Tag: قیمتیں برقرار

  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کیقیمت 258 روپے 64 پیسے رہے گی۔

    petrol

    وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کاتیل 168روپے 12پیسے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 153 روپے 34پیسے رہے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی مذکورہ قیمتیں آئندہ 15روز کیلئے نافذالعمل رہیں گی۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

    شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ جلد بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں اور اس حوالے سے وہ خود قوم سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر فائدہ عوام کو بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا، انہوں نے کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،اضافے کی سمری مسترد

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،اضافے کی سمری مسترد

    اسلام آباد : حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ ماہ نومبر میں بھی برقرار رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے، اوگرا نے 3 سے 15 فیصد تک قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

    پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،قیمتوں کا اضافی بوجھ وزارت خزانہ برداشت کرے گی، قبل ازیں اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی جس کے مطابق مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے کی سطح پر برقرار تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تینتالیس روپے پچیس پیسے، لائٹ ڈیزل تینتالیس روپے چونتیس پیسے تھی۔

  • اسلام آباد: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے ہوئے انہیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا،اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا حکم دیا جس کے بعد اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مستردکردی گئی.

    موجودہ قیمتیں 31 اگست 2016 تک برقرار رہیں گی،انہوں نے کہا کہ ہماری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں میں بھی کمی کردی ہے.

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے وزارت خزانہ کو 2 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جب کہ حکومت پٹرول پر 9 روپے 34 پیسے ٹیکس لے رہی ہے.

    *حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    واضح رہے اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی.