Tag: قیمت میں اضافہ

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ بجلی کی قیمت خرید کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 14 ارب 78 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی اجازت دی ہے۔

    فیصلے کے تحت مالی سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی قیمت خرید کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14.56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ مذکورہ اضافوں کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تقسیم کار کمپنیوں نے ٹرانسمیشن نظام میں نقصانات کی مد میں 11 ارب 20 کروڑ روپے، مہنگے ایندھن کی لاگت کی مد میں 3 ارب 50 کروڑ روپے اور او اینڈ ایم چارجز کی مد میں 3 ارب 46 کروڑ روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

    نیپرا نے اس سے قبل بھی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقسیم کار کمپنیوں کو فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں 71 ارب 20 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت دی تھی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت مستحکم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت مستحکم

    لاہور : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ کے باعث صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1505 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے 171 روپےکا اضافہ ہوگیا۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 400 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 931 روپے ہوگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

  • پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

    پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

    کراچی: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے اثرات ظاہر ہونے لگے، فلور ملز مالکان نے آٹا بھی مہنگا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا، فلور ملز مالکان نے آٹا مہنگا کردیا۔ ڈھائی نمبر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 15 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

    قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 355 سے بڑھ کر 370 روپے ہوگئی۔ ڈھائی نمبر آٹے کی 50 کلو بوری 75 روپے اضافے سے 1825 کی ہوگئی جبکہ فائن آٹے کا 50 کلو تھیلا بھی 75 روپے اضافے سے 2000 روپے کا ہوگیا۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 300 روپے اضافے سے 3300 روپے من فروخت کی جارہی ہے۔

    ایسوی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت میں کمی ہوئی تو آٹا سستا کردیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 108 روپے ہوگیا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر کمی سے1312ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپےکا اضافہ کردیا گیا۔

    جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت70300 روپے تک جاپہنچی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت60271 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہوکر139روپے49 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر40 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت140روپے30 پیسے ہو گئی۔

    آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

  • گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا: سوئی گیس حکام

    گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا: سوئی گیس حکام

    لاہور: سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا، ابھی گیس کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی بجلی یا گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔

    حکام کے مطابق گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور آئی اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز تھی۔

    دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپٹما کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، وزراتوں نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم انڈسٹری کے بنیادی ایشوز کا حل چاہتے ہیں۔

    اپٹما کے مطابق نیپرا نے ابھی 4ڈ سکوز سے ٹیرف پر اجلاس کرنے ہیں، صنعتوں کے ساتھ وزارتوں کی مشاورت جاری ہے جلد ریلیف مل جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے حکومت ٹیرف بڑھانے کے حق میں نہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل توانائی کے شعبے میں جاری مالی مسائل، گیس چوری اور عدم ادائیگیوں کے باعث گیس کمپنیوں کے شدید مالی بحران کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اوگرا کی تجویز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافہ کردیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

    اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3 گنا کرنے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے قیمت میں 30 فیصد اضافہ تجویز کیا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا جس میں وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کردیا گیا۔

    درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومتی بیان بے بنیاد ہے۔ دنیا میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا پاکستان میں کیا گیا۔

    درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے اضافی سیلز ٹیکس کی وجہ سے ہوا۔ قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر 15 فیصد سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے جو غیر قانونی ہے۔ اس پر اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ شہریوں پرظلم ہے، واپس لیا جائے، تاجر برادری

    سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ شہریوں پرظلم ہے، واپس لیا جائے، تاجر برادری

    اسلام آباد : چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کمرشل گیس کی قیمت میں خاموشی سے تین گنا اضافہ کر دیا ہے،جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

    ان کا کہن اتھا کہ قیمت میں حالیہ اضافے سے نان اور روٹی بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور کمرشل گیس کی قیمت میں ایل این جی کی قیمت کے برابر اضافہ واپس لینے کے احکامات جاری کریں۔

    اسلام آباد نان بائی اور اسمال ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ عامر وحید نے کہا کہ ایل این جی کی قیمت کے برابر کمرشل گیس کی قیمت مقرر کرنا شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نان ہاؤسز گزشتہ تیس برس سے گیس استعمال کر رہے ہیں لہٰذا ان سے ایل این جی کی نئی قیمت کیسے وصول کی جا سکتی ہے؟

    انہوں نے خبر دار کیا کہ اس فیصلے کا آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کی کاکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نئے گیس کنکشنوں کیلئے موجودہ قیمت تو قابل قبول ہوسکتی ہے لیکن پرانے کنکشنوں پر نئی قیمت کی وصولی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی، حکومت فوری طور پر فیصلے پر نظر ثانی کرے اور کمرشل گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت بڑھا دی گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا جائے گا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 100 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوجائے گا۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی 66 ڈالر فی ٹن مہنگی ہو کر 471 ڈالر فی ٹن پر جا پہنچی ہے۔

    دوسری جانب رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل پی جی کی ریکارڈ درآمد اور فروخت ریکارڈ کی گئی۔ سنہ 2016 میں 5 لاکھ 53 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی۔

    رواں سال پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں ایل پی جی 50 فیصد تک سستی رہی اور پورے سال ایل پی جی گیس 80 اور 100 روپے کے درمیان صارفین کو دستیاب رہی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےتین روپے اضافہ کا اعلان

    پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےتین روپے اضافہ کا اعلان

    کراچی : رمضان اوربجٹ سے پہلے حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ پیڑول کی قیمتوں میں ساڑھےتین روپے اضافہ کردیا گیا۔

    اوگرا نے پیڑول کی قیمت میں چھ روپے انیس پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا ۔

    بجٹ میں حکومت کی جانب سے ریلیف کے منتظر عوام کو پہلے ہی ہیوی ڈوزدے کرمہنگے بجٹ کیلئے تیار کردیا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےپیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کردیا۔

    رمضان کی آمد سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہوگا۔ جس سے عوام کی مشکلات اور بھی بڑھ جائیں گی۔

    وزیرخزانہ  کاکہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں چھ روپے انیس پیسے اضافے کی سمری دی تھی ۔ واضح رہے کہ حکومت پیٹرول پرچھ ارب روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔

  • کراچی میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 100 روپے پر جا پہنچی

    کراچی میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 100 روپے پر جا پہنچی

    کراچی: رمضان سے بیس روز قبل ہی مہنگائی کا عوام پرحملہ ہوگیا ٹماٹرکی قیمت عوام کی قوت خرید سےباہر ہوگئے۔

     کراچی میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت سو روپے پر جا پہنچی ہے،شہری ٹماٹر خریدتےہوئے لال پیلے ہورہے ہیں،جبکہ ہولسیل مارکیٹ میں یہ ستر روپےفی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

    سبز ی منڈی کے تاجروں کےمطابق سندھ میں سخت گرمی کےسبب ٹماٹرکی فصل متاثر ہوئی ہےجبکہ بلوچستان سےآنےوالی نئی فصل تاخیرکا شکار ہےجس کے سبب ٹماٹر وں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔