Tag: لائیو کنسرٹ

  • چمگادڑ نے لائیو کنسرٹ میں امریکی گلوکارہ پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

    چمگادڑ نے لائیو کنسرٹ میں امریکی گلوکارہ پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

    امریکی گلوکارہ ٹیلر موم سن کو اسپین میں لائیو کانسرٹ کے دوران چمگادڑ نے کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ اور ان کا بینڈ اسٹیج پر ایک گانا پرفارم کررہے تھے کہ اسی دوران ایک چمگادڑ گلوکارہ کی ران سے چپک گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے گلوکارہ نے گلوکارہ نے ہلکے پھلکے انداز میں اس کا مذاق اڑایا لیکن جب چمگادڑ ان کی ران سے نہیں ہٹا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو مدد کے لیے بلایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taylor Momsen (@taylormomsen)

    ٹیلر موم سن اس واقعے کی پوری ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر اور بتایا کہ چمگادڑ کے حملے کے بعد انہیں اسپتال جانا پڑا جبکہ ان کی ٹانگ پر چمگادڑ کے کاٹنے کا نشان بھی موجود تھا۔

    ویڈیو کے کیپشن میں اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پرفارمنس کے دوران انہیں پتا ہی نہیں لگ سکا کہ ایک چمگادڑ ان کی ٹانگ سے چپک گئی، جب ہجوم نے چیخ چیخ کر اس کی جانب اشارہ کیا تو انہیں پتا چلا۔

    گلوکارہ نے چمگادڑ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کیوٹ تھی لیکن ہاں اس نے مجھے کاٹ لیا، انہیں اب اگلے 2 ہفتے تک ریبیز کے انجیکشن لگیں گے۔

  • ویڈیو: سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ، گلوکارہ نے کیا کیا؟

    ویڈیو: سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ، گلوکارہ نے کیا کیا؟

    بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان بھارتی ریاست اترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی ایک یونیورسٹی میں پرفارم کر رہی تھیں جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس کنسرٹ کے دوران شرکا میں موجود کسی شخص نے گلوکارہ پر پانی کی بوتل سے حملہ کیا تاہم اداکارہ محفوظ رہیں، اچانک بوتل پھینکے جانے سے گلوکارہ حیرت میں مبتلا ہوئیں ساتھ ہی انہوں نے پُرسکون گانے کے انداز میں پوچھا ’اوئے ہوئے! یہ کیا ہورہا ہے‘؟۔’

    بوتل پھیکنے والے سے سنیدھی چوہان نے سوال کیا کہ ’بوتلیں پھینکنے سے کیا ہوگا؟ کیا آپ چاہتے ہیں یہ شو رُک جائے؟، کنسرٹ میں موجود تمام شرکا نے ہم آواز ہوکر جواب دیا ’نہیں‘ مداحوں کا جواب سُن کر گلوکارہ مُسکرا اٹھیں اور دوبارہ سے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunidhi Chauhan (@sunidhichauhan5)

    واضح رہے کہ سنیدھی چوہان کے چند مقبول ترین گانوں میں شِیلا کی جوانی، کملی، کریزی کیا رے، آجا نچلے، بیڑی، دیسی گرل، دھوم مچالے اور دیگر ٹاپ گانے شامل ہیں۔

  • ارجیت سنگھ کی عاجزی پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

    ارجیت سنگھ کی عاجزی پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

    بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ عاجزی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اُن کی تعریف کی ہے۔

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے دبئی میں منعقدہ ایمی گالا 2024 میں اپنی پرفارمنس کے دوران وہاں موجود پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے گفتگو کی تھی۔

    ارجیت سنگھ نے اپنے کنسرٹ کے دوران ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے انکا تعارف کروایا اور کہا کہ میں نے ابھی فلم رئیس کا گانا گایا اور معذرت کہ میں پہچان نہ سکا کہ ماہرہ خان سامنے بیٹھی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    لائیو کنسرٹ میں گلوکار کی جانب سے اتنی توجہ دیے جانے پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس کنسرٹ کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی اور ساتھ ہی ارجیت سنگھ کی عاجزی کی بھی خوب تعریف کی۔

    ویڈیو: ارجیت سنگھ بھی ماہرہ خان کے دیوانے، گانا گاکر سب کو حیران کردیا

    ماہری خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک فنکار کو پرفارم کرتا دیکھ کر نہایت خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر خوشی اس وقت ہوتی ہے جب آپ اس فنکار میں عاجزی دیکھیں کیونکہ ایک بہترین فنکار یہ جانتا ہے کہ وہ جو کچھ ہے، اس میں اس کا کمال نہیں ہے بلکہ خدا نے اسے اس صلاحیت سے نوازا ہے، خوش رہیں ارجیت سنگھ‘‘۔