Tag: لائٹ فیسٹیول

  • شارجہ میں جھلملاتی روشنیوں کی بہار

    شارجہ میں جھلملاتی روشنیوں کی بہار

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، شہر رنگین جھلملاتی روشنیوں سے سج گیا۔

    شارجہ کے سالانہ لائٹ فیسٹیول کا یہ نواں سال ہے اور اس سال یہ میلہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ رواں برس فیسٹیول کی تھیم ’ثقافت اور خاندان‘ رکھی گئی ہے۔

    میلے میں 17 مقامات پر 20 لائٹ شوز پیش کیے جائیں گے جن میں دنیا بھر کے مختلف فنکار اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

    اس دوران آتش بازی، لیزر پراجیکشن اور شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے دلکش نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔

    شارجہ کامرس اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین خالد جاسم ال مدفع کا کہنا ہے کہ روشنیوں کا یہ فیسٹیول عرب امارات کی ان کوششوں کی کامیابی کا اظہار ہے جو دنیا بھر میں امارات کو ممتاز رکھنے کے لیے کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ روشنیاں عرب امارات کی زرخیز ثقافت اور روشن مستقبل کا اظہار ہیں۔

    خالد جاسم کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اس وقت سیاحت کے لیے اہم مقام ہے اور یہ فیسٹیول مزید سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرے گا۔

    روشنیوں اور رنگوں کا یہ فیسٹیول 16 فروری تک جاری رہے گا۔

  • جھلملاتی روشنیوں سے ماسکو جگمگا اٹھا

    جھلملاتی روشنیوں سے ماسکو جگمگا اٹھا

    ماسکو : جھلملاتی روشنیوں سے ماسکوجگمگا اٹھا، شہرمیں رنگ و نور سے سجے سرکل لائٹ فیسٹول نے میلہ لوٹ لیا۔ جب عمارتیں روشن ہوئیں  تو ہرنظر ہوئی چکا چوند ہوگئی۔

    ماسکو میں ہر طرف رنگ و روشنی کی بارش ہورہی ہے، چمکتے چہرے لائٹ فیسٹیول سے محظوظ ہورہے ہیں، روشنیوں کے میلے میں شہر کے تاریخی سینٹر اور دیگر عمارتوں کو متحرک تصویروں سے سجایا گیا۔

    سالانہ سرکل لائٹ فیسٹیول میں دنیا بھرسے ماہر لائٹ آرٹسٹس نے شاندار لائٹ پروجیکشن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لئے، ایک کے بعد ایک رنگ بدلتی عمارتوں نے سماں گلرنگ کردیا۔

    جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظاروں سے بھر پورفیسٹول آج اختتام پزیر ہوجائے گا۔