Tag: ق لیگ

  • وزیرِ اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی اہم ملاقات

    وزیرِ اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی اہم ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خطے اور ملک میں موجودہ سیاسی صورتِ حال میں وزیرِ اعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ جہاں ایک طرف حکومتی حلیف ملاقاتیں کر رہے ہیں وہیں گزشتہ روز اپوزیشن کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کوٹ لکھپت جیل میں قائد ن لیگ نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات کی۔

    خیال رہے کہ ابھی حال ہی میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک متنازعہ ویڈیو لیک پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے جسے وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر دور کیا گیا۔

    بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    اختلافات پر 18 جنوری کو مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا، تاہم مذاکرات کے بعد انھوں نے استعفیٰ واپس لیا اور ق لیگ کو ایک وزارت بھی دی گئی۔

    8 فروری کو باؤ رضوان کے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب میں اسپیکرشپ اور 3 وزارتیں ہوگئی ہیں اور ق لیگ کا پنجاب میں ایک پارلیمانی سیکرٹری بھی بن گیا ہے۔

  • ق لیگ کو ایک اور وزارت مل گئی، محمد رضوان کل حلف اٹھائیں گے

    ق لیگ کو ایک اور وزارت مل گئی، محمد رضوان کل حلف اٹھائیں گے

    لاہور: پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، حکومت ق لیگ کو ایک اور وزارت دینے پر راضی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی، پنجاب میں ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق ہوا۔

    [bs-quote quote=”محمد رضوان کو وزارت ملنے کے بعد پنجاب میں ق لیگ کے وزرا کی تعداد 3 ہو گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مسلم لیگ (ق) کے ایم پی اے محمد رضوان صوبائی وزیر پنجاب نامزد ہو گئے ہیں، وہ کل گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

    محمد رضوان کو وزارت ملنے کے بعد پنجاب میں ق لیگ کے وزرا کی تعداد 3 ہو  گئی ہے، ملاقات میں ق لیگ کے ناراض وزیر حافظ عمار کا بھی استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ تین ماہ قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر معدنیات حافظ عمار نے ملاقات کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے چوہدری سرور، پرویزالٰہی اورعثمان بزدار کو طلب کرلیا

    اس ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی، جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں‌ گورنر پنجاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    اس ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد میڈیا پر اس کی تشہیر ہوئی، اور دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی گونج میڈیا میں بھی واضح طور پر سنی گئی۔

  • ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے ‘ گورنر پنجاب

    ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے ‘ گورنر پنجاب

    فیصل آباد : گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے، ہم اوراتحادی جماعتیں ایک خاندان کے طرح ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں کہ 70سال کا مسئلہ فوری ٹھیک کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، ہم سب اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ہی طاقت کا مرکز ہے، پنجاب کے ہر حلقے میں جاتا ہوں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نعیم ورائچ کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کے حلقےمیں گیا تھا، نعیم ورائچ کا حلقہ طارق بشیرکے حلقے کے برابر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیملی میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں، کوئی ایسا طوفان نہیں گرا، چوہدری برادران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعت کے جو گلے شکوے ہیں وہ ہم سنیں گے، ہم اوراتحادی جماعتیں ایک خاندان کے طرح ہیں۔

    پرویز الہیٰ اور چوہدری سرور میں رابطہ، ساتھ چلنے پر اتفاق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ اورگورنرپنجاب چوہدری محمد سرور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں‌ رہنماؤں نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

  • بنی گالا میں سرگرمیاں تیز، عمران خان بڑے اقدامات کے لیے تیار، لائحہ عمل طے کر لیا

    بنی گالا میں سرگرمیاں تیز، عمران خان بڑے اقدامات کے لیے تیار، لائحہ عمل طے کر لیا

    اسلام آباد: بنی گالا میں‌ سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، عوامی فلاح و بہبود کا پلان تیار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ترجیحات کیا ہوں گی، اس ضمن میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں.

    عمران خان عوامی فلاح و بہبود کے پلان کی تیاری میں مصروف ہیں. حکومت سنبھالتے ہی بڑے اقدامات کیے جائیں‌ گے.

    ساتھ ہی پی ٹی آئی کی کور ٹیم بیرون ممالک سے روابط، داخلی سیکیورٹی، خزانہ کی پالیسی کی تیاریوں‌ میں مصروف ہے.

    بنی گالا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کور گروپ ارکان کے ساتھ طویل مشاورت میں مصروف ہیں.

    ریونیو، ٹیکس، پولیس نظام، میڈیا ریلیشن شپ کی پالیسی کی تیاری جاری ہے، ساتھ ہی بیوروکریسی ، وزارتوں ، ٹیکس اصلاحات کے محکموں میں تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے.

    عوامی خدمت کے محکموں میں بھی تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے. اطلاعات کے مطابق 100 دن پلان کے ضروری نکات پرفوری عمل عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے.

    پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد کا فارمولا

    پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اتحاد کا فارمولا طے پا گیا، اسپیکرپنجاب سمیت وفاقی، صوبائی حکومت میں ق لیگ کو حصہ دیا جائے گا.

    مسلم لیگ ق کو وفاقی کابینہ میں بھی شامل ہوگیا، اس ضمن میں بھی نام سامنے آگیا ہے.

    ذرایع کے مطابق ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیرکو وفاقی وزیر کا عہدہ دیا جائے گا، پنجاب میں ق لیگ کو اسپیکرشپ کے علاوہ ایک وزارت بھی ملے گی.


    وفاق اور پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی کا دعویٰ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وفاق اور پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

    وفاق اور پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

     اسلام آباد : ق لیگ کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں طے پایا کہ ق لیگ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اس سلسلے میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پرویزالٰہی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک تھے، ملاقات میں چوہدری برداران نے مختلف امور پر بات چیت اور الیکشن میں کامیابی پرعمران خان کو مبارکباد دی، ق لیگ کا وفد ملاقات کے بعد بنی گالہ سے روانہ ہوگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مثبت رہی جس میں مسلم لیگ قائد اعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وفاق اور پنجاب میں ق لیگ حکومت کا حصہ ہوگی۔

    بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم نے وفاق اور پنجاب میں حکومت کیلئے نمبر پورے کرلیے ہیں، ق لیگ کےساتھ ایک فارمولا طے پایا ہے، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے اکثریت حاصل کرلی ہے۔

    وفاق اور پنجاب میں ق لیگ تحریک انصاف کی اتحادی ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم سےبھی بات چیت کریں گے، جس کیلئے جہانگیر ترین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

    الیکشن میں 270نشستوں پرانتخاب ہوا، کچھ سیٹیں کچھ لوگوں نےچھوڑنی ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان حکومت بنانے کیلئےبھی مشاورت جاری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے،تاہم وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی سے ہی ہوگا، اب تک14آزادارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوچکےہیں، کل صبح مزید آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئی بھی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا، چوہدری شجاعت

    کوئی بھی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا، چوہدری شجاعت

    لاہور: پاکستان مسلم ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مدرسہ کے طلبہ کو تخریب کار کہہ کر بلانا یا انھیں تخریب کاری کا نام دینادرست نہیں۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا ان کے دور میں ایک ماہ کے اندر پاکستان کی حدود میں تمام مدرسوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی تھی جس کے مطابق کوئی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ طالب علم کا اصل مطلب تعلیم حاصل کرنے والا ہے تخریب کاری کرنے والے طالب علم نہیں ہو سکتا۔

     چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں تمام مدارس میں بچوں کو قرآن و دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی تھی تاکہ بچے اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر سکیں، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مدرسہ کے طالب علموں کو تخریب کار کہہ کر بلانا درست نہیں

  • ق لیگ کاجلسہ:پنڈال گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    ق لیگ کاجلسہ:پنڈال گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    بہاولپور : مسلم لیگ ق نے بہاولپور میں بھرپورسیاسی قوت کامظاہرہ کیا،پنڈال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے جلسوں کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی میدان مارلیا۔

    جناح اسٹیڈیم میں لیگی کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا۔جنہوں نے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔جلسہ گاہ میں پارٹی ترانوں کی دھن پرکارکنان کے رقص نے سماں باندھ دیا۔

    قائدین کی دھواں دار تقریریں اور نوازحکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید سے پنڈال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جلسے میں خواتین بچوں سمیت بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

  • ماڈل ٹاؤن کانام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیاجائے، چوہدری شجاعت

    ماڈل ٹاؤن کانام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیاجائے، چوہدری شجاعت

    لاہور : ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کا نام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیا جائے۔

    لاہور میں پریس کانفرس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، عوامی تحریک کے چودہ شہید کارکنوں کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں کی گئی، انہوں نےکہا کہ گرفتاریوں سےنہیں ڈرتے، قید و بند کی صعوبتیں پہلے بھی برداشت کی ہیں۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرامن یوم شہداء کی کال دی گئی ہے جبکہ حکومت دہشت گردی پر اتر آئی ہے، ق لیگ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف اگر مقدمات درج کئے جائے تو انکے مقدمات کی تعداد تین سو سے چارسو کے قریب ہوگی۔