Tag: لائیو خودکشی

  • 19 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر لائیو خودکشی کرلی

    19 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر لائیو خودکشی کرلی

    چھتیس گڑھ: بھارت میں 19 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران خودکشی کر لی۔

    بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر انکور ناتھ نے انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی جان لے لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا، جہاں انکور ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر یہ انتہائی قدم اٹھایا، سوشل میڈیا انفلوئنسر کے اس اقدام کو کئی لوگوں نے لائیو دیکھا۔

    شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب انکور ناتھ نے خودکشی سے متعلق گفتگو شروع کی تو ان کے فالوورز خوف زدہ ہوگئے، جس کے بعد انکور نے خود کو پھانسی پر لٹکا لیا، کچھ مقاملی لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی، انکور کے گھر پہنچ گئے، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جب کچھ لوگ انکور کے گھر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑا تو وہ پھانسی سے لٹکی ہوئی تھی جسے فوری طور پر قریبی مرکزِ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان انفلوئنسر محبت میں دل ٹوٹنے کی وجہ سے بہت زیادہ غمگین تھی جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ اس وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہوگا۔

  • کراچی: تین روز سے بھوکا شخص خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا (ویڈیو)

    کراچی: تین روز سے بھوکا شخص خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا (ویڈیو)

    کراچی: پاکستان کے معاشی حب کراچی میں تین روز سے بھوکا شخص غربت سے تنگ آ کر خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھوک میں مبتلا شخص نے پیڈیسٹرین پل سے کودنے کی کوشش کی تاہم ٹریفک پولیس اہل کار کی عقل مندی اور بہادری سے ایک قیمتی جان بچ گئی۔

    تین روز سے بھوک میں مبتلا غریب شخص یونیورسٹی روڈ فیضان مدینہ کے قریب پیڈیسٹرین پل پر چڑھ کر خود کشی کرنے پہنچ گیا تھا، واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تین روز سے بھوک میں مبتلا شخص کودنے ہی والا تھا کہ اسی دوران ٹریفک پولیس اہل کار جاوید احمد پل پر چڑھا اور ان کی ہوش مندی کے باعث بھوکے شخص کی جان بچ گئی۔

    ٹریفک اہل کار نہ صرف شہری کو خود کشی سے روکنے میں کامیاب رہا بلکہ انھوں نے تین دن سے بھوکے شخص کو کھانا بھی کھلایا اور غریب شخص کو اپنی حیثیت کے مطابق امداد بھی دی۔

    موقع پر موجود افراد نے ٹریفک اہل کار جاوید احمد کے اس اقدام کو سراہا۔