Tag: قیمتوں میں اضافہ

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پٹرول کی قیمت میں 8روپے36روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 10روپے 39پیسے روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، حکومت نےپٹرول وڈیزل کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے کا امکان تھا؟

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع تھا۔

    ذرائع نے پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی، فیصلہ کب ہوگا؟

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی، فیصلہ کب ہوگا؟

    آئندہ15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ رات 12 بجے تک نہ ہوسکا، قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان آج کیا جانا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل رات12بجے سے ہونا تھی اور وزارت خزانہ نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے اضافے کی ورکنگ ہے۔

    واضح رہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ 

    عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز کیلیے اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق رات 12 سے ہوگیا۔

    وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15روز کیلئے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 7روپے 95پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت262 روپے59 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو چکی ہے۔

  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر تین روپے 72 پیسے مہنگا کردیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3.725روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.29روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں3 روپے72پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252روپے10پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    6997″ src=”https://www.youtube.com/embed/C9VEMg10V60″ title=”Government increases prices of petroleum products” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen>

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے 29پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے43پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 48پیسے سستا ہوکر151روپے73پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ مٹی کا تیل62پیسے سستا ہوکر164روپے98پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

  • اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی مہنگی کردی، مارچ کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

    اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کے لئے قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی سوئی سدرن کے لئے فروری میں قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

  • حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد: نگراں حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصییلات کے مطابق پاکستان فارماسسٹ لیگل فورم کی صدر نور مہر نے بتایا کہ کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی تھی تاہم نگراں حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

    حکام کا بتانا ہے کہ لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود بڑھائیں گی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل صرف 200  ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی باقی 90 ہزار ادویات پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔

    نور مہر نے کہا کہ ڈسٹریبیوٹر اور مینوفیکچرر اپنی مرضی سے  ان ادویات کی قیمتوں کا تعین کریں گے، حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کر کے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

  • انڈے انتہائی مہنگے، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    انڈے انتہائی مہنگے، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    اسلام آباد : ملک بھر میں فارمی انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، فی درجن انڈے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور میں قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے ادارہ بیورو شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    سیالکوٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

    ادارہ بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بنوں میں بھی فی درجن انڈے 400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، خضدار، سکھر میں فی درجن انڈے 390 روپے میں دستیاب ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی، بہاولپور اور حیدرآباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں، لاہور میں فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 364 روپے ہے لیکن دکاندار من مانی قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔

  • امریکا : کافی کی فروخت میں نمایاں کمی

    امریکا : کافی کی فروخت میں نمایاں کمی

    امریکا میں کوویڈ 19 کی وباء کے بعد سے کافی کی فروخت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے جس کی بڑی وجہ قیمتوں میں اضافہ بھی بتائی جارہی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں مشروبات کا سب سے بڑے صارف امریکا میں گروسری اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کے سبب کافی کی فروخت کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔

    این آئی کیو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز  نے رپورٹ کیا کہ یونٹس کے لحاظ سے پیک شدہ کافی کی فروخت میں سال بہ سال 3.7 فیصد کمی واقع ہوئی جو کم ہو کر 1.13بلین یونٹ رہ گئی یہ مسلسل تیسری سالانہ گراوٹ ہے جس میں گراؤنڈ کافی کی فروخت میں5.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال سال 2019 کے بعد سب سے کم سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے، رواں سال ستمبر کے آخر تک کافی کی قیمتوں میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا۔

    یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے فوڈ اینڈ بیوریج کے انسائٹ منیجر میتھیو بیری نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قیمتیں کافی عرصے سے بڑھ رہی ہیں اور اس کی وجہ سے حجم پر خاصا دباؤ پڑ رہا ہے کیونکہ صارفین اس کی خریداری میں کمی کر رہے ہیں۔

  • تعمیراتی سامان کی قیمتیں ایک بار پھر عروج پر

    تعمیراتی سامان کی قیمتیں ایک بار پھر عروج پر

    کراچی : غریب اور متوسط طبقے کیلئے اپنے گھر کا خواب دیکھنا تو مشکل تھا ہی اب ناممکن بنتا جارہا ہے کیونکہ  سیمنٹ بجری اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

    ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مہنگائی کے پیش نظر ہر بلڈنگ میٹریل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے، سیمنٹ ،سریا، بجری اور اینٹوں کی قیمتں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

    مہنگائی میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی بوری 1200روپے، سریا 270 روپے فی کلو، اینٹ فی ہزار 15000روپے، بجری 125 فی فٹ اور ریت کا ٹرالا 18000 روپے کا ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب اس قدر بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں اور اس طرح مزدور طبقے کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

    اس کے علاوہ مزدور نے اپنی دیہاڑی میں اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج گیر، مستری بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنچ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنچ

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    لاہورہائی کورٹ میں درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں وفاقی حکومت،اوگرا سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے اور پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19روپے95پیسےروپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے90 پیسےفی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    اسحاق ڈار نے کہا تھا اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 272روپے 90پیسے ہوگئی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔