Tag: لائف لائن

  • پاکستان ہاکی ٹیم کو پرولیگ میں شرکت کے لیے لائف لائن مل گئی

    پاکستان ہاکی ٹیم کو پرولیگ میں شرکت کے لیے لائف لائن مل گئی

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرولیگ میں شرکت کے لیے لائف لائن مل گئی، پی سی بی سمیت مختلف ادارے شرکت کےلیے سپورٹ فراہم کریں گے۔

    پرولیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ادارے اور پاکستان کرکٹ بورڈ مل کر پلیئرز کےلیے فنڈ فراہم کریں گے، پرولیگ کےلیے ہاکی فیڈریشن کے بجائے براہ راست خرچہ کیا جائے گا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کی مالیاتی بحران کے باعث ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت گزشتہ کئی ہفتوں سے مشکوک تھی۔

    نجی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو حال ہی میں بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بغاوت پر آمادہ؟ کپتان اور کھلاڑی کی آڈیو لیک سے تہلکہ مچ گیا

    یہ پیشکش نیشنز کپ چیمپئن نیوزی لینڈ کے پرو لیگ کے اگلے سیزن سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دستبردار ہونے کے بعد کی گئی تھی۔

    پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں رنرز اپ رہا تھا جہاں پاکستان کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے 6-2 سے شکست ہوئی تھی، جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کو ایلیٹ مقابلے میں شرکت کی پیشکش کی گئی۔

    تاہم مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے پی ایچ ایف کی شرکت غیر یقینی کا شکار تھی، مبینہ طور پر فیڈریشن کو لیگ میں ٹیم کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے 500 ملین روپے سے زیادہ کی ضرورت تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/ihf-invites-pakistan-to-participate-in-pro-league/

  • ثانیہ مرزا نے اپنی ’لائف لائن‘ کے بارے میں بتادیا

    ثانیہ مرزا نے اپنی ’لائف لائن‘ کے بارے میں بتادیا

     سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی ’لائف لائن‘ کی تصویر شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اور بھانجی کے ساتھ نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں بچوں کو گلے سے لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ’کچھ بھی ممکن ہے‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام

    انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیشن میں ’لائف لائن‘ لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر نیا پیغام جاری کردیا

    سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

    جب آپ محبت میں ہوتے ہیں تو۔۔۔۔۔ثانیہ مرزا نے کیا کہا؟

    بعدازاں مرزا خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔