Tag: قیمتوں میں اضافے

  • دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے، مریض پریشان

    دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے، مریض پریشان

    کراچی : دواؤں کی قیمتوں میں ہر ماہ خود ساختہ اضافے سے مریض اور ان کے لواحقین نئی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، ان میں سے زیادہ تر ادویات ایسی ہیں جو عام بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملٹی وٹامن انجکشن کی قیمت 1100سے بڑھا کر1400روپے جبکہ پیٹ کے امراض میں استعمال ٹیبلٹ کی قیمت بھی 100روپے بڑھا دی گئی۔

    اس کے علاوہ خون کے امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ اور درد میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمت میں بھی 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شوگر کیلئے استعمال ہونے والی ہونے والی دوا 470سے 650 روپے کردی گئی، بلڈ کینسر کی دوا 62500سے بڑھا کر 69999کردی گئی ہے۔

    فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے بڑھائی گئی دواؤں کی قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق بون میرو نہ کیے جانے والے مریضوں کو لگایا جانے والا انجکشن 3000روپے مہنگا کردیا گیا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی والوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی والوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد اب کراچی کے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر محمد نواب نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافے پر حکومتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

    صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ واپس لیا جائے۔ اگر ڈیزل کی سابقہ قیمت بحال نہ کی گئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔

    محمد نواب کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ تمام ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام سمیت تجارت اور صنعت سے وابستہ حلقوں، سیاسی جماعتوں نے مسترد کرتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کئی شہروں میں انٹر سٹی اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔

     

    https://urdu.arynews.tv/price-increase-petroleum-products-1-7-2025/

  • ڈبے کا دودھ  استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    ڈبے کا دودھ استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    کراچی : ڈبے کا دودھ استعمال کرنے والوں کے لئے پریشان کن خبر آگئی،12جون سے سے قیمتوں میں  بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے باوجود 12 جون سے ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

    ڈیڑھ لیٹرپیکٹ دودھ کی قیمت میں 12جون سے 40 روپے کا اضافہ ہوگا اور اضافے کے بعد ڈیڑھ لیٹر پیکٹ دودھ کی قیمت 420 روپے ہوجائے گی۔

    کچھ کمپنیوں نے دودھ کی قیمتوں میں یکم جون سے اضافہ کر دیا تھا اور ڈیڑھ لیٹر کارٹن کی نئی قیمت 3360 روپے مقرر کر دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : دودھ کی قیمت میں بڑے اضافے کا مطالبہ

    دوسری جانب کراچی میں گوالے دودھ مزید مہنگا کرنے کے لیے پَر تولنے لگے ہیں۔

    ڈیری فارمرزنے دودھ 50روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور ڈیری اینڈکیٹل فارمرزایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ کمشنر کراچی نے اضافہ نہیں کیاتوازخوداعلان کردیں گے۔

    ڈیری اینڈکیٹل فارمرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی سے متعددبے نتیجہ میٹنگزہو چکی ہیں۔

  • ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس مین کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست غلام عباس ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں نگران پنجاب حکومت،آئی جی سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگانے کا اختیار نہیں ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

  • حکام مل بیٹھیں توپٹرول مصنوعات کی قیمتیں آج ہی کم ہوسکتی ہیں ، چیف جسٹس

    حکام مل بیٹھیں توپٹرول مصنوعات کی قیمتیں آج ہی کم ہوسکتی ہیں ، چیف جسٹس

    اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ حکام مل بیٹھیں توپٹرول مصنوعات کی قیمتیں آج ہی کم ہوسکتی ہیں، قوم پہلے ہی پھنسی ہوئی ہےعوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔

    سماعت میں چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے نے کہا کہ قوم پہلےہی پھنسی ہوئی ہےعوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا پٹرولیم مصنوعات پر 30 روپے سے زائد کے تو ٹیکس ہیں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافےکی ٹھوس وجہ بتائیں، جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ بھی ایک وجہ ہے تو چیف جسٹس نے کہا عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں قیمتوں میں بہت فرق ہے، کہیں تو کوئی نہ کوئی گڑبڑ ہے، ٹیکس نیٹ بہتر بنایا جائے۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بتایا کہ کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح 22جولائی کوہوگا، چندماہ میں پلا نٹ کی تنصیب بڑی کامیابی ہے۔

    جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے، جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں ٹیکسز شامل کرنا حکومتوں کی ناکامی ہے۔

    وکیل ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں پیٹرولیم پرٹیکس جرمنی اوربھارت سے کم ہیں۔

    چیف جسٹس نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے جائزہ رپورٹ تیارکرنے کا حکم دے دیا اور کہا حکام مل بیٹھیں توپٹرول مصنوعات کی قیمتیں آج ہی کم ہوسکتی ہیں

    بعد ازاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخودنوٹس کی سماعت اتوار تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل  نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی لیٹر21.41 پیسے کا اضافہ کیا تھا ، جس کے بعد  پٹرول کی نئی قیمت91 روپے 96پیسے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے اضافہ سے نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!!

    عوام تیار رہیں، پیٹرول مہنگا ہونے والا ہے!!

    اسلام آباد : اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی، مجموعی طور پر 16 روپے 78 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب آئندہ ماہ کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی گئی ہے۔

    مذکورہ سمری میں پیٹرول 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسےفی لیٹر، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے, پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دیں گے، حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل بروز بدھ کیا جائے گا اورقیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

    توقع کی جارہی ہے کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظور کر لی جائے گی، مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پڑے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک بھرمیں پیازاورٹماٹرکی قیمتوں کو آگ لگ گئی

    ملک بھرمیں پیازاورٹماٹرکی قیمتوں کو آگ لگ گئی

    کراچی/ لاہور : ملک بھر میں پیاز اسی سے سو روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے ٹماٹرکی فی کلو قیمت 160 سے250 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے، دیگر سبزیوں کی طرح اب ٹماٹر اور پیاز بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔

    ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمیتوں کو آگ لگ گئی ہے، بیس سے تیس روپے فروخت ہونے والی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    کراچی میں پیاز اسی سے سو روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے جبکہ ٹماٹر ایک سو ساٹھ سے ڈھائی سو کے درمیان فروخت ہورہے ہیں۔

    کراچی کے شہری بھی پیاز اور ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، سکھر کے شہریوں نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کے اضافے کو دھماکا قرار دےدیا۔

    لاہوری بھی روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نالاں ہیں، عوام کی کمر مہنگائی نے ویسے ہی توڑ رکھی ہے اوپرسے ہر کھانے میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ جانے سے شہری پریشان حال ہیں مگرحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔