Tag: لائٹ ڈیزل

  • حکومت کا غریب صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

    حکومت کا غریب صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز دے دی ، دونوں مصنوعات کی نقل وحمل کی لاگت عوام سے وصول کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے غریب صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز دی ہے ، دونوں مصنوعات کی نقل وحمل کی لاگت عوام سےوصول کی جائے گی۔

    اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے سمری تیار کرلی ہے ، ای سی سی سے منظوری لی جائے گی۔

    دستاویز میں کہا ہے کہ دونوں مصنوعات ایک باقاعدہ پالیسی کے تحت درآمد کی جائیں گی، تیل کمپنیاں مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل قیمت مقرر کرنے میں آزاد ہوں گی۔

    دستاویز کے مطابق جی ایس ٹی اور لیوی لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہوگا۔

    پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل ڈیزل میں مکس کرکے بیچا جارہاہے، اصل طلب کم جبکہ ان کی فروخت بہت زیادہ ہے ، پٹرولیم ڈویژن

  • پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل حسب معمول 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 42 پیسے اضافہ، جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 19 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی آج سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، ذرائع نے امکان ظاہر کیا تھا کہ موجودہ لیوی کی بنیاد پر پٹرول ساڑھے پانچ روپے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں پونے چھ روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

    گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیر اعظم عمران خان نے مسترد کر دی تھی۔

  • رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد :رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے تجویز ارسال کردی، جس میں 50 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے ، حتمی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کی طرح فروری میں بھی پیرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی تجویز ارسال کردی ہے ، اوگرا کیجانب سےارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکمی جبکہ مٹی کاتیل دو روپے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    خیال رہے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

    یاد رہے سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ کم کر دی گئی تھیں، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی تھی۔