Tag: لائسنس جاری

  • پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری

    پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری

    پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فائیو یونٹ کی تعمیر کا لائسنس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 1200 میگا واٹ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرے گا، سی فائیو پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا۔

    پی این آراے کا کہنا ہے پاور پلانٹ کے لیے جوہری توانائی کا محفوظ استعمال اور عالمی اصولوں پر عمل یقینی بنایا جائے گا،  پی این آراے تابکاری کے مضر اثرات سے حفاطت کے لیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ فائیو کے تعمیراتی لائسنس کیلئے اپریل 2024 میں درخواست دی تھی جس کے ساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کروائی گئیں۔

  • سعودی عرب : صنعتی ترقی کیلئے مملکت کا اہم اقدام

    سعودی عرب : صنعتی ترقی کیلئے مملکت کا اہم اقدام

    ریاض : سعودی عرب کی وزارت صنعت اور معدنی وسائل نے ماہ ستمبر میں 174 صنعتی لائسنس جاری کیے جب کہ اگست میں یہ تعداد 136 تھی۔

    عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صنعت اور معدنی وسائل کی جانب سے یہ اجرا صنعتی اور کان کنی کے شعبوں کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے حصول میں تعاون کرنے کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔

    وزارت صنعت کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ستمبر کے دوران لائسنسوں سے منسلک سرمایہ کاری کا حجم 5.3 بلین ریال تھا۔ اسمال انٹرپرائزز نے 88.51 فیصد فنڈنگ حاصل کی۔ اس کے بعد میڈیم کمپنیاں 10.92 فیصد اور مائیکرو سائز کمپنیاں 0.57 فیصد تھیں۔

    جاری کیے گئے مجموعی لائسنسوں میں قومی کارخانوں کا سب سے زیادہ حصہ 76.44 فیصد، غیر ملکی اداروں نے 12.07 فیصد اور مشترکہ سرمایہ کاری کے اداروں نے 11.49 فیصد ریکارڈ کیا۔

    لائسنسوں کو پانچ صنعتی سرگرمیوں میں تقسیم کیا گیا جس میں 26 کے ساتھ دھاتی مصنوعات تیار کی گئیں، اس کے بعد غیر دھاتی دھاتی مصنوعات 24 کے ساتھ تھیں۔

    کھانے کی مصنوعات 22 لائسنس یافتہ، ربڑ اور پلاسٹک 17، کاغذ اور اس کی مصنوعات 13 کے ساتھ آئیں۔

    دوسری طرف ستمبر میں 82 فیکٹریوں نے پیداوار شروع کی جو اگست میں 87 سے کم تھی جس کی مجموعی سرمایہ کاری 1.9 بلین ریال ہے۔

    ان پلانٹس میں سے 78.05 فیصد قومی کارخانے،17.07 فیصد غیر ملکی ادارے اور 4.88 فیصد مشترکہ سرمایہ کاری کے ادارے تھے۔

    یہ تعداد ستمبر کے آخر تک مملکت میں موجودہ فیکٹریوں کی تعداد 11 ہزار 273 تک لے جاتی ہے جس کی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 1.498 ٹریلین ریال لگایا گیا ہے۔

    توانائی اور پیٹرو کیمیکل کے بعد کان کنی تیزی سے سعودی عرب کی اقتصادی ترقی کا ایک لازمی عنصر ہے کیونکہ مملکت اپنی معیشت کو تیل کی پیداوار اور برآمدات سے دور کرنا چاہتی ہے

  • ملکی سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ،  4 نئی ائیرلائنز کولائسنس جاری

    ملکی سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ، 4 نئی ائیرلائنز کولائسنس جاری

    کراچی : سول ایوی ایشن نے سیاحت کے فروغ کے لیے 4 نئی ائیرلائنز کولائسنس جاری کردیے ، چاروں نجی کمپنیوں نے جلد اندرون ملک سیاحتی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت سول ایوی ایشن نے 4 نئی ائیرلائنز کولائسنس جاری کردیئے ۔

    کشمیرائیر،الویر ائیرویز ،اے ایس ایس ایل ائیر، نارتھ ائیر کو لائسنس جاری کئے گئے ، چاروں نجی کمپنیوں نے جلد اندرون ملک سیاحتی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سے پروازیں آپریٹ کرنے پر غور کیا جائے گا جبکہ گوادر، تربت، موہنجوداڑو، گلگت، اسکردو، ہنزہ اور گندھارا کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

    ائیرلائنز کی جانب سے سیاحتی مقامات کے لیے ہیلی کاپٹر ، فکسڈ ونگ اور روٹری ونگ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

  • سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون کو ’ٹوریسٹ گائیڈ‘ کا لائسنس جاری

    سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون کو ’ٹوریسٹ گائیڈ‘ کا لائسنس جاری

    ریاض : سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون نے ’ٹوریسٹ گائیڈ‘ کا لائسنس حاصل کرکے مملکت میں خواتین کے متحرک کردار کے حوالے سے ایک اور مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں شروع سے ہی مردوں کا غلبہ رہا ہے کہ لیکن ولی عہد کی جانب سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے بعد سے ممختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین نے متحرک کردار ادا کرنا شروع کیا اور اب ٹوریسٹ گائیڈ کا لائسنس بھی ایک خاتون نے حاصل کرلیا۔

    حنان بنجر نے سعودی عرب میں ٹوررزم کا روشن مستقبل دیکھ کر ٹوریسٹ گائیڈ بننے کا لائسنس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جنرل ٹوررزم اتھارٹی اور قومی ثقافتی مرکز نے لائسنس کے اجراء سے قبل حنان بنجر کو متعدد کورسز کروائے گئے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حنان بنجر نے کہا کہ میں اپنے خاوند کے توسط سے ٹوریسٹ گائیڈ بنی ہوں، میرے شوہر نے 5 برس ملائشیا میں بحیثیت رہنما طواف اور حج امور گزارے ہیں۔

    حنان بنجر کاکہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر کے ہمراہ متعدد سیاحتی پروگرامات میں شرکت کی ہے اور اس دوران انہوں نے لیڈی گائیڈ بننے کے لائسنس کی ترغیب دی ہے۔

    سعودی عرب میں پہلی خاتون نے فلموں کی درآمد اور تقسیم کا لائسنس حاصل کرلیا

    سعودی خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر نے سیاحوں کو مختلف طریقوں سے آگاہ کیا۔

    ریاض: دمام ایئر پورٹ کی پہلی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے دمام ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ کسی خاتون کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا، جبکہ اس کے علاوہ متعدد شعبوں میں خواتین نے ذمہ داریاں انجام دینا شروع کردیں ہیں۔