Tag: لائن آف کنٹرول

  • لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب

    لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں، ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں اور بھارتی فوج اورانٹیلی جنس کی آزادکشمیر اور جی بی میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    سیکیورٹی ذرائع بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری زخمی اور شہید ہو چکے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ طویل عرصے سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں بھارتی آئی ای ڈیز،ہتھیار اورمنشیات کی نقل و حمل باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ 4 تا 6 فروری 2025ء کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جبکہ دھماکے سے ایک شہری شہید ہوا جبکہ 12 فروری 2025 کو بھارتی فوج نے دیوا اور باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے پونچھ، باغ، کوٹلی، میرپور اور راولاکوٹ میں بدامنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیاگیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ان علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ان بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر دراندازی کے جھوٹے الزامات کیلئے فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلے کئے جاتے رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے متعدد افسران جن میں 3راجپوت، 12 جاٹ اور دیگریونٹس کو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کیلئے فوجی ذرائع استعمال کرنے پر سزائیں بھی دیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈبل ایجنٹوں کے ذریعے اسلحے کی کھیپ کوبھارتی سرحدی یونٹس کیساتھ مل کر سمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے اور بھارتی فوج بعدمیں ان ڈبل ایجنٹوں کو پاکستانی ظاہر کرکے مالی انعامات کیلئے مار دیتی ہے۔

    نومبر 2022ء میں ایک ویڈیو میں شہری نے بھارتی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جو اسلحہ کا ذخیرہ چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔

    بھارتی فوج میں بددلی کی وجہ سے ہر سال خود کشی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خود کشی کے واقعات کو بھارتی فوجی تحقیقات سے بچنے کیلئے دو طرفہ فائرنگ تبادلے کا نام دے دیتی ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے دیگر ممالک میں دراندازی اور تخریبی سرگرمیاں کے ناقابل تردید شواہدکی تاریخ موجود ہے۔ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

    بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو قید جبکہ مقامی لوگوں کی املاک پر قبضہ کر رہا ہے۔

    بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، بھارت اس طرح کی حرکات کرکے دراصل مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کرنا، اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے، بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پیدا کرکے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کو اشتعال دلانے اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے اور بھارتی فوج جعلی مقابلوں سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

    مودی کے دورہ امریکا سے قبل بھارت سازشیں کررہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگردی کی حمایت کرنے والا ثابت کرسکے۔

    بھارت کے کینیڈا، امریکا، برطانیہ اور آسڑیلیا میں بھی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے تخریبی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کینیڈا میں ہردیب سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش اس سلسلے کی کڑی ہے۔

    بھارت کو ادراک ہونا چاہیے کہ ایسی سرگرمیاں بحران کو بڑھا سکتی ہیں، جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ پاکستان بھی اسی انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • او آئی سی کے سیکریٹری جنرل لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، وفد ایل او سی پر متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، سعودی عرب، ترکیہ، مالدیپ، آذر بائیجان، نائیجیریا، سینیگال کے حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی وفد ایل او سی پر متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ او آئی سی سیکریٹری جنرل مظفر آباد میں یادگار شہدا کا بھی دورہ کریں گے۔

    وفد کی آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

  • معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ، ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے

    معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ، ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے

    لاہور : لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے بعد معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ، 25فروری کے بعد سے اب تک ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے ، ایل او سی پر بسنے والے عوام نےسیز فائر سےسکھ کاسانس لیا، اس کے ساتھ ہی بچے اسکولوں کو اور عوام معمول کی زندگی کی طرف بلاخوف لوٹ آئے۔

    لائن آف کنٹرول پر معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ، لیپا سیکٹر کے گاؤں منڈل کے عوام سیز فائر سے بہت خوش ہیں اور لیپا بازار میں کاروباری سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہے، منڈل کےعوام کا کہنا ہے سیز فائر کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔

    ڈی جی ایم اوز کے درمیان 25فروری2021 کوسیز فائر انڈرسٹینڈنگ ہوئی ، 25فروری کے بعد سے ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی جبکہ پاک فوج انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے مقامی آبادی اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

    یاد رہے 25 فروری کو  پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر آج سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا،  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

    مذاکرات میں 25،24 فروری کی درمیانی رات سے باہمی مفاہمت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا بھی اعادہ کیا گیا اور بارڈر فلیگ میٹنگز نظام کے ذریعے کسی بھی غیر متوقع صورتحال حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شہری شہید

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شہری شہید

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ میں ایک پاکستانی شہری کو شہید کر دیا، جب کہ خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی کر دی ہے، بھارتی فوج نے خنجر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گاؤں تری بنڈ اور سماہنی میں راکٹ اور مارٹر گولے فائر کیے گئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید، اور 2 خواتین سمیت 3ا فراد زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    پاک فوج ایل او سی پر عوام کا تحفظ یقینی بنائے گی، آرمی چیف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بھارتی افواج نے 4 پاکستانی شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، آزاد کشمیر، سماہنی میں ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل تھیں۔

    اس سے قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کٹھارگاؤں کی 65 سالہ خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

    رواں ماہ کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے، پاک فوج ایل او سی کے عوام کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

  • لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سینئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی قابض فوج نے گزشتہ روز ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بلا اشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر پر کرنی گاؤں کا 19 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔

    اس سے چند روز قبل بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گاؤں کی رہائشی 70 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی تھی جس میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • سیز فائر کی خلاف ورزی: سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    سیز فائر کی خلاف ورزی: سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا، پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

    جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 14 اگست کو بھارتی فوج نے سیز فائرکی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے ڈھڈنیال سیکٹر پر فائرنگ کی جس سے 3 سالہ بچی زخمی ہوئی۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت رواں سال 19 سو 80 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے رواں سال 16 افراد شہید اور 160 زخمی ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ 14 اگست سے قبل 5 اگست کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے گاؤں فتح پور میں 18 سالہ دوشیزہ شہید اور خواتین و بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے گاؤں فتح پور میں 18 سال کی لڑکی شہید ہوگئی تھی۔

  • غیر ملکی میڈیا وفد آج پھر ایل او سی کے دورے کے لیے اسلام آباد سے روانہ

    غیر ملکی میڈیا وفد آج پھر ایل او سی کے دورے کے لیے اسلام آباد سے روانہ

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے اور بھارتی خلاف ورزی کا مشاہدہ کرنے کے لیے آج غیر ملکی میڈیا کا وفد پھر اسلام آباد سے روانہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام اور بھارتی مظالم کا سال پورا ہو رہا ہے، غیر ملکی میڈیا غیر قانونی اقدامات کے سال پورا ہونے سے قبل ایل او سی کا دورہ کر رہا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے غیر ملکی میڈیا اور یو این مشن کو ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی جا رہی ہے، غیر ملکی میڈیا چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کرے گا، صحافی اشتعال انگیزیوں کے شکار افراد سے ملیں گے اور نقصان کا جائزہ لیں گے، تاہم یو این مشن بھارتی اجازت نہ ہونے کے سبب ایل او سی کے پار کام نہیں کر سکتا۔

    دوسری طرف بھارت نے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، یو این سیکرٹری جنرل نے کرونا کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی، لیکن اس کے برعکس بھارتی فوج شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت کی جانب سے غیر ملکی میڈیا کو ایل او سی پار دوسری بار بھی اجازت نہیں دی گئی تاہم پاکستان نے مکمل رسائی دے دی۔

    یاد رہے کہ بھارت نے فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی ویڈیو بنانے پر قید کیا گیا تھا، فرانسیسی صحافی کو 10 دسمبر 2017 کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا، ان کا قصور میرواعظ عمر فاروق سے ملنا اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کی فلم بنانا تھا۔

    کومیٹی بھارتی قابض فورسز کی پیلٹ گنز کے شکار افراد سے بھی ملے تھے، بھارت نے بعد ازاں فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو ملک بدر کر دیا، پال کومیٹی نے پاکستان سے بھی لائن آف کنٹرول تک آزادانہ رسائی مانگی جس پر پاکستان نے ایل او سی، قبائلی اضلاع اور واہگہ سرحد تک انھیں آزادانہ رسائی دی۔

    کومیٹی نے ‘کشمیر دنیا کے چھت پر جنگ’ کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا تھا، جس میں انھوں نے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل کا پردہ فاش کیا، فلم میں پیلٹ گنز کے زخمیوں، ایکسرے، بینائی کھونے والوں کی تصاویر استعمال کی گئی تھیں، بچوں پر پیلٹ گنز کا استعمال، معذوری، پھیپھڑوں، گردے، جگر میں سیسہ دکھایا گیا، بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھے جانے والے کشمیری نوجوان کو بھی دکھایا گیا، دستاویزی فلم میں ایسا معاشرہ دکھایا گیا جو مسلسل زیر نگرانی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ہر طرف کیمرے اور ڈرونز کا جال بچھا ہوا ہے اور مظاہروں، جنازوں تک کی ویڈیوز بنتی ہیں، فلم دکھاتی ہے کہ ہر جنازہ پاکستانی پرچم میں لپٹا ہے، ہر کوئی آزادی، مجاہد آزادی بننا، حق خودارادیت چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا ہے، ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں میں 14 شہری شہید، 135 زخمی ہوئے، شہدا میں 5 بچے، 5 خواتین، 4 مرد شامل ہیں، زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین، 55 مرد شامل ہیں۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی، سفارتکار دفترخارجہ طلب

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی، سفارتکار دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے سینئربھارتی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ سینئربھارتی سفارت کار کی طلبی کے بعد پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ گزشتہ روز ایل اوسی پر بھاری فائرنگ سے پاکستانی شہری زخمی ہوئے تھے۔

    ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسز مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، اس سال 913 بارسیز فائر کی خلاف وزری کی گئی، بھارت کا سول آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی فوج کی راکھ چھیکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ 27 اپریل کو پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری کی مذمت کرتا ہوں: صدر مملکت

    کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری کی مذمت کرتا ہوں: صدر مملکت

    مظفرآباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کی مذمت کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مظفر آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں بھارت میں مسلمانوں پر تشدد، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہوں۔

    صدرمملکت نے کہا کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجیں، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات کیے، رمضان کے حوالے سے حکومت کی علما کے ساتھ مشاورت ہوئی، اس مشاورتی عمل میں آزاد کشمیر کی قیادت بھی شامل تھی، رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول پر عمل کر کے ہی عظیم قوم بنا جا سکتا ہے۔

    ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھارت کے خلاف شدید احتجاج

    انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کی نوعیت مختلف ہے، کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہے۔ قبل ازیں، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مظفرآباد پہنچے تو ہیلی پیڈ پر صدر ریاست سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے ان کا استقبال کیا، عارف علوی نے ایوان وزیر اعظم میں کرونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کی۔

    واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، 14 اپریل کو بھی ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 47 سالہ شہری عالم دین شدید زخی ہو گیا تھا جس پر پاکستان نے بھارتی سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔

  • بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بچی زخمی ہوگئی

    بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بچی زخمی ہوگئی

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، نیزاپیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کے مارٹر گولے سے 13سال کی بچی زخمی ہوگئی۔

    ’زخمی بچی کو قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا، بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا‘۔

    بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک

    خیال رہے کہ 10 فروری کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین، 2 بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔

    اس سے قبل 8 فروری کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہوگئی تھی۔ بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ پاک فوج بھی منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔