Tag: لائیو لوکیشن

  • کیا آپ بھی گوگل کے اس زبردست فیچر کو نظر انداز کردیتے ہیں؟

    کیا آپ بھی گوگل کے اس زبردست فیچر کو نظر انداز کردیتے ہیں؟

    گوگل کی جانب سے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک زبردست فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مگر اس فیچر کے حوالے سے زیادہ تر لوگ نہیں جانتے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل میپس میں آپ اپنے پیاروں کے ساتھ لائیو لوکیشن کو شیئر کراسکتے ہیں، تاکہ وہ آپ کے لئے فکر مند نہ ہوں۔

    یہ فیچر گوگل میپس میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ یہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی میسجنگ ایپس میں موجود لائیو لوکیشن ٹریکنگ جیسا ہی فیچر ہے۔

    آپ کو اس میں صرف یہ کرنا ہے کہ اپنے دوست یا رشتے دار کو لائیو لوکیشن ٹریکنگ کی اجازت دینا ہوگی، لوکیشن ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ آپ ڈیوائس کے بیٹری لیول، چارجنگ پر لگے ہونے یا پہنچنے کے ممکنہ وقت جیسی تفصیلات بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

    اپنے فون میں اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کو اوپن کرنا ہوگا اور پروفائل پکچر پر کلک کرکے وہاں لوکیشن شیئرنگ آپشن کا انتخاب کرکے شیئر لوکیشن بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

    اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھل جائے گی، جہاں آپ ان افراد کا انتخاب کرسکیں گے جن سے لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اس لنک کو دیگر افراد سے شیئر بھی کر سکیں گے۔

    کیا اسمارٹ فونز، سیٹلائٹ سے جوڑ دیئے جائیں گے؟

    لوکیشن شیئرنگ کے لیے مخصوص وقت جیسے ایک، 2 یا 24 گھنٹے کا تعین کرنا بھی ممکن ہے، ایک بار لوکیشن شیئر کرنے کے بعد رشتے داروں یا دوستوں کو لائیو اپ ڈیٹ ملے گی کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں۔

  • واٹس ایپ کا لائیو لوکیشن ٹریکنگ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا لائیو لوکیشن ٹریکنگ فیچر متعارف

    واشنگٹن: واٹس ایپ نے اپنی میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کا سامنا کیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنے دوست کا مقام معلوم کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون کی معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے اب اسمارٹ فون صارف اپنے دوست کی لوکیشن معلوم کرسکے گا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر ابتدائی طور پر صرف بیٹا ورژن کے لیے  متعارف کروایا گیا ہے، جسے ’’لائیو لوکیشن ٹریکنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر  کو استعمال کرنے والے صارفین دوسرے صارف کی موجودگی اور مقام کو دیکھ سکتے ہیں۔

    پڑھیں: ’’جھوٹی خبر سے واٹس ایپ کے کروڑوں‌ صارفین متاثر ‘‘

    واٹس ایپ کا یہ فیچر ڈیفالٹ کے طور پر غیرسرگرم ہے اور اسے ایپ کے سیٹنگ مینو میں جاکر ایکٹو کرنا پڑتا ہے، ابتدائی طور پر  اس فیچر کو استعمال کرنے والے افراد فی الحال ایک سے 5 منٹ تک ہی لوکیشن لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کی خواہشات کے عین مطابق ‘‘

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیچر کو وقت کے ساتھ ساتھ عام صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا، لائیو لوکیشن ٹریکنگ کو متعارف کروانے کا مقصد صارفین کا مطالبہ تھا۔ واٹس ایپ کے اس فیچر پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن اب یہ منظرِ عام پر آگیا ہے۔ کمپنی نے اس کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ ابھی یہ آزمائشی مرحلے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔