Tag: ق لیگی رہنما

  • ق لیگ کے عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر تحریک انصاف میں شامل

    ق لیگ کے عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس طرح پی ٹی آئی نے ق لیگ کی مزید دو وکٹیں گرادیں۔

    تفصیلات کے مطابق عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور انھیں پارٹی مفلر پہنائے۔ خیال رہے کہ  رانا اقبال چنڑ کے بھتیجوں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

    ق لیگ کے دونوں رہنماؤں کا تعلق قصور سے ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت دیر کردی، میں کافی عرصے سے منتظر تھا کہ آپ کب تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

    واضح رہے کہ دو دن قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا تھا، جب کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ق لیگی رہنما حامد ناصر چٹھہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    ق لیگی رہنما حامد ناصر چٹھہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    لاہور: ق لیگی رہنما حامد ناصر چٹھہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے،،چیئرمین پی ٹی ٓئی عمران خان سے ملاقات میں معاملات طے کر لئے۔

    ذرائع کے مطابق ق لیگی رہنما حامد ناصر چٹھہ نے بیٹے سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولت کا فیصلہ کرلیا ہے،کل شام بلوچستان سے واپسی پر عمران خان اور جہانگیر ترین نے حامد ناصر چٹھہ سے لاہور ائیر پورٹ پر ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت سے متعلق معاملات طے کر لئے۔

    ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کے ہمراہ 11فروری کو حامد ناصر چٹھہ کے گھر جائیں گے۔جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حامد ناصر چٹھہ کے بیٹے احمد ناصر چٹھہ کو وزیر آباد کے حلقہ این اے 101کے ضمنی انتخاب کے لئے ٹکٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے اس تمام تر معاملے کی تردید کی گئی ہے۔