Tag: لائٹس بند

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ میں اچانک لائٹس کیوں بند ہوئیں؟

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ میں اچانک لائٹس کیوں بند ہوئیں؟

    پاکستان اور بنگلادیش کا میچ لائٹس بندہو نے کی وجہ سے روک دیا گیا، قذافی اسٹیڈیم میں میچ کچھ دیرمیں شروع ہوگا۔

    پاکستان اور بنگلادیش کا میچ جاری تھا کہ اسی دوران خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا ہے، لائٹس کی تکنیکی خرابی کے باعث میچ میں تعطل آیا ہے امید ہے کہ کچھ دیر میں پھر سے میچ کا آغاز ہوجائے گا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کچھ دیرمیں میچ شروع ہوگا، پاکستان نے5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنالیے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 193 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

    حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، نسیم شاہ نے 3 اور فہیم اشرف، افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی تھی۔

  • مختلف شہروں میں اضافی لائٹس بند کر کے ارتھ آور منایا گیا

    مختلف شہروں میں اضافی لائٹس بند کر کے ارتھ آور منایا گیا

    اسلام آباد/ کراچی  : دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں اضافی لائٹس بند کر کے زمین سے اظہار محبت کیلئے پاکستانی قوم نے بھی ارتھ آور منایا۔

    تفصیلات کے مطابق زمین کو ماحولیاتی اثرات سے بچانے کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں ارتھ آور منایا گیا۔ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھ کر زمین سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ میں ایک گھنٹےکیلئےتمام بتیاں بند رکھی گئیں، چاروں گورنرہاؤسز اور وزیراعلیٰ ہاؤسز میں بھی ایک گھنٹے تک اضافی بتیاں بند رکھی گئیں۔

    اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں میں غیرضروری بتیاں بند کر کے ارتھ آور منایا گیا۔لاہور میں بھی واپڈا ہاؤس سمیت کئی عمارتوں میں ایک گھنٹے تک اندھیرا کیا گیا۔

    کراچی میں ایم کیو ایم کےمرکز نائن زیرو پر بھی لائٹس بند کر کے آرتھ آور منایا گیا۔ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے دفاتر میں شمعیں جلا کر اپنی زمین سےمحبت کا اظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ آرتھ آور ڈے منانے کا مقصد دنیا میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے،  یہ دن ہرسال مارچ کے آخری ہفتہ کو منایا جاتا ہے۔

    کراچی دنیا کے دیگر سات ہزار شہروں کی طرح ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ ارتھ ڈے منانے والے شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔