Tag: لائحہ عمل

  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کوچاہیے وہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا، لائحہ عمل مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس کے دوران پیش کیا۔

    امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 2017 میں بنایا تھا، گروپ امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات پر اداروں سے مشاورت کرتا ہے۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے، اقوام متحدہ کو چاہیے وہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تعنیاتی میں تاخیر سے مالی اور تکنیکی نقصان ہوتا ہے، خمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔

    پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 12 جولائی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان 6 دہائی سے اقوام متحدہ امن مشنزمیں دستے بھیج رہا ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے۔

  • مڈل کلاس گھرانوں کے لیے عزت سے جینا دشوار ہو گیا: مصطفیٰ کمال

    مڈل کلاس گھرانوں کے لیے عزت سے جینا دشوار ہو گیا: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے، ملک میں غربت کا خاتمہ نہیں کیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ دنوں عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا اور اب فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

    مصطفیٰ کمال پاکستان ہاؤس میں شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ سفید پوش مڈل کلاس گھرانوں کے لیے عزت سے جینا دشوار کر دیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، آج پاک سرزمین پارٹی کا شعبہ خواتین سب سے زیادہ متحرک ہے۔

    انھوں نے کہا ’اپنی ماؤں بہنوں کو پارٹی کا نظریہ اور منشور گھر گھر پہنچانے میں اہم ترین کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  صحت کے بنیادی حق اور آئین سے متعلق نفیسہ شاہ نے اہم بیان دے دیا

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کا موجودہ نظام نا کام ہو چکا ہے، عمران خان اس نظام کی آخری امید تھے، عوام کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں۔

    ان کا کہنا تھا ’ہم نے 120 ممالک سے بڑا شہر ٹھیک کر کے دکھایا تھا اور اسی تجربے کی بنیاد پر ملک کو بھی بہتر کر سکتے ہیں، پی ایس پی آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے پوری نیک نیتی کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے۔‘

    پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ خواتین پارٹی کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں، ہم مظلوموں کی ایسی طاقت بنا رہے ہیں جس پر ظالم ظلم کرنے سے ڈرے اور آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان اور روشن مستقبل مل سکے۔