Tag: لائیو کانسرٹ

  • بھارت کے لوگ لائیو کانسرٹ دیکھنے کیوں جاتے ہیں؟ گلوکار ارمان ملک کا انکشاف

    بھارت کے لوگ لائیو کانسرٹ دیکھنے کیوں جاتے ہیں؟ گلوکار ارمان ملک کا انکشاف

    نوجوان نسل کے معروف گلوکار ارمان ملک نے بھارتیوں کے لائیو کنسرٹ میں بہت زیادہ جانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی سامعین پچھلے سال سے میوزیکل کنسرٹس میں کافی زیادہ شرکت کررہے ہیں، انھوں نے بڑے گلوکاروں جیسے دلجیت دوسانجھ، ایڈ شیران اور کولڈ پلے کو لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور کافی لطف اندوز ہوئے ہیں جبکہ ان کانسرٹس میں لوگوں کو ہجوم دیکھنے کو ملا۔

    بھارت کا کنسرٹ کلچر حال ہی میں کافی بدلا ہے اور اب پہلے سے کافی بڑی تعداد میں لوگ اور فیملیز ملکی اور بین الاقوامی گلوکاروں کے کنسرٹس دیکھنے کےلیے آرہی ہیں۔

    بالی ووڈ گلوکار ارمان ملک جن کے کافی زیادہ مداح ہیں انھوں نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں کنسرٹ میں شرکت کی بہت سی وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ بہت سے لوگ واقعی فنکار کے بہت بڑے پرستار ہوتے ہیں۔

    ارمان ملک نے کہا کہ میوزک لائیو سننے کے لیے اس طرح کے لوگ فنکار کو دیکھنے جاتے ہیں، ایک سیکشن ایسا بھی ہے جن کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ یہ فنکار یقیناً بہت ’کول‘ لگتے ہیں،

    گلوکار نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جنھوں نے کنسرٹ میں کبھی شرکت نہیں کی ہوتی تاہم کنسرٹ کو اس طرح پروموٹ کیا جاتا ہے جہاں اس کنسرٹ کی تشہیر میں اضافہ ہوتا ہے۔

    ارمان ملک نے کہا کہ اس وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ بہت سارے لوگ پرموشن کی وجہ سے شریک ہوجاتے ہیں کہ انھیں خوف ہوتا ہے کہ کوئی اچھی چیز ہم سے چھوٹ نہ جائے۔

  • اے آر رحمان کا ریاض میں لائیو کانسرٹ، تاریخ سامنے آگئی

    اے آر رحمان کا ریاض میں لائیو کانسرٹ، تاریخ سامنے آگئی

    بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان ریاض مین لائیو کانسرٹ پیش کریں گے۔ اس کا باضابطہ اعلان ریاض کے کراؤن پلازہ ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق اے آر رحمان پہلی بار ریاض میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، کانسرٹ 21 فروری کو منعقد کیا جائے گا، عوام کے پسندیدہ گانوں کے انتخاب کے لیے آن لائن پول کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    معروف موسیقار اسٹیج پر لائیو پرفارم کرنے کے لیے عوامی رائے کی بنیاد پر 30 بہترین گانوں کا انتخاب کریں گے۔

    پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ معروف موسیقار اپنے مقبول نمبروں کے علاوہ ریاض کے عربی بولنے والے سامعین کے لیے کچھ خصوصی آئٹمز بھی تیار کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے سعودی عرب کے موسیقی کے دلدادہ ان کے لائیو شو میں شرکت کے لیے دبئی جاتے تھے۔ لیکن اب وہ مملکت کے موسیقی کے شائقین کی تفریح کے لیے خود ریاض پہنچ رہے ہیں۔

    لائیو شو کی تشہیر ابھیشیک فلمز اور وائٹ نائٹس کے ذریعے کی جائے گی، جس کا اہتمام ویژولائز ایونٹس کے ذریعے کیا جائے گا، اور ای آر ایونٹس اور اے ایس ای ٹی ٹی کے ذریعے تعاون کیا جائے گا۔

    معروف موسیقار کے لائیو شو کے بارے میں تمام تفصیلات، معلومات اور اپ ڈیٹس www.arrliveinriyadh.com پر دستیاب ہوں گی۔ اس سائٹ پر اگلے ہفتے سے مختلف کیٹیگریز کے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

    کیا سیف علی خان پر حملہ مودی نے کرایا؟ اہم انکشاف

    رپورٹس کے مطابق یہ کنسرٹ ریاض کے ثقافتی کیلنڈر کا ایک یادگار پروگرام بنے گا، تقریب 21 فروری 2025 کو جبل اجیاد روڈ، دحیات نمر، ریاض پر واقع دیراب پارک میں منعقد ہوگی۔