Tag: لائکس

  • ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا

    ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ قائم کردیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی میدان سے باہر سوشل میڈیا پر بھی حکمرانی جاری ہے، ٹرافی جیتنے کے بعد کھلاڑی کی انسٹاگرام پوسٹ نے اہم ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر  ٹیم کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    اس پوسٹ میں ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ ’اس سے بہتر دن کا خواب  نہیں دیکھا جا سکتا، خدا عظیم ہے اور میں شکر گزاری میں سر جھکاتا ہوں، ہم نے آخر کار کر دکھایا‘۔

    ویرات کوہلی کی اس انسٹا پوسٹ کو فینز کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور اسے اب تک 2 کروڑ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    انڈین میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کی انسٹاگرام پوسٹ کو 2 کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں، اس سے قبل سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والی بھارتی انسٹاگرام پوسٹ بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے اعلان  کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی انسٹاگرام پوسٹ پر 2 کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے پانچویں ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت ہیں جن کی فالوورز کی تعداد 270 ملین ہیں۔

  • کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

    کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

    سماجی رابطوں کی اہم ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین اب اپنی پوسٹس پر لائکس اپنی مرضی کے مطابق چھپا سکیں گے، انسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغاز 2019 سے شروع کیا تھا، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی، تاہم اب فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو اس کا اختیار دے دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ان دونوں ویب سائٹس پر اب صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    نیا اختیار ملنے کے بعد اب لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں، یاد رہے کہ انسٹاگرام نے دو سال قبل پوسٹس پر لائکس چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کے لیے محدود صارفین پر آزمائش کی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کچھ صارفین لائکس چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اس نئے فیچر کے اضافے کے سلسلے میں فیس بک اور انسٹاگرام انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس کی وجہ سے اب صارفین زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ ایپ میں زیادہ وقت بھی گزاریں گے۔

    نئے فیچر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہو سکے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ کنٹرول صارفین کو دستیاب ہوگا۔