Tag: لائن آف کنٹرول

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ : پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ : پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کردی۔

    بھارتی فوج نے ایل او سی پرافتخارآباد سیکٹر، کوٹلی اورکیل سیکٹر کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف نے آبادی پر فائرنگ اورگولہ باری کی، واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں پانچویں بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

     اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا تھا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کی کیلر سیکٹر پر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی چوکی تباہ

  • پاکستانی فوج کی فائرنگ سے آٹھ بھارتی فوجی ہلاک

    پاکستانی فوج کی فائرنگ سے آٹھ بھارتی فوجی ہلاک

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے 7 تا 8 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جن کی لاشیں بھارتی فوجی  خوف کےمارے اٹھانے کے لیے نہیں آرہے۔

    اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف نے بتایا کہ میرے پاس ایک نہیں بلکہ کئی ذرائع سے خبر آئی ہے کہ 7 سے آٹھ بھارتی فوجی جنہوں نے لائن آف کنٹرول سے پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر لائن آف کنٹرول پار کی تھی وہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں اور ان کی لاشیں تاحال وہیں پڑی ہیں بھارتی فوجیوں کی کوشش ہے جلد از جلد وہ لاشیں حاصل کرلی جائیں۔

    ارشد شریف نے بتایا کہ اس قسم کے آپریشن عموماً رات میں ہی کیے جاتے ہیں لیکن پاکستانی فوجی مستعد بیٹھے ہیں جب بھارتی فوجیوں نے پانچ پاکستانی پوسٹوں پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کی تو ہمارے الرٹ فوجیوں نے بھارتی اہلکاروں کے رینج میں آتے ہی فائرنگ کردی تاہم بھارتی فوجیوں نے واپس بھاگتے وقت مارٹر گولے فائر کیے تھے جس سے ہمارے دو پاکستانی فوجی شہید ہوئے لیکن ہماری طرف سے فائرنگ ہوئی تو ان کے 7 سے 8فوجی اہلکار مارے گئے اور ابھی تک یہ لاشیں وہاں پڑی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈی جی ایم او نے سرجیکل اسٹرائیک کادعویٰ یا لیکن تاحال ان حملوں کی کوئی تصاویر یا فوٹیج سامنے نہیں آسکی۔

    ارشد شریف نے ذرائع سے بتایا کہ ان فوجیوں کی لاشیں فائرنگ کے بعد سے تاحال وہیں پڑی ہوئی ہیں لیکن بھارتی فوجی فائرنگ کے خوف سے اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھانے نہیں آرہی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھاکہ شام چھ بجے تک پاکستان میں کی گئی سرجیک اسٹرائیک کی فوٹیجز میڈیا کو جاری کردی جائیں گی لیکن تاحال بھارتی میڈیا اپنے دعوے کو ثابت نہ کرسکا اور فوٹیجز دکھائی نہ جاسکیں۔

  • بھارتی جارحیت: سلامتی کونسل، وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس طلب

    بھارتی جارحیت: سلامتی کونسل، وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس طلب

    اسلام آباد: بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون اور لائن  آف کنٹرول پر فائرنگ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے جمعے کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، منگل کو سلامتی کونسل کا اجلاس اور جمعرات کوپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور دھمکی آمیز  بیانات کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے منگل 4 اکتوبر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں کنٹرول لائن کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بھی زیر غور آئیں گے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ سمیت قومی سلامتی کے اہم امور زیر غور آئیں گے۔

    قومی سلامتی کے اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال اور فیصلوں سے متعلق قوم کو آگاہی دینے کے لیے  اگلے روز 5 اکتوبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا، جس میں وزیر اعظم خود بھی شرکت کریں گے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے۔


    Nawaz summons National Security Council meeting… by arynews

    یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کو مؤخر کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکنے کا اعلان کیا تھا اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی اڈے پر حملے کے بعد پاکستان سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف نے اشتعال انگیزی پربھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن ہمسائیگی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،خودمختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپورجواب دیناجانتےہیں۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی جنگی جنون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےپاس دنیاکی بہترین فوج ہےجس پرفخر ہے، کشمیر کا تنازعہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے اقوام متحدہ بھی تسلیم کرتا ہے

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    سیالکوٹ: لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے 3 مکانات تباہ ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آج پاکستان کے یوم دفاع پر بھارت نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو آزمانے کی کوشش کی اور منہ کی کھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کی۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے فائرنگ کنٹرول لائن پر نیزہ پیر سیکٹر میں کی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 3 مکانات تباہ ہوگئے۔

    پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا گیا۔ رات سے شروع ہونے والا فائرنگ کا تبادلہ صبح 10 بجے تک جاری رہا۔

  • جشن آزادی کے موقع پر بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    جشن آزادی کے موقع پر بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

    راولپنڈی : پاکستان کے یوم آزادی پر بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کا پاک فوج نے موثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں جواب دیا.

    تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے پاکستان کے یوم آزادی پر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی.

    بھارتی فورسز نے نیزا پیر سیکٹر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی.بھارتی فورسزکے فائرکیےگولے عام شہریوں کے گھروں پر گرے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے رات 2بجے تا صبح ساڑھے 8 بجے تک فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا.

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال دس اپریل کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیرسیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی گئی،جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں تھی.

  • پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

    پاکستان کشمیر میں دراندازی کررہا ہے، بھارت کا مضحکہ خیز الزام

    ہ

    نئی دہلی: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بھارت نے پاکستان پر کشمیر میں دراندازی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا جواب میں پاکستان نے الزامات مسترد کردیے۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے وہاں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو کشمیر کے معاملے پر طلب کیا اور پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے کشمیر میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

    جواب میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے دراندازی کا بھارتی دعویٰ بےبنیاد قرار دیااور کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی دراندازی یاتخریبی کارروائی کے لیےاستعمال نہ ہونے پر پورے عزم کے ساتھ قائم ہے۔

    عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے آرپار جس قسم کی رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی مداخلت یا دراندازی ممکن نہیں، بھارت عالمی دنیا کی کشمیر سےتوجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر کسی قسم کی دراندازی ممکن نہیں دراصل مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے بھارتی الزام مسترد کردیا

    اس حوالے سے دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزام سے متعلق تفصیلات جمع کررہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہیں۔

  • راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کادورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کادورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کے کے سیکٹر کیل اور باغ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا،جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کیل اور باغ سیکٹرز میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا.

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر موجود چاک و چوبند جوانوں کا حوصلہ قابل ستائش ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرتعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریاں اور عزم قابل تعریف ہے.

  • سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ : بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی سورماؤں نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

      تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،  بھارتی فائرنگ پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور جس سے بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے، جس میں بتدریج تیزی آرہی ہے۔

    جبکہ اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    راولپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے۔ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ورکنگ باوٴ نڈ ری اور لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورتحال بالخصوص بھارت کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیا گیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کی صورتحال برقرار ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

    جنرل راحیل شریف نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے، انہوں نے وہاں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی آبادی سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔

  • لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت تجارت آج سے بحال

    لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت تجارت آج سے بحال

    مظفر آباد : کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان لائن آف کنٹرول کی چکوٹھی-اڑی کراسنگ کے ذریعے آج سے تجارت اور سفر بحال ہو جائے گا۔

    ایل او سی کے ذریعے آمد و رفت کیلئے آج کا دن مختص کیا گیا ہےجبکہ منگل سے جمعہ تک دو کراسنگ پوائنٹس مظفر آباد اور پونچھ سےتجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

    چھ فروری کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے مبینہ طور پر پاکستانی کشمیر سے آنے والے کینو سے لدے ایک ٹرک سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی تھیں،

    جس کے بعد چکوٹھی-اڑی پوائنٹ پر تجارت اور سفر روک دیا گیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست ڈرائیور کے حامیوں کے احتجاج پر سیکورٹی صورتحال خراب ہوگئی تھی۔