہنچ گئیں۔

    مزید پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت123روپے 50پیسے کی ریکارڈ سطح پر

    سونے کے تاجروں کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 10 ڈالر بڑھ کر 1305 روپے پر کھلے،  کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

    قبل ازیں اپریل کے مہینے میں عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر فی اونس سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمتیں پانچ سال کی بلند ترین سطح یعنی 60 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئیں تھیں۔

    قبل ازیں اپریل میں سونے کی عالمی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا تھا تاہم پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کم ہوکر 58 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔

    اس سے قبل رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔

    رواں برس جنوری میں ہی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔