Tag: لائف اسٹائل کی خبریں

  • کراچی میں رنگا رنگ فیشن پاکستان ویک کا آغاز،  خوبرو ماڈلز کے  جلوے

    کراچی میں رنگا رنگ فیشن پاکستان ویک کا آغاز، خوبرو ماڈلز کے جلوے

    کراچی: شہر قائد میں رنگا رنگ فیشن پاکستان ویک کا آغاز ہوگیا ہے، موسم سرما کی مناسبت سے دیدہ زیب ملبوسات متعارف کرائے گئے اور خوبرو ماڈلز نے جلوے بکھیرے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیشن کے بدلتے جدید انداز اور نظروں کو چونکاتے عروسی لباس کی نمائش کا میلہ سج گیا، فیشن پاکستان ویک جہاں ملک کی مایا ناز ماڈلز موسم سرما کے دل لباتے لباس پیش کررہی ہیں۔

    مشرقی میک اپ اور عروسی لباس زیب تن کئے ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو ناصرین کی نظریں کچھ ٹھیر سے گئیں۔

    فیشن کے پہلے روز معروف ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات متعارف کرائے، جن میں ٹینا درانی نے عروسی ملبوسات ، ایچ ایس وائے ، زینب چھٹانی ، ہما عدنان ، آمنہ عقیل ، اینا علی نے اپنی کلیکشن پیش کیں۔

    ایچ ایس وائے

    ٹینا درانی

    زینب چھوٹانی

    ہما عدنان

    آمنہ عقیل

    اینا علی

    پاکستان فیشن کاؤنسل کے زیر اہتمام پاکستان فیشن ویک 28 سے 30ستمبرتک جاری رہے گا۔

    فیشن ویک 2018 میں ٹینا درانی ،ہما عدنان ،زینب چوٹانی ،آمنہ عقیل ،دی پینک ٹری کمپنی ، حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) ،ورد اسلیم، ماہین کریم ،ماہین خان اور دیپک پروانی کے علاوہ دیگر باصلاحیت ڈزائنرز اپنے رنگارنگ ملبوسات پیش کریں گے۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ ہماری فیشن انڈسٹری کو ابھی اور اگے جانا ہے، مرد ہو یا عورت دور جدید میں ہر کوئی منفرد دیکھنا چاہتا ہے، رنگوں کے ساتھ عروسی اور فارمل ملبوسات کے میلہ اب بین الاقوامی دوڑ سے کچھ دور نہیں۔

    فیشن پاکستان ویک ملک کی فیشن اندسٹری میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    خیال رہے ایف پی ڈبلیو کا آغاز سن 2009 میں ہوا اس ایونٹ کے زریعے جہاں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نت نئے ملبوسات کی کلیکشنز متعارف کرواتے ہیں۔

  • شکوے شکایات چھوڑیں، شکر گزار بننے کی عادت ڈالیں

    شکوے شکایات چھوڑیں، شکر گزار بننے کی عادت ڈالیں

    ہمارے آس پاس کچھ ایسے افراد موجود ہوتے ہیں جنہیں ہر چیز سے شکایت ہوتی ہے، وہ کبھی بھی چیزوں کو مثبت انداز میں نہیں دیکھتے اور ان کی تعریف یا شکر گزاری کا اظہار نہیں کرتے۔

    شکر گزاری ایک ایسی عادت ہے جو انسانی اعصاب کو پر سکون کرتی ہے۔ یہ دل و دماغ کو مطمئن کر کے حسد اور جلن کے منفی خیالات سے چھٹکارہ دلاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر آپ کے اندر شکر گزاری کی عادت ہے تو آپ بے شمار فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ چیزوں کو مثبت انداز سے دیکھنا، ان کی قدر کرنا انسان میں شکر گزاری پیدا کرتا ہے۔ آئیں دیکھتے ہیں شکر گزار بننے کے کیا کیا فوائد ہیں۔


    نئے تعلقات کا آغاز

    امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ویسے تو اچھے آداب کی علامت ہے لیکن یہ آپ کے تعلقات میں گہرائی پیدا کرتا ہے۔

    اگر کسی کے کوئی کام کرنے پر آپ اس کے شکر گزار ہوئے تو آپ نے ایک ایسے شخص کو اپنا دوست بنا لیا جو کسی بھی مصیبت میں آپ کے کام آنے سے نہیں کترائے گا۔


    جسمانی صحت میں بہتری

    شکر گزاری کی عادت جسمانی صحت میں بھی بہتری لاتی ہے۔ یہ ایک طرف تو دماغی طور پر انسان کو پرسکون کرتی ہے دوسری جانب ماہرین کی ایک تحقیق کےمطابق جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہے اور انسان کو مختلف اقسام کی تکالیف سے نجات دلاتی ہے۔


    دماغی صحت میں بہتری

    شکر گزاری کی عادت دماغ سے منفی جذبات کو کم کرکے اس کے اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور دماغ مثبت انداز میں سوچتا ہے۔


    غصہ اور چڑچڑاہٹ میں کمی

    جب آپ اپنی زندگی میں موجود چیزوں کے لیے شکر گزار بنتے ہیں تو آپ کے اندر سے غصہ اور چڑچڑاہٹ کا خاتمہ ہوتا ہے۔

    جب بھی آپ کے اندر منفی جذبات پیدا ہوں اپنے آپ کو دستیاب چیزوں پر نظر ڈالیں اور سوچیں دنیا کے کتنے ہی لوگ ان سے محروم ہیں۔


    نیند میں بہتری

    شکر گزار افراد کو نیند کے مسائل کا سامنا بھی کم ہوتا ہے۔ یہ راتوں کو پرسکون نیند سوتے ہیں۔