Tag: لائن آف کنٹرول

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کر کے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

    [bs-quote quote=”گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوئیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ 2 نومبر کو بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید ہوئی تھیں۔

    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 8 سالہ بچہ زخمی


    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل اوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو بھارتی فوج نے سیالکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بھارتی فورسز نے سکھیال گاؤں کو نشانہ بنایا، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی صورت میں محمد حنیف نامی شہری شدید زخمی ہوا تھا۔

  • کشمیراہم تصفیہ طلب ایجنڈا ہے، عظیم اور تاریخی مؤقف پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں: آرمی چیف

    کشمیراہم تصفیہ طلب ایجنڈا ہے، عظیم اور تاریخی مؤقف پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا، فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر جوانوں کی صلاحیتوں اور حوصلے کے بلند معیار کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرپیر اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک تفصیہ طلب ایجنڈا ہے، کشمیریوں کے عظیم، تاریخی مؤقف پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات


    یاد رہے کہ تین دن قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی، اس ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورت ِحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  • بھارتی فوج کی خنجر سیکٹر پر فائرنگ، شہری شہید

    بھارتی فوج کی خنجر سیکٹر پر فائرنگ، شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر خنجر سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے خنجر سیکٹر میں شیلنگ اور فائرنگ کی۔

    بھارتی گولہ باری سے 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا، گفتار جھمرہ گاؤں کا رہائشی تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں عبدالرؤف نامی شہری شہید ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    عبدالرؤف ایل او سی پر مویشیوں کی دیکھ بھال کررہا تھا، بھارتی فوج نے اس وقت بھی کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ رواں برس بھارت 150 سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان شہری شہید ہوا تھا۔

    پاکستان نے شہری عبدالرؤف کی شہادت پر بھارت سے بھرپور احتجاج کیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیز فائر کی 2 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں، خلاف ورزیوں میں 32 شہری شہید اور 122 زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبد الرؤف نامی شہری شہید ہوگیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عبد الرؤف ایل او سی پر مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا جب بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو جوان منیر چوہان اور عامر حسین شہید ہوگئے تھے۔

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی، خاتون شہید، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی، خاتون شہید، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر واقع مندل سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 33 سالہ خاتون شہید ہوگئیں، پاکستان نے واقعے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک پاکستانی خاتون کو شہید کر دیا، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

    ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے بھارتی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کسی اشتعال کے بغیر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے فائرنگ کے واقعے پر ایک احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے رواں برس 30 شہری شہید ہوئے ہیں۔

    پاک فوج نے ایل او سی پربھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا


    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 2018 میں 1400 بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 121 پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • رواں سال بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی: دفتر خارجہ

    رواں سال بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی مسلسل دوسرے روز بھی طلبی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آج دوسرے روز بھی طلب کرلیا۔

    دفتر خارجہ نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت، اس کی بیوی اور بچے کے زخمی ہونے پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحمل کے باوجود بھارت مسلسل بھاری گولہ باری کر رہا ہے۔ رواں سال کے صرف 2 ماہ میں بھارت نے 415 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس سے 20 شہری شہید جبکہ 71 زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ سال 1970 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت نے 28 فروری کو بھی ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان سپاہی منیر چوہان اورعامر حسین شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فوج کی رواں ہفتے تیسری بار لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی رواں ہفتے تیسری بار لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    کوٹلی: بھارتی فوج نے رواں ہفتے تیسری بار آج پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی جس سے خاتون شہید ہوگئیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی اشتعال انگیزیوں سے باز نہ آیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس سے مقامی خاتون شہید جبکہ 2 لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔

    یہ بھارتی فوج کی رواں ہفتے سیز فائر کی تیسری خلاف ورزی ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی گئی۔

    سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو آج پھر دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے 3 دن میں 4 افراد شہید اور 20زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔رواں ماہ بھارت اب تک 150 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر سرحدوں پر اشتعال انگیزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت سرحدوں پر اشتعال انگیزی بند کرے۔

    یاد رہے کہ 18 جنوری کو بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل اسی ہفتے 15 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔

    اس روز بھی پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی جس میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


     

  • ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 خواتین شہید

    ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 خواتین شہید

    سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور 5 شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے آج ایک پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کارروائی کے بعد پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی پوسٹ تباہ کردی۔

    یاد رہے کہ 15 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔

    پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی بھی کی گئی تھی جس میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول عبورنہیں کی، میجرجنرل آصف غفور

    کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول عبورنہیں کی، میجرجنرل آصف غفور

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول عبورنہیں کی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ محض اپنے ناظرین کو خوش کرنے کیلئے ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق کلبھوشن ڈرامے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک اورسفید جھوٹ بے نقاب ہوگیا، انڈین میڈیا نے اپنے پروپیگنڈے میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان میں کارروائی کی۔

    جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول عبورنہیں کی، بھارتی میڈیا کا جھوٹ خود کو برتر ثابت کرنے اور اپنے ناظرین کو خوش کرنے کی بھونڈی کوشش ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈین میڈیا کا نیا دعویٰ ان کی شکست کا تسلسل ہے۔

    اس حوالے سے بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا ہوا ہے، فوجیوں میں اتنی ہمت نہیں کہ پاکستانی سرحد عبور کر سکیں۔

    بھارتی فوج نہتے اور بے گناہ معصوم بچوں اور خواتین پر گولیاں چلاتی ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی پرفائرنگ کرکے بچوں اور عورتوں کو شہید کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکل کا جھوٹا دعویٰ بھی کرتا رہاہے، بھارتی میڈیا ایسی خبریں چلا کر اپنے شہریوں کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار طلعت مسعود نے کہا کہ بھارتی میڈیا کےبیانات میں کوئی صداقت نہیں ہوتی، بھارت اس قسم کے دعوے اکثر کرتا رہتا ہے، بھارت اپنے لوگوں کومطمئن کرنے کیلئے ایسےبیانات دیتا ہے۔


    مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے انسانی جذبہ کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اس کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ ملاقات کروانے کے بعد بھارتی میڈیا کو دنیا کے سامنے پاکستان کی نیک نامی ہضم نہیں ہو رہی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • بھارتی جارحیت، ایل او سی پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی

    بھارتی جارحیت، ایل او سی پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نو کوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں کو نشانہ بنایا گیا اور مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو شہریوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں میں شکیل، انوربیگ، منیراحمد، ذیشان، رفیق اور ایک خاتون نسرین شامل ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ شہید ہونے والی خواتین میں سمیرا یونس اور مریم شامل ہیں.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ کردیں جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں.