Tag: قیمتوں میں کمی

  • یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل مزیدسستاہونےکےباعث پاکستان میں یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھےچھے روپےسےتیرہ روپےفی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

    اوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیارکرلی گئی ہےجو منگل کو وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کی جائیگی۔

    سمری میں پیٹرول چھےروپےچھیاسٹھ پیسےفی لیٹرسستاکرنے کی تجویز ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت نو روپےاکیانوے پیسےفی لیٹرکم کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

    مٹی کا تیل تیرہ روپےتئیس پیسےفی لیٹر سستاکرنےکی سفارش کی گئی ہے۔۔اسی طرح لائٹ ڈیزل بارہ روپےچھپن پیسےفی لیٹرسستاکرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

    سمری کی منظوری کی صورت میں یکم جنوری سےپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھےچھے روپےسےلیکر تیرہ روپےفی لیٹر تک سستی ہوجائیں گی۔

  • وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو تاریخی قراردیدیا

    وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو تاریخی قراردیدیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم میاں نواز شریف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی،  تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِصدارت کابینہ کے اجلاس میں وزارتِ پیٹرولیم، ریلوے اورمنصوبہ بندی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول نو روپے تینتالیس پیسے،ڈیزل چھ روپے اٹھارہ پیسے،ہائی اوکٹین چودہ روپے اڑسٹھ پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے اٹھارہ پیسے کی تاریخی کمی کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،اس پر گفتگو بے بنیاد ہے،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث معیشت کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا، اس دوران ڈالر کی قیمت چار روپے اضافہ ہوا۔

    چینی وزیرِ اعظم کا دورہ بھی انہیں دھرنوں کے باعث ملتوی ہوا، اس کے علاوہ بیرونِ ممالک کے تجارتی وفود نے بھی اپنے دورے منسوخ کئے،سیاسی صورتحال خراب نہ ہوتی تو معیشت مزید بہتر ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے معاشی نقصان کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی،میاں نواز شریف نے کہا کہ خدا ان دھرنے والوں کو ہدایت دے،جو ملک کی بہتری کی بجائے صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں۔

  • سی این جی کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی متوقع

    سی این جی کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی متوقع

    سپریم کورٹ کی جانب سے اضافی ٹیکس کے خاتمے کے بعد اوگرا نےسی این جی کی قیمتوں میں کمی کی تیاری کر لی، سی این جی کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی متوقع ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اوگرا نے سی اين جی کی قیمتوں میں کمی کا فا رمولہ تیا رکرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سی اين جی کی قيمت ميں بھی ایک روپيہ تیئس پيسے تک کی کمی متوقع ہے۔ ریجن ون کےلئے سی این جی ایک روپے تیئس پیسے جب کہ ریجن ٹو کے لیے سی این جی اکیسٹھ پیسےسستی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    سپریم کورٹ نےاضافی نوفیص ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا، قیمتوں میں کمی کے بعد کے پی کے،بلوچستان اورپوٹھوہار میں سی این جی کی نئی چوہپتر روپے پچیس پیسے ہوگی جب کہ سندھ اور پنجاب کے لیے نئی قیمت چھیاسٹھ روپے چودہ پیسے ہوگی۔ سی این جی کی قیمتیوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری ہونےکا امکان ہے۔