Tag: لائیو

  • ثمر جعفری نے لیونل میسی کو پہلی بار لائیو دیکھنے دلچسپ قصہ سنادیا

    ثمر جعفری نے لیونل میسی کو پہلی بار لائیو دیکھنے دلچسپ قصہ سنادیا

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو پہلی بار لائیو دیکھنے کا دلچسپ قصہ سنادیا۔

    ثمر جعفری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نوجوان دل کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے مائی ری میں ایک غیر معمولی ڈیبیو کرنے کے بعد اس انڈسٹری میں ایک بڑا نام بنایا ہے، وہ ڈرامہ پرورش میں ولی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے پرورش کے اداکارہ ثمر جعفری نے نجی چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کیرئیر سے لے کر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔

    پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 2024 میں، میں نے تین کام سوچے تھے جو 2025 میں لازمی کرنا تھے اور خوش قسمتی سے میں نے تینوں کام کر لیے۔

    اداکار نے کہا کہ میں 2025 میں ایک ایسا ڈرامہ کرنا چاہتا تھا جس میں یوتھ کو مثبت پیغام جائے اور یہ ہوگیا، دوسری میری خواہش تھی کہ میرا گانا اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ٹاپ گانوں میں آئے اور یہ بھی ہوگیا

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samar Jafri (@samarjafri_)

    "جب کہ تیسرے نمبر پر میں نے دوست سے کہا تھا کہ میں امریکا جاکر لیونل میسی کو دیکھ کر آؤں گا اور یہ بھی پورا ہوگیا حالانکہ اس وقت نہ میرا ویزا لگا تھا اور نہ کوئی ارادہ تھا”

    ثمر نے کہا کہ میں میسی کا بہت بڑا مداح ہوں اور میں گھر والوں کے ساتھ امریکا اس لیے ہی گیا تھا کیوں کہ مجھے میسی سے ملاقات کرنی تھی، میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں گیا تو مجھے شاندار وی آئی پی سیٹ ملی، میرے بالکل سامنے میسی کھیل رہا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی میسی سامنے سے وارم اپ کے لیے بھاگتا ہوا آیا، میں وہیں رُک گیا، میں تقریباً رونے والا تھا کیونکہ میں میسی کا بچپن سے بہت بڑا مداح ہوں۔

    ثمر نے کہا کہ جب میسی فٹبال ورلڈکپ کے فاتح بنے تو اس وقت میں نے وہ میچ اسلام آباد میں دیکھا تھا اور میسی کی ٹیم کے جیتنے پر میں خود رو دیا تھا۔

  • بھارت: مسلم  لڑکی نے لائیو خودکشی کرلی

    بھارت: مسلم  لڑکی نے لائیو خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارت میں مسلم لڑکی نے غیر مسلم نوجوان سے شادی کرنے کے بعد تنگ آکر لائیو خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں ثنا نے غیر مسلم سسرال والوں اور شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر رشتے دار سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے اپنی پریشانی کو بتایا اور پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

     ثنا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکی بیٹی ثنا نے ایک غیر مسلم نوجوان سے شادی کی تھی، جس نے بعد میں اسلام قبول کرلیا تھا، شادی کے بعد سے ہی ان کی بیٹی کو ہراساں کیا جارہا تھا جبکہ وہ تعلیم یافتہ تھی اور جاب بھی کرتی تھی۔

    مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ شادی کے بعد شوہر اس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا کرتا تھا، میری بچی کو ٹارچرکرکے ماردیا گیا ہے، انھوں نے روتے ہوئے مسلم لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ غیرمسلم نوجوانوں سے شادی نہ کریں۔

    ثنا کی والدہ نے کہا کہ مجھے سبق مل چکا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ دوسری بچیوں کی زندگی برباد نہ ہو جو غلطی میری  بچی نے کی ہے وہ کوئی دوسری بچی نہ کرے۔

    واضح رہے کہ ثنا نے اپنے گھر والوں سے بات کرتے ہوئے لائیو خودکشی کرلی تھی بیٹی کی موت کے بعد ثنا کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے واقف کروایا اور مسلم لڑکیوں سے اپیل کی۔