Tag: قیمت

  • پیٹرول کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ متوقع

    پیٹرول کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ متوقع

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی.

    تفصیلات کی مطابق اوگرا نے اپنی سمری میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافے کی سفارش کی ہے.

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے.

    ذرائع کے مطابق مذکورہ سمری میں مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے مہنگا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 40 پیسے فی لیٹربڑھانے کی سفارش کی گئی ہے.

    مزید پڑھیں: گیس کی قیمت میں 75 سے 80 فیصد اضافہ متوقع ہے، چیئرپرسن اوگرا

    یاد رہے کہ 15 اپریل 2019 کو اپنے بیان میں چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، 75 سے 80 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دو سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں۔ قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے۔

  • جرمنی میں‌ جیل برائے فروخت، قیمت صرف 3 لاکھ یورو

    جرمنی میں‌ جیل برائے فروخت، قیمت صرف 3 لاکھ یورو

    برلن : جرمن حکام نے ریاست تھیورنگیا میں واقع قدیم جیل کو تین لاکھ یورو میں فروخت کےلیے پیش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی یورپ میں ایک ایسی جیل بھی موجود ہے جسے حکام کی جانب سے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے، جرمن حکام نے ریاست تھیورنگیا میں واقع جیل کی تاریخی عمارت کو نیلام کیا جارہا تھا جس کی قیمت 3 لاکھ یورو مقرر کی گئی ہے۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت کو 1946 سے 2017 کے درمیان بطور جیل استعمال کیا گیا ہے کہ اس سے قبل جنگ عظیم دوّم کے دوران کیمپ اور 1940 تک مہکدہ( شراب خانہ) تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق سوویت یونین نے دوسری عالمی جنگ کے بعد سے مذکورہ عمارت کو 1946 تک صرف خواتین کو قید کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ جیل کی عمارت کو اٹھارویں صدی کے آخر میں ساڑھے 7 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا جس کی دیواریں 6 میٹر (20 فٹ) اونچی ہیں، جیل کی 5 منزلہ عمارت میں قیدیوں کی کوٹھریاں، استقبالیہ و ملاقاتوں کے کمرے اور پارکنگ ایریا سمیت کئی دیگر جگہیں بھی شامل ہیں۔

    جرمن حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں قید آخری تیس قیدیوں کو ہوہنلوئیبن میں واقع مرکز میں منتقل کردیا ہے جبکہ جیل میں کل 149 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن حکام نے ایسے خریداروں کو ترجیح دینے کا کہا ہے کہ جو جائیداد کو مناسب انداز میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی پیش کرے۔

  • اٹلی میں گھرکی قیمت صرف 1 یورو

    اٹلی میں گھرکی قیمت صرف 1 یورو

    سمبوکا کے ڈپٹی میئر نے یہ اعلان تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کیا کیونکہ اچھی خاصی تعداد میں مقامی افراد بڑے شہروں کی طرف ہجرت کرچکے ہیں۔

    یورپی ممالک میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں وہیں دوسری جانب اطالوی حکام نے 1 یورو میں گھر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے گاؤں سمبوکا کے ڈپٹی میئر اور ٹورسٹ کونسلر جیوسپ کیسیوپو نے گاؤں کی کم ہوتی آبادی کو روکنے کےلیے 1 یورو میں گھروں کی فروخت اعلان کیا ہے۔

    ڈپٹی میئر جیوسپ کیسیوپو کا کہنا ہے کہ سمبوکا کی اکثر آبادی بڑے شہروں میں سکونت اختیار کررہے ہیں جس کے باعث گاؤں کی اچھی خاصی آبادی کم ہوگئی ہے۔

    جیوسپ کیسیوپو کا کہنا تھا کہ گھر خریدنے والے شخص کو 3 سالوں کے دوران اپنے گھر کی تزائین و آرائش کےلیے 15 ہزار یورو کی خطیر رقم خرچ کرنی ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گھر کی تزائین و آرائش کےلیے 5 ہزار یورو کی رقم سیکیورٹی ڈپازٹ میں جمع کروانی ہوگی جو مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد مالک کو دی جائے گی۔

    ڈپٹی میئر کا کہنا ہے کہ سمبوکا انتہائی خوبصورت اور تاریخی شہر ہے، جہاں خوبصور ساحل، پہاڑ اور جنگلات ہیں، یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے بحیرہ روم کے جزائر کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    کراچی: پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا جس سے مہنگائی تلے دبے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود اضافہ کردیا۔

    کرایوں میں اضافے کے بعد بڑی بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ کوچز کے کرائے میں بھی 5 سے 15 روپے از خود اضافہ کر دیا گیا۔

    چنگ چی رکشہ والوں نے بھی فی مسافر کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹرز اپنے طور پر زائد کرائے وصول کر رہے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ کرائے نامے کے بغیر ٹرانسپورٹرز مرضی کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پرانے کرایوں پر گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل حکومت نے سی این جی کی قیمت میں یکمشت 15 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 104 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر

    سنگاپور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت 84 ڈالر 81 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالر 22 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

    خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت 85 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خام تیل پر پابندیوں کے بعد قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی میں کمی کے خدشات بھی متوقع ہیں۔

    ایرانی تیل پر چین کی جانب سے امریکی پابندیوں کی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

    سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    پیٹرول کے علاوہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر اضافے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگی بجلی سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے بجلی 2 روپے 97 پیسے کمی کی سفارش کردی۔ فیصلہ 22 فروری کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا کی جانب سے سماعت بائیس فروری کو ہوگی۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    سی سی پی اے کے مطابق جنوری میں 7 ہزار 9 سو 82 یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے اور 7 ہزار 6 سو 98 یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی۔

    جنوری میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 88 پیسے رہی جبکہ ریفرنس فیول چارجز 9 روپے 86 پیسے رہی۔ سی سی پی اے کی مجوزہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کی تیاری کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کے لیے کمر کس لی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 20 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔

    اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 10 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل بڑھ گئی جس کے بعد خام تیل کی قیمت 58 ڈالر سے بڑھ کر 60 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عید قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    عید قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی – لاہور: عید قرباں کے قریب آتے ہی منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ شہری سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق منافع خور سبزی فروشوں نے حسب معمول عید کے قریب آتے ہی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا۔

    ٹماٹر، پیاز، لہسن ، ادرک سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

    کراچی اور لاہور میں ٹماٹر لگ بھگ سو روپے فی کلو گرام فروخت کیا جارہا ہے۔ پیاز کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ لہسن، ادرک دیڑھ سو سے ڈھائی سو روپے فی کلو گرام فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دھنیہ نایاب ہوگیا ہے۔

    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عید قرباں شہریوں کی جیب پر بھاری نہ پڑے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گرمی بڑھتے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

    گرمی بڑھتے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

    گرمی میں اضافہ ہوتے ہی واپڈا کو بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنے کا بھی خیال آگیا۔ قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپڈا نے پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔

    درخواست کے مطابق پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے نرخ 1 روپیہ 88 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 61 پیسے فی یونٹ کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں 10 گھنٹے تک بجلی بند

    واپڈا نے یہ اضافہ کرنے کی اجازت آئندہ مالی سال کے لیے طلب کی ہے۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں واپڈا نے صوبوں اور ارسا کو 33 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے۔

    نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر 14 دن میں رائے طلب کرلی۔