Tag: لائیو شو

  • میکال ذوالفقار کو لائیو شو کے دوران شادی کی پیشکش، ویڈیو

    میکال ذوالفقار کو لائیو شو کے دوران شادی کی پیشکش، ویڈیو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو کے ان کی مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔

    میکال ذوالفقار ایک انتہائی مشہور پاکستانی اداکار ہیں جو اپنے دلکش انداز اور متعدد ہٹ ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں۔

    اداکار میکال فی الحال سنگل ہے اور اپنی دو پیاری بیٹیوں کی پرورش میں مصروف ہیں، اس سے پہلے اداکار کی شادی سارہ بھٹی سے ہوئی تھی لیکن دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

    حال ہی میں اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

    یہ ضروری ہے کہ شادی۔۔۔۔۔۔۔میکال ذوالفقار کا مداحوں کو مشورہ

    اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی چل رہا تھا، میکال کی ایک دیوانی مداح ارم نامی خاتون نے کال کر کے لائیو ٹی وی پر اداکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔

    فون کرنے والی نے کہا کہ السلام علیکم، ندا مجھے میکال بہت پسند ہیں، اور میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ میں اس سے شادی کیسے کروں؟

    اپنے لائیو شو میں غیر متوقع سوال کے بعد ندا یاسر حیرت میں پڑگئیں اور فوری طور پر کال کاٹ دی تاہم میکال قہقے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے۔

    ندا نے جب میکال سے اس مداح کی بات پر ردعمل دینے کو کہا تو میکال نے کہا کہ اس طرح کی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں میں آپ سے جب بھی ملوں گا تو جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوا۔

    دوسری جانب میزبان ندا یاسر نے مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عام نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن ہے اس کا احترام کریں۔

    واضح رہے کہ میکال ذوالفقار نے 2012 میں ماڈل و اداکارہ سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

    ان کا فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ میری چھ سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔

  • لائیو شو کے دوران مسلمان صحافی مہدی حسن نے برطانوی صحافی کو آڑے ہاتھوں لیا

    لائیو شو کے دوران مسلمان صحافی مہدی حسن نے برطانوی صحافی کو آڑے ہاتھوں لیا

    غزہ جنگ پر جانبدارانہ رپورٹنگ پر مسلمان صحافی مہدی حسن نے برطانوی صحافی پیئرس مورگن کو آئینہ دکھا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق لائیو شو کے دوران صحافی مہدی حسن نے پیئرس مورگن کو آڑے ہاتھوں لیا کہا آپ اسرائیل کے حامی مہمانوں اور فلسطینی حامی مہمانوں کے درمیان تفریق کرتے ہیں جو نسل پرستی اور دہرے معیار سے بدتر ہے۔

    مسلمان صحافی مہدی حسن نے کہا کہ میرے خیال میں آپ اسرائیلیوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں آپکا بنیادی نقطہ یہ ہوتا ہے کہ اسرائیل حماس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ میں اس نقطے سے متفق نہیں ہوں مجھے یقین نہیں ہے کہ اسرائیل یہی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    جس پر پیرس مورگن نے کہا آپ کے خیال میں اسرائیل کیا کرنے کی کوشش کررہا؟ مہدی حسن نے کہا کہ میرے خیال میں وہ غزہ کو واپس لینے کی کوشش کررہا ہے میرے خیال میں وہ غزہ میں مزاحمت کو مٹانے کی کوشش کر رہاہے۔

    ’’ میرے خیال میں وہ غزہ کی آبادی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے اور اس بار تو اسرائیل غزہ کی آبادی کو ہی مٹانے جا رہا ہے اگر آپ اسرائیلی حکام کی بات سنیں تو وہ سب غزہ کو جلانے اور نسل کشی کی بات کرتے ہیں یہ حماس کو تباہ کرنے کے لیے نہیں ہے؟۔‘‘

    صحافی مہدی حسن نے کہا کہ دو ہفتے قبل اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنفتلی آپ کے شو میں تھے آپ کا پہلا سوال تھا اسرائیل جس طرح جنگ کو آگ برھا رہا کیا آپ اس سے مطمئین ہیں؟ آپ نے نرم سوال کیا آپ نے اسے مذمت کرنے کو نہیں کہا۔

    پیئرس ایمانداری سے بتائیں انٹرویو کے آغاز میں آپ اسرائیلی یہودی یا اسرائیل نواز مہمان سے اسرائیلی دہشت گردی یا اسرائیلی جنگی جرائم کی مذمت کرنے کے لیے کہا؟ جس طرح سے آپ فلسطینیوں کے ساتھ کرتے ہیں اس کا اطلاق اسرائیلی مہمانوں پر کیوں نہیں ہوتا؟۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی فلسطینی مہمان ہوتا ہے تو آپ یہ پوچھتے ہیں کہ کیا آپ حماس کے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہیں؟ لیکن کیا آپ اسرائیلی مہمانوں اور اسرائیل مہمانوں نواز سے بھی یہ پوچھتے ہیں کہ کیا آپ اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہیں؟ یہ سب دوہرے معیار سے تھوڑا زیادہ آگے کی بات ہے۔

  • سلمان خان کو لائیو شو میں سگریٹ پینا مہنگا پڑ گیا

    سلمان خان کو لائیو شو میں سگریٹ پینا مہنگا پڑ گیا

    ممبئی: بالی وڈ کے ’سلو بھائی‘ اداکار  اور بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے ہوسٹ سلمان خان کو لائیو شو میں سگریٹ پینا مہنگا پڑگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے  اداکار  اور بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے ہوسٹ سلمان خان کو لائیو شو میں اسموکنگ کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بگ باس ریئلٹی شو  کی 16  سیزن  کی میزبانی کرنے والے سلمان خان حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کو ہوسٹ کررہے ہیں اس سے قبل سیزن ون شو کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی۔

    اداکار سلمان خان پہلے ہی بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو میں لائیو شو کے دروان ہونے والی نازیبا حرکت کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اب حالیہ ایپی سوڈ میں انہیں لائیو شو میں سگریٹ پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔

    سلمان خان کے بیان پر عالیہ صدیقی نے خاموشی توڑ دی

    وائرل ہونے والی ایک تصویر میں سلمان خان اپنے بائیں ہاتھ میں سگریٹ پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکار پر برس پڑے۔

    کچھ صارفین نے شو ایڈیٹرز کو ایڈیٹنگ ٹیبل پر محتاط نہ رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، بگ باس او ٹی ٹی 2 سے سلمان خان کی وائرل تصاویر پر صارفین کا ردعمل دیکھیں:

    https://twitter.com/vinsmokee999/status/1677940466422276096?s=20

  • براہِ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا کیمرے کے سامنے آگیا

    براہِ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا کیمرے کے سامنے آگیا

    واشنگٹن: امریکا میں خاتون اینکر خود خبروں کی زینت بن گئیں، براہِ راست نشریات کے دوران ان کا بیٹا اسٹوڈیو میں گھس کر کیمرے کے سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا ’این بی سی‘ کی خاتون اینکر ’کورٹنی کیوب‘ براہ راست نشریات کے دوران شام میں جاری حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا چار سالہ بیٹا نیوز روم میں داخل ہوا اور کیمرے کے سامنے آکر اپنی والدہ کے کولر مائک کو چھونے کی کوشش کی۔

    براہ راست نشریات کے دوران بعض اوقات اس قسم کے دلچسپ اور انوکھے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث خبررساں چینل، اینکر یا رپورٹر خود خبر بن جاتے ہیں۔

    ایسی ہی صورت حال کا سامنا امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم این بی سی کے نیوز روم میں خاتون اینکر کو کرنا پڑا، جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے 20 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

    کورٹنی کیوب کا کہنا تھا کہ میں نے جب اپنے بیٹے کو اس طرح کیمرے کے سامنے دیکھا تو میں دنگ رہ گئی، اور ایک لمحے کے لیے مجھے محسوس ہوا کہ میرے دل کی دھڑکنیں رک گئی ہیں۔

    ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران تجزیہ کار سو گئے

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اسٹوڈیو میں میرے بیٹے نے شور نہیں مچایا نہ ہی رویا، بصورت دیگر لائیو نشریات متاثر ہوسکتی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی براہ راست نشریات کے دوران تھوک لگا کر بال سیٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔