Tag: قیمہ

  • مزیدار ہری مرچ قیمہ بنانے کی ترکیب

    مزیدار ہری مرچ قیمہ بنانے کی ترکیب

    قیمے کو مختلف طریقوں اور مختلف سبزیوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے، آج آپ کو ہری مرچ کا مزیدار قیمہ بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    ہری مرچیں: آدھا پاؤ

    ٹماٹر: 1 پاؤ

    پیاز: 1 عدد

    نمک: حسب ذوق

    ادرک: 1 چائے کا چمچ

    لہسن: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچیں: 1 چائے کا چمچ

    دھنیہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    ترکیب

    تیل گرم کر کے اس میں پیاز، ادرک، لہسن اور قیمہ ڈال کر بھون لیں۔

    جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیہ، زیرہ اور ٹماٹر شامل کریں۔

    اس کے بعد تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں۔ قیمہ گل جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کریں۔

    ہری مرچیں ایک ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں، تیل گرم کر کے ہری مرچیں فرائی کرلیں۔ جب قیمہ بھون جائے تو تلی مرچیں شامل کر کے دم پر چھوڑ دیں۔

    آخر میں ہرا دھنیہ شامل کرلیں، ہری مرچ کا قیمہ تیار ہے۔

  • چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

    شہر قائد میں سخت گرمی پڑ رہی ہے، ایسے میں کچھ کھانے کا دل بھی نہیں چاہتا۔ لیکن جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے کھانا ضروری ہے۔

    اسی لیے آج ہم ہلکی پھلکی سی چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب بتارہے ہیں جو معدے پر گراں بھی نہیں گزرے گی اور لذیذ بھی ہے۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    چنے کی دال ابلی ہوئی: 200 گرام

    تیل: آدھا کپ

    پیاز: 2 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ بھنا اور پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 3 سے 4 عدد

    ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ

    ہری مرچ: 4 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے۔

    اب اس میں ادرک لہسن کے پیسٹ کو قیمے کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

    پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا زیرہ، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔

    اس کے بعد ایک کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ قیمہ تقریباً تیار ہو جائے۔

    پھر اس میں گرم مصالحہ اور بلی چنے کی دال شامل کر کے ڈھک دیں اور دم پر چھوڑ دیں۔

    آخر میں کٹا ہرا دھنیا اور کٹی ہری مرچ ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار دم کا قیمہ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار دم کا قیمہ بنانے کی ترکیب جانیں

    آج کھانے میں اپنے اہلخانہ کی تواضع مزیدار دم کے قیمے سے کریں، اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیا درکار ہوں گی۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    پسا گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ادرک لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    پسی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    پپیتا: 1 کھانے کا چمچ

    بیسن: 2 چائے کے چمچ

    دہی: 2 کھانے کے چمچ

    گھی: 4 کھانے کے چمچ

    جائفل جاوتری: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    ہری مرچ: 5 عدد

    بریڈ سلائس: 2 عدد

    پیاز (فرائی): 2 عدد

    پیاز: 1 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے قیمہ، گھی، پپیتا، ہری مرچ، جائفل جاوتری، لال مرچ پاؤڈر، پیاز، بریڈ سلائس، ادرک لہسن پیسٹ، گرم مصالحہ پاؤڈر، نمک چاپر میں ڈال کر اچھی طرح چاپ کر لیں۔

    اب اسے کوئلے کا دھواں دیں۔

    200 ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں بیک کریں۔

    پیاز،لیموں اور ہری مرچ سے گارنش کر کے گرما گرم سرو کریں۔

  • مزیدار قیمہ بھری ہری مرچیں کھانے کا لطف دوبالا کردیں گی

    مزیدار قیمہ بھری ہری مرچیں کھانے کا لطف دوبالا کردیں گی

    مصالحے والی ہری مرچ ہر کھانے کو لذیذ بنا دیتی ہیں۔ آج ہم آپ کو قیمہ بھری ہری مرچیں بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    بڑی ہری مرچیں: 4 عدد

    تیل: ڈیڑھ پاؤ

    پیاز: 3 چھٹانک

    لہسن: 12 جوے

    پسا ہوا گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ادرک: 1 چھوٹی گانٹھ

    ہرا دھنیا، پودینہ: چند پتے

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا سا کاٹ لیں۔

    قیمہ، مصالحہ، پیاز، لہسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔

    اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ہرا مصالحہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔

    فرائی پین میں تیل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔

    تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پر چھوڑ دیں۔

    پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔ گرم گرم مرچیں دال چاول یا سادے کھانے کے ساتھ نہایت لذیذ معلوم ہوں گی۔

  • آج کھانے میں قیمہ مشروم کری تیار کریں

    آج کھانے میں قیمہ مشروم کری تیار کریں

    آج کھانے میں کیا بنایا جائے؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر خاتون خانہ کو روزانہ پریشان کیے رکھتا ہے۔ اگر آپ بھی اس مشکل سے دو چار ہیں تو آج کھانے کی ترکیب ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

    آج کھانے میں آپ لذیذ قیمہ مشروم کری تیار کر کے اہل خانہ سے بے حد داد وصول کرسکتی ہیں جو بنانے میں بھی نہایت آسان ہے۔


    اجزا

    قیمہ: ڈھائی کلو

    مشروم: 10 سے 12 عدد

    کٹی ہوئی پیاز: 2 کپ

    ٹماٹر پیوری: 2 چمچ

    کالی مرچ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    نمک: 2 چائے کے چمچ

    انڈے: 2 عدد

    ہلدی: 1 چٹکی

    زیرہ پاﺅڈر: 1 چائے کا چمچ

    تیل: 4 چمچ


    ترکیب

    تیل گرم کر کے پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں۔

    اب اس میں قیمہ اور ٹماٹر پیوری ڈال کر بھونیں۔

    اس میں نمک، کالی مرچ، ہلدی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    آدھا کپ پانی ڈال کر پیاز گل جانے پر اس میں انڈے توڑ کر ڈال دیں۔

    پھر مشروم ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور دم لگا دیں۔

    مزیدار قیمہ مشروم کری تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔