Tag: لارجر بینچ تشکیل

  • وزیر اعظم نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا

    وزیر اعظم نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا، سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

    آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی زد میں آکر کون رکن پارلیمنٹ نااہل ہوگا، اس اہم نکتے کی تشریح کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لاجر بینچ بنا دیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دلوانے کے لئے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔

    جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت شروع کی تو وکلا کےدلائل میں آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ سے متعلق اہم نکات سامنے آئے، معاملے کی اہمیت کےپیش نظرکیس کو سُننے والےتین رکنی بینچ نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی، جس پرلارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

  • مشرف ای سی ایل کیس، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

    مشرف ای سی ایل کیس، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے سے متعلق سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں عدالتی بینچ یکم اکتوبر کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

    اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، نواز حکومت نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوری کنٹینرز ہٹانےکا حکم جاری کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوری کنٹینرز ہٹانےکا حکم جاری کردیا

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے غیر آئینی اقدامات کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا عدالت نے دھرنے ختم کرنے کے لئے عمران خان اور طاہرالقادری کو ایک اور نوٹس بھیج دیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کنٹینرز فوری طور پر ہٹائیں جائیں، جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزار انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور مظاہروں کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

    لانگ مارچ کے دھرنے پر مامور سیکورٹی اہلکاراسکولوں میں رہائش پذیر ہیں،تمام اسکولوں کو فی الفور خالی کرایا جائے، درخواست پر عدالت نے طاہر القادری اور عمران خان کو ایک اور نوٹس بھیجتے ہوئے اگلی سماعت تک دونوں رہنماوں سے جواب نہ ملنےپرکاروائی کا عندیہ دے دیا،کیس کی سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

  • اسلام آباد:آرٹیکل245 کےخلاف سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

    اسلام آباد:آرٹیکل245 کےخلاف سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

    اسلام آباد : آرٹیکل دوسو پینتالیس کے نفاذکےخلاف درخواست کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا چیف جسٹس انور کا سی کی صدارت میں کل سماعت ہو گی۔

    آرٹیکل دوسو پینتالیس کے نفاذ کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ، کیس کی ابتدائی سماعت چیف جسٹس انورکاسی اور دوسری سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی تھی، جس میں لارجر بینچ تشکیل دینےسےمتعلق معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا یا گیا تھا،  آج چیف جسٹس نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

    لارجر بینچ چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگی، شہر اقتدار میں فوج طلبی کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسو پینتالیس کا نفاذ بلا جواز ہے۔

  • آرٹیکل245 کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

    آرٹیکل245 کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں آرٹیکل دوسو پینتالیس کے معاملے کی سماعت کے لئےلاجر بینچ تشکیل دے دیا، مقدمے کی سماعت گیارہ اگست کو ہوگی۔

    اسلام آباد میں آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاذ سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نےآرٹیکل دو سو پینتالیس کے نوٹی فیکشن کی کاپی اور تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرایا۔

    درخواست گزار کی جانب سے دلائل میں کہا گیا نوٹیفکیشن میں وجہ بتائے بغیر فوج طلب کی گئی، اس وجہ سے اس نوٹی فکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ آرٹیکل دو سو پینتالیس پاکستان کے شورش زدہ علاقوں کی بجائے اسلام آباد میں کیوں نا فذ کیا گیا؟

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دلائل سُننے کے بعد ریمارکس میں کہا یہ قومی معاملہ ہے، وہ مقدمےکی حساسیت کو سمجھ رہے ہیں، اس لئے سماعت کے لئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جارہا ہے ،جو گیارہ اگست کو سماعت کرے گا۔