Tag: لارنس بشنوئی

  • بابا صدیقی قتل کیس: پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    بابا صدیقی قتل کیس: پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    ممبئی: بھارتی فلم اڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے خاص دوست بابا صدیقی کے قتل کیس میں ممبئی کرائم برانچ کو بڑی کامیابی مل گئی ہے، پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ایک اور رکن کو حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ملزم کی شناخت امول گائکواڑ کے نام سے ہوئی ہے، کرائم برانچ کی اینٹی ایکسٹورشن سیل نے اسے پونے سے حراست میں لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امول گائکواڑ کا کردار اس واردات میں براہِ راست نہ سہی مگر اہم کردار تھا۔ وہ کیس کے ایک مفرور ملزم شبھم لونکر کو ممبئی لانے اور لے جانے میں ملوث تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو ریمانڈ پر لے کر مزید پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کا پتا لگایا جا سکے۔

    مذکورہ کیس میں پولیس نے اب تک 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، یہ گرفتاری اس معاملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری دباؤ اور سختی کو ظاہر کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ این سی پی کے سرکردہ لیڈر بابا صدیقی کو گزشتہ سال 12 اکتوبر 2024 کو ممبئی میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا تھا، حملہ آوروں کی شناخت گرمیل سنگھ، دھرم راج کشیپ اور شیوکمار گوتم کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو لارنس بشنوئی گینگ کی خطرناک دھمکیاں

    موقع پر موجود عوام نے حملے کے وقت گرمیل سنگھ اور دھرم راج کشیپ کو دبوچ لیا تھا، جبکہ شیوکمار گوتم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ بعد میں پولیس نے اسے اتر پردیش کے بہرائچ ضلع سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ نیپال فرار ہونے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

  • سلمان خان کو لارنس بشنوئی سے ڈرانے والا شخص کون نکلا

    سلمان خان کو لارنس بشنوئی سے ڈرانے والا شخص کون نکلا

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام کی دھمکی دینے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ جونیئر آرٹسٹ نکلا۔

    ممبئی میں گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے بھائی جان کو ان کے سیٹ پر بالواسطہ طور پر دھمکی کا سامنا کرنا پڑا تھا، 4 دسمبر کو سیشن نامی شخص اچانک شوٹنگ کے مقام پر پہنچا اور سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے روکنے کی کوشش پر دھمکی آمیز لہجہ میں کہنے لگا ’لارنس کو بلاؤں کیا؟‘

    سیٹ پر گینگسٹر کے نام سے ہنگامہ کرنے والے ستیش ورما نے پولیس کی تفتیش میں خود کو جونیئر آرٹسٹ بتایا ہے، پولیس کی حراست میں موجود اس شخص سے تفتیش کے دوران کوئی مشکوک معلومات سامنے نہیں آئیں۔

    پولیس کے مطابق ستیش ورما سیٹ پر اس لیے پہنچا تاکہ وہ سلمان خان کے ساتھ تصویر کھنچوا سکے لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا جس پر اس نے دھمکی دی۔

    نامعلوم شخص کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کو دھمکی، کھلبلی مچ گئی

     

    سلمان خان اس وقت سیٹ پر موجود نہیں تھے جس دوران یہ واقعہ رونما ہوا تھا، تاہم پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

    پولیس اس لیے بھی معاملے کی جان کررہی ہیے کہ ماضی میں لارنس بشنوئی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کا واحد مقصد سلمان خان کو نقصان پہنچانا ہے۔

    اس سے پہلے 12 نومبر کو ممبئی پولیس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں 24 سالہ شخص کو کرناٹک سے گرفتار کیا تھا، ملزم نام سہیل پاشا نے مشہور ہونے کے لیے یہ اقدام کیا تھا۔

  • لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو گرفتار کرلیا گیا

    لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو گرفتار کرلیا گیا

    بھارت کے مشہور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو امریکی حکام نے کیلیفورنیا میں گرفتار کرلیا۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق انمول بشنوئی کو تقریباً چار سے پانچ دن قبل کیلیفورنیا سے حراست میں لیا گیا، بھارتی ایجنسیز اس گرفتاری سے آگاہ ہیں تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک انمول بنشئی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی آفیشل تصدیق موجود نہیں ہے۔

    ایک سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انمول بشنوئی گولڈی برار کے ساتھ مل کر گینگ کی سرگرمیاں چلا رہا تھا اور امریکہ سے آپریٹ کر رہا تھا۔

    افسر نے بتایا کہ بشنوئی کو چار پانچ دن پہلے کیلیفورنیا گرفتار کیا گیا، ہم سرکاری چینلز کے ذریعے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سیکیورٹی حکام کو جو گینگسٹرز مطلوب ہیں یہ ان میں دوسری بڑی گرفتاری ہے، اس سے قبل پچھلے مہینے کے آخر میں ارشدیپ سنگھ گل عرف ارش دلا کو کینیڈا میں حراست لیا گیا تھا۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سیکیورٹی حکام انمول بشنوئی کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات کے سلسلے میں ممبئی پولیس سے پہلے ہی رابطے میں تھے۔

    ممبئی پولیس اس سال 14 اپریل کو اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ اور 12 اکتوبر کو این سی پی لیڈر بابا صدیق کے قتل میں بشنوئی کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • ’گانا لکھنے والے کو ایک ماہ کے اندر مار دیا جائے گا‘ سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

    ’گانا لکھنے والے کو ایک ماہ کے اندر مار دیا جائے گا‘ سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان اور لارنس بشنوئی پر ایک گانا لکھا گیا ہے، دھمکی دینے والے نے کہا ہے کہ گانا لکھنے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم راجستھان سے گرفتار

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی میں لکھا تھا ہے ’ایک ماہ کے اندر گانا لکھنے والے کو مار دیا جائے گا، گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اپنے نام سے گانا نہیں لکھ سکے گا اور اگر سلمان میں ہمت ہے تو اسے بچالے‘۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں ممبئی کی ورلی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، پولیس اس نمبر کو ٹریس کرنے میں مصروف ہے جس سے دھمکی آئی تھی، تاہم یہ کون سا گانا ہے اور کس نے لکھا ہے، یہ معلومات دھمکی آمیز پیغام میں نہیں دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر کو ممبئی پولیس کو سلمان خان کے لئے ایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہیں یا تو معافی مانگنے یا اپنی حفاظت کے لئے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

    اس سلسلے میں ایک 32 سالہ شخص کو راجستھان کے علاقے جالور سے گرفتار کیا گیا اور بدھ کے روز اسے مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت بھیکھا رام عرف وکرم کے طور پر کی گئی ہے جو کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور ہے اور لارنس بشنوئی کا مداح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

  • لارنس بشنوئی کا جیل میں انٹرویو کرنے پر 7 پولیس اہلکار معطل

    لارنس بشنوئی کا جیل میں انٹرویو کرنے پر 7 پولیس اہلکار معطل

    بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا جیل کے اندر انٹرویو کا معاملہ پولیس اہلکاروں کے گلے پڑگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاملے کا پنجاب حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے قصوروار پائے گئے افسران اور ملازمین کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

    پنجاب حکومت نے لا پروہی برتنے پر 7پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، یہ احکامات ریاستی محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری گورکیرت کرپال سنگھ نے جمعہ کی رات جاری کیے۔

    رپورٹس کے مطابق جن افسران اور ملازمین کو معطل کیا گیا ہے ان میں ڈی ایس پی سے لے کر ہیڈ کانسٹیبل تک کے افسران شامل ہیں۔

    بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا انٹرویو اس وقت لیا گیا تھا جب وہ جے پور سنٹرل جیل میں قید کی سزا بھگت رہا تھا، اس کے بعد جے پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    بعد میں جے پور میں تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ لارنس بشنوئی کا انٹرویو اس وقت ہوا تھا جب وہ پنجاب کی جیل میں بند تھا۔ اسی بنیاد پر اب پنجاب حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔

    دوسری جانب بھارت کے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے کہا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کالے ہرن کے شکار کے معاملے کو حل کرنے کے لیے بشنوئی برادری کو بلینک چیک کی پیشکش کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کالے ہرن کے معاملے پر پوری بشنوئی برادری گینگسٹر کے ساتھ کھڑی ہے، سلمان خان ہمارے جذبات سے کھیل رہے ہیں لہٰذا ان کے خاندان کو بشنوئی کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے‘۔

    رمیش بشنوئی نے اپنے کزن پر لگنے والے الزامات سے متعلق کہا کہ لارنس بشنوئی کو پھنسایا جا رہا ہے وہ ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کی ملکیت میں 110 ایکڑ زمین ہے۔

    بابا صدیقی کے قتل سے قبل لارنس بشنوئی کا بھائی شوٹرز کو ہدایت دیتا رہا

    رمیش بشنوئی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے شکار سے متعلق خود پر لگنے والے الزامات کے بعد لارنس بشنوئی کمیونٹی کو مالی طور پر مطمئن کرنے کی کوشش کی تھی۔

  • کالے ہرن کے شکار کے بعد سلمان نے بلینک چیک دیا، ہمارا خون کھول گیا: لارنس بشنوئی کزن

    کالے ہرن کے شکار کے بعد سلمان نے بلینک چیک دیا، ہمارا خون کھول گیا: لارنس بشنوئی کزن

    بھارت کے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے کہا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کالے ہرن کے شکار کے معاملے کو حل کرنے کے لیے بشنوئی برادری کو بلینک چیک کی پیشکش کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کالے ہرن کے معاملے پر پوری بشنوئی برادری گینگسٹر کے ساتھ کھڑی ہے، سلمان خان ہمارے جذبات سے کھیل رہے ہیں لہٰذا ان کے خاندان کو بشنوئی کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے‘ ۔

    رمیش بشنوئی نے اپنے کزن پر لگنے والے الزامات سے متعلق کہا کہ  لارنس بشنوئی کو پھنسایا جا رہا ہے وہ ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کی ملکیت میں  110 ایکڑ زمین ہے۔

    رمیش بشنوئی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے شکار سے متعلق خود پر لگنے والے الزامات کے بعد لارنس بشنوئی کمیونٹی کو مالی طور پر مطمئن کرنے کی کوشش کی تھی۔

    رمیش بشنوئی کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں واقعی پیسے کی ضرورت ہوتی تو ہم سلمان خان کی پیشکش کو قبول کر لیتے، رمیش نے لارنس بشنوئی کمیونٹی کے اندر جذباتی انتشار کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب کالے ہرن کا واقعہ پیش آیا تو  کمیونٹی کا خون کھول رہا تھا ۔

    سلمان خان اور بشنوئی گینگ کے درمیان دشمنی کا آغاز 1998 میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار سے متعلق لگائے الزام سے ہوا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان، سیف علی خان اور تبو پر کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد سے سلمان خان کو بشنوئی گینگ اور ان کے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔

    سلمان خان کو 2018 میں راجستھان ہائیکورٹ نے  کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے لیے مجرم قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد وہ اب ضمانت پر  ہیں خیال رہے کہ  کالے ہرن بشنوئی کمیونٹی کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

    بشنوئی برادری راجستھان کے تھر کے صحرائی علاقے میں آباد ہے اور ان کا تعلق ایک ایسے ہندو مسلک سے ہے جو پیڑ، پودوں اور جانوروں کی عبادت کرتے ہیں یعنی بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق راجستھان کے گاؤں بشنوئی کے لوگ کالے ہرن کی تعظیم کرتے ہیں، انڈین وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق کالے ہرن کا شکار غیرقانونی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 6 سال قید ہے۔

  • لارنس بشنوئی کی زندگی پر ویب سیریز بنانے کی تیاری شروع

    لارنس بشنوئی کی زندگی پر ویب سیریز بنانے کی تیاری شروع

    ممبئی: بھارتی فلم پروڈیوسر امیت جانی نے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز بنانے کا اعلان کر دیا۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلمساز امیت جانی نے ویب سیریز کا نام لارنس – اے گینگسٹر اسٹوری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز کو انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے منظوری مل گئی جبکہ فائر فاکس فلم پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    امیت جانی دیوالی کے بعد ویب سیریز کی کاسٹ کے ناموں سمیت مزید معلومات شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ تہوار ختم ہونے کے بعد اس کا پہلا پوسٹر جاری کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ امیت جانی کا پروڈکن ہاؤس فائر فاکس راجستھان کے ادے پور میں درزی کنہیا لال ساہو کے قتل پر مبنی ’اے ٹیلر مرڈر اسٹوری‘ پر بھی کام کر رہا ہے۔

    لارنس بشنوئی اس وقت پنجاب کی سابرمتی سینٹرل جیل میں قید ہیں جنہوں نے کالے ہرن کا شکار کرنے پر بالی وڈ سُر اسٹار سلمان خان متعدد بار قتل کی دھمکیاں دیں۔

    حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کے قریبی دوست و نامور سیاستدان بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی میں گولیاں مار کر قتل کیا۔

    آج ایک بار پھر گینگ کی طرف سے سلمان خان کو دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    گینگ کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو ایک پیغام ملا جس میں سُپر اسٹار سے جھگڑا ختم کرنے کیلیے 5 کروڑ (بھارتی روپے) کا مطالبہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان نے آج 60 سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بگ باس 18 ’ویک اینڈ کا وار‘ ایپی سوڈز کی شوٹنگ کی ہے۔

  • سلمان خان کے قتل کیلیے کرائے کے قاتلوں کو کتنی رقم دی گئی؟

    سلمان خان کے قتل کیلیے کرائے کے قاتلوں کو کتنی رقم دی گئی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو قتل کرنے لے لیے کرانے کے قاتلوں کو لاکھوں روپے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان خان کے قتل کی ہدایت دی تھی اور اس کام کے لیے 6 کرائے کے قاتلوں کو ٹاسک دیا گیا تھا، لارنس بشنوئی نے قاتلوں کو سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے 20 لاکھ کی ادائیگی کی تھی۔

    چند روز قبل ممبئی کی خصوصی عدالت نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی اور روہت گوڈیرا نامی شخص کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا، روہت مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہے۔

    تاہم انمول اور روہت واقعے کے بعد سے مفرور ہیں اور ممبئی پولیس نے انہیں چارج شیٹ میں نامزد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسی سال 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے سلمان خان کی ممبئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد متعدد لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • سدھو موسے والا کا قتل: لارنس بشنوئی کو انکاؤنٹر کا خوف لاحق ہو گیا

    سدھو موسے والا کا قتل: لارنس بشنوئی کو انکاؤنٹر کا خوف لاحق ہو گیا

    نئی دہلی: مقبول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کیس میں گرفتار لارنس بشنوئی کو انکاؤنٹر کا خوف لاحق ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انکاؤنٹر کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے منگل کو دہلی ہائی کورٹ سے پنجاب پولیس کو اسے نہ سونپنے کی درخواست کر دی ہے۔

    دہلی کی تہاڑ جیل میں قید بشنوئی کی عرضی پر عدالت بدھ کے روز سماعت کرے گی، اس نے ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس ’سیاسی فائدے‘ کے لیے اس کا انکاؤنٹر کر سکتی ہے، ایسے میں اسے سیکیورٹی فراہم کی جائے اور پنجاب پولیس کو نہ سونپا جائے۔

    بشنوئی کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے سنسنی خیز قتل کے معاملے میں اہم سازشی بتایا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کا دعویٰ ہے کہ بشنوئی سدھو موسے والا کے قتل میں شامل تھا۔

    جب سلمان خان کو سدھو موسے والا کے قاتل نے دھمکی دی

    اس سے قبل پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی این آئی اے کورٹ نے بشنوئی کی درخواست خارج کر دی تھی، جس کے بعد بشنوئی نے اپنے وکیل وشال چوپڑا کے ذریعے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسے عدالت کے ذریعے وارنٹ کی بنیاد پر پنجاب لے جایا جاتا ہے تو پولیس کو ہدایت دی جائے کہ اسے ہتھکڑی لگا کر لے جایا جائے اور ریمانڈ کے دوران اس کی پوری حفاظت کا انتظام کیا جائے، جہاں تک ممکن ہو اس کی پیشی اور پوچھ تاچھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہو۔

    بشنوئی کی درخواست میں دلیل دی گئی ہے کہ ملزم غیر جانب دار اور سچی جانچ اور سماعت کا حق دار ہے، بشنوئی نے الزام لگایا کہ سیاسی دباؤ کے سبب پنجاب پولیس اس کے ساتھ کچھ غلط کر سکتی ہے۔