Tag: لارڈز ٹیسٹ

  • بھارتی کرکٹر محمد سراج پر آئی سی سی نے بھاری جرمانہ عائد کردیا

    بھارتی کرکٹر محمد سراج پر آئی سی سی نے بھاری جرمانہ عائد کردیا

    لارڈز ٹیسٹ میچ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر محمد سراج پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    لارڈز ٹیسٹ میں کھیل کے چوتھے دن بھارتی کرکٹر محمد سراج نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    گزشتہ روز بین ڈکٹ کی وکٹ پر سراج نے جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا، جس کے باعث ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

    مچل اسٹارک نے بریٹ لی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارت نے چوتھے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹ پر 58 رنز بنا لیے ہیں۔

    میچ میں کامیابی کے لیے بھارت کو مزید 135رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو جیت کے لیے 6 وکٹیں چاہئیں۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 33 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

  • لارڈز ٹیسٹ: بھارت کو بدترین شکست، انگلینڈ اننگز اور 159 رنز سے کامیاب

    لارڈز ٹیسٹ: بھارت کو بدترین شکست، انگلینڈ اننگز اور 159 رنز سے کامیاب

    لارڈز: انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اننگز اور 159 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گھر کے شیر گھر سے باہر ڈھیر ہوگئے، کوہلی الیون انگلش سرزمین پر ایک اور بار سے دوچار ہوگئی، بھارتی ٹیم اننگز اور 159 رنز سے میچ ہار گئی۔

    انگلینڈ نے پہلی اننگز 396 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی، کرس ووکس نے شاندار 137 رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کو بھارت پر 289 رنز کی برتری حاصل ہوئی، خسارے میں جانے والی بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کچھ نہ کرپائی۔

    انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر کرس ووکس کو میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    بھارت کی جانب سے روی چندر ایشون 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، تاہم انگلش بولرز کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے 4،4 شکار کیے جبکہ کرس ووکس کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

    قبل ازیں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں گیا اور جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارتی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 18 اگست کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

  • لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

    لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے مقررہ ہدف سے تین اوور کم کرائے جس پر میچ ریفری جیف کرو نے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

    اگر پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ایک سال کے دوران دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ٹیم کے ہر کھلاڑی پر 10،10 فیصد جبکہ کپتان پر ڈبل جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی نو وکٹوں سے شاندار فتح، انگلینڈ کو شرمناک شکست

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، 2 میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ یکم جون سے کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لارڈز ٹیسٹ: تیسرا روز، انگلینڈ کے6وکٹوں کے نقصان پر235رنز

    لارڈز ٹیسٹ: تیسرا روز، انگلینڈ کے6وکٹوں کے نقصان پر235رنز

    لندن : انگلینڈ کی ٹیم 6وکٹوں پر235رنز بنا کر ایک اننگز کی شکست سے بچ گئی، انگلش ٹیم کو پاکستان پر56رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز کے میدان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، آج کا دن بھی پاکستان کے نام رہا۔

    انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر چھ وکٹ پر دو سو پینتس رنز بنالئے۔ انگلینڈ کو پاکستان پر چھپن رنز کی برتری حاصل ہے، لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے، انگلینڈ نےپاکستان کا رنز کاخسارا تو ختم کردیا لیکن جیت اب بھی پاکستان کے قریب ہے ۔

    دوسری اننگز میں بھی انگلش بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،179رنز خسارے میں جانے کے بعد انگلش بلے باز کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، اوپنرز کےجلد آؤٹ ہونے کےبعد جو روٹ اور ڈیوڈ ملان کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ محمد عامر نے اوپر تلے دو وکٹیں اڑا دیں، ایک سو دس رنز پر انگلینڈ کی چھ وکٹیں گرچکی تھیں۔

    تیسرے د ن کے کھیل میں انگلینڈ کی اننگ ایک لمحہ ایسابھی آیا جہاں ایسالگ رہا تھا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ایک اننگ کی شکست دے کر نیاریکارڈ قائم کرلے گا کیونکہ آج تک کسی بھی ایشائی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈز میں ایک اننگ کی شکست نہیں دی لیکن اس وقت جوز بٹلر اور ڈومینک بیس کی سنچری شراکت نے انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچایا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب66اور55رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے235 رنزبنالئے، انگلینڈ کو پاکستان پر56رنز کی برتری حاصل ہے اوراس کی چار وکٹیں باقی ہیں، محمد عامر، محمد عباس اور شاداب خان نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کلائی میں فریکچر‘ بابراعظم انگلینڈ کےخلاف سیریزسے باہر

    کلائی میں فریکچر‘ بابراعظم انگلینڈ کےخلاف سیریزسے باہر

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کلائی میں فریکچر کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بابراعظم 68 رنزبناچکے تھے جب بین اسٹوکس کی 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی ایک گیند ان کی کلائی پرلگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے گراؤنڈ میں آکر نوجوان بلے باز کی انجری کا معائنہ کیا اور میجک اسپرے سے بھی تکلیف دور نہ ہونے پرانہیں میدان سے باہر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

    بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بابراعظم کی کلائی میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہرہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فریو تھیراپسٹ کلف ڈیکن کے مطابق بابراعظم 4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے بابراعظم کی جگہ کوئی متبادل کھلاڑی انگلینڈ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لارڈز ٹیسٹ: شاہینوں نے8 وکٹ پر 350 رنز بنالیے

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت شاہینوں نے ٹیسٹ میچ پرگرفت مضبوط کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر350 رنز بنا کر166 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مصباح کی اہلیہ کےساتھ تقریب میں شرکت

    پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مصباح کی اہلیہ کےساتھ تقریب میں شرکت

    لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    چئیرمین پی سی بی شہریا رخان نے بیس سال بعد انگلینڈ کے خلاف جیت کا جشن کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مقامی ہوٹل میں منایا، لندن میں کھلاڑیوں نے فیملی کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کی، لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو کپتان مصباح الحق اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں جلوہ گر ہوئے، ون ڈے کے کپتان اظہر علی نے شہریار خان سے مصافحہ کیا۔

    Cnti2tzWAAAlHp6

    Cnti4APXEAAMHzw

    کھلاڑیوں نے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے تقریب میں انٹری دی، تاریخی جیت پر کھلاڑی پرجوش دکھائی دیئے، رنگ برنگی شرٹوں میں کھلاڑیوں نے خوب فوٹو سیشن کرایا ۔

    Cnti5KVW8AADRtl

    ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد بھی فیملی کے ہمراہ تھے، ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چئیرمین پی سی بی کو پہلے ٹیسٹ کی جیت کر مبارکباد دی۔

     

  • لارڈز ٹیسٹ، 20 برس بعد پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو 75 رن سے شکست

    لارڈز ٹیسٹ، 20 برس بعد پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو 75 رن سے شکست

    لندن: لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے  میزبان انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر بیس برس بعد تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے گرائونڈ لارڈز میں ہونے  والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بالرز انگلینڈ کے بلے بازوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاریخی فتح کو اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 283 رن کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگ شروع کی تو ابتدا میں ہی اس کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    Yasir4

    انگلینڈ کے کپتان کُک سمیت منجھے ہوئے بلے باز روٹ سمیت تین کھلاڑیوں کو پاکستانی فاسٹ بولر نے اپنا نشانہ بناکر پویلین بھیجا، بعد ازاں لیگ اسپینر یاسر شاہ  نے دوسری اننگ میں 4کھلاڑیوں جبکہ محمد عامر نے بھی انگلینڈ کے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    Yasir3

    اس موقع پر پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ لیگ اسپینر یاسر شاہ پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، پاکستانی فاسٹ بالر راحت علی نے بھی تباہ کن بالنگ سے پاکستانی ٹیم کو فتح دلائی۔

    Yasir7

    اس موقع پر پوری پاکستانی ٹیم نے مصباح الحق کے اسٹائل میں ملٹری ٹرینرز کو پش اپس لگا کر سلیوٹ پیش کیا، چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

    یاد رہے کہ لارڈز کے ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کی سرزمین پر یہ بیس سال بعد اور مصباح الحق کی کپتانی میں 21 ویں فتح ہے۔
    فتح کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج کی فتح میرے کیرئیر کی بہترین فتح ہے، محمد عامر اب اچھا بچہ بن گیا ہے ، اُس نے ثابت کردیا کہ وہ بہت آگے جائے گا،اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کے بعد محمد عامر کے لیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی تھیں تاہم اب عامر کی کارکردگی کا رخ تبدیل ہوگیا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کیا، یاسر شاہ نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی اور یہ ان کی تاریخی کارکردگی ہے۔
    مین آف دی میچ قرار پانے والے یاسر شاہ نے کہا کہ بالنگ کے بعد اب بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، اچھی بیٹنگ کرنے آیا تھا تاہم افسوس ہوا کہ کامیاب نہ ہوا،میں نے صرف بولنگ پر دھیان دیا، مجھے ٹیم کے تمام افراد نے سپورٹ کیا جس کی وجہ سے میری کارکردگی بہتر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ لارڈز جیسے گراؤنڈ میں ایک بڑا ریکارڈ بنایا، میری خوش نصیبی یہ ہے کہ مجھے مشتاق احمد جیسے ٹرینر ملے۔
    دریں اثنا بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے پچاس ہزا ر پاونڈ انعام کا اعلان کردیا گیا۔
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی فتح کی وجہ میں مصباح الحق کی حکمت عملی شامل ہے، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے بھی قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
  • انگلینڈ کی جیت میں راحت علی رکاوٹ بن گئے، تین وکٹیں لے اُڑے

    انگلینڈ کی جیت میں راحت علی رکاوٹ بن گئے، تین وکٹیں لے اُڑے

    لارڈز: لارڈز میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں برطانیہ کو جیت کے لیے 283 رنز درکار ہیں،ٹارگٹ کے ہدف میں اُس کی 3 وکٹیں محض 47 کے رنز پر گئیں ہیں۔

    scoe 2

    تفصیلات کے مطابق لبرطانیہ میں جاری پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے انگلینڈ کو 283 کا ٹارگٹ دیا تھا،انگلینڈ ٹارگٹ کے ہدف کی طرف رواں دواں ہے تا ہم اسے شروع ہی میں مشکلات کا سامنا ہے،ان فارم کپتان کک اور منجھے ہوئے بلے باز روٹ سمیت تین کھلاڑی پولین کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے آج راحت علی آج میدان اپنے نام کرنے پر تلے بیٹھے ہیں، بائیں ہاتھ سے بولنگ کروانے والے راحت علی تینوں وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ راحت علی کی بولنگ ہی میں سلپ میں ایک کیچ بھی ڈراپ ہوا تھا۔

  • پاکستان نے انگلینڈ کو 283 کا ٹارگٹ دے دیا

    لارڈز: پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگ انگلینڈ کو 283 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ پاکستان نے انگلینڈ کو 283 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے، دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسد شفیق نے بنائے وہ محض ایک رنزکی کمی سے اپنی نصف سینچری نہیں بنا سکے جب کہ وکٹ کیپر بیسٹمین سرفراز احمد نے 45 رنز بٹورے،پہلی اننگ میں سینچری بنانے والے مصباح الحق دوسری اننگ میں ایک رن بھی نہ بنا سکے۔

    انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی عمدہ بالنگ کی مظاہرہ کیا اور پانچ پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • لارڈز ٹیسٹ کا  تیسرا دن، پاکستان کے 214 رنز، 8 کھلاڑی آؤٹ

    لارڈز ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کے 214 رنز، 8 کھلاڑی آؤٹ

    لندن : لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف دوسو اکیاسی رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آٹھ وکٹ پر دو سو چودہ رنز بنالیے اور اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔

    eng-post-1

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری لارڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چودہ رنز بنا لیے۔

    پاکستان کو مجموعی طور پر دوسو اکیاسی رنز کی برتری حاصل ہے۔ دوسرےروز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز شروع کی تو بلے بازصرف انیس رنز کا اضافہ کرسکے۔

    eng-post-2

     

    انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو باہتر رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں سرسٹھ رنزکی برتری ملی، برتری کے باوجود بلےباز دغا دے گئے۔

    eng-post-3

     

    محمد حفیظ  کھاتہ ہی نہ کھول سکے، شان مسعود اوراظہرعلی ایک بارپھرفلاپ رہے۔ پہلی اننگز کےہیرو مصباح الحق دوسری اننگز میں زیرو پر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق سنچری اورصفر پر آؤٹ ہونےوالے پاکستان کے پہلے کپتان ہیں۔

    eng-post-4

    لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو یونس اوراسد شفیق نے سہارا دیا۔ یونس پچیس رنز پر معین علی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی اسد شفیق ففٹی بنانےوالے تھے لیکن ووکس نے انہیں انچاس رنز پربولڈ کردیا۔

    eng-post-5

     

    کھیل کےاختتام پرکرس ووکس نے دو اہم وکٹیں دلوا کر دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں لیں۔ پاکستان کی برتری دو سو اکیاسی رنزکی ہوگئی ہے۔ پاکستان کے بیس رنز اور بن گئے تو انگلینڈ کے لئے ہدف کا حصول مشکل ہوگا۔